سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی ایس ٹی  سے عالمی معیار کا بھارت کا پہلا نیشنل سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے کہا

Posted On: 10 JUL 2021 9:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10؍ جولائی،2021۔سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،  وزیر اعظم  کے دفتر ،عملہ،عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں کام کررہے اپنے مختلف  خود مختار تحقیقی وترقیاتی اداروں  کی تحقیقی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاکرسائنس وٹیکنالوجی کےمحکمے (ڈی ایس ٹی) کو اپنی نوعیت کا پہلا نیشنل سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ یونیورسٹی قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ٹیکنالوجی بھون میں سائنس دانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تحقیقی اشاعتوں کے معاملوں میں آج ملک  عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر ہے اور دنیا کی مستند اور تسلیم شدہ سائنسی جریدوں میں تحقیقی اشاعتوں کے معیار کے لحاظ سے ملک عالمی سطح پر 9ویں مقام پر ہے، انہوں نے کہا کہ ویسے تو  تحقیقی اشاعتوں کی  معیار کی  عالمی درجہ بندی میں بھارت 14ویں مقام سے 9ویں مقام پر آگیا ہے، اس کے بعدباوجود آزادی کے 75 سال پورے ہونے تک ملک کو سرفہرست پانچ ملکوں میں لانے کی  اجتماعی کوشش ہونی چاہئے۔

وزیر موصوف نے  سائنس وٹیکنالوجی پر وزیراعظم  نریندر مودی کے خصوصی دھیان دینے کا ذکر کیا ، انہوں نے کہا کہ 2016 میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ہی پیٹنٹ قانون کو کم ریگولیٹری اور زیادہ ترغیباتی والا بنایا گیا تھا جس سے نہ صرف کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے  بلکہ پیٹنٹ میں سدھار  کیلئے وقت بھی کم لگتا ہے۔ اتنا ہی نہیں پچھلے سات برسوں میں دائر ریزیڈنٹ پیٹنٹ کی تعداد فُل ٹائم ایکویلینٹ  (ایف ٹی ای)  کی تعداد اور خواتین سائنس دانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے انسانی وسائل  سے وابستہ اسکیموں جیسے  مانک ، انسپائر ، ڈاکٹورل اور پوسٹل- ڈاکٹورل فیلوشپ  اور دیگر اسکیموں میں مستفیدین تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات  جیسے بھارت کا امرت مہوتسو  میں ڈی ایس ٹی کی کامیابی کی کہانیوں کو پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022کیلئے ڈی ایس ٹی کچھ بڑے اہداف اور اسکیمیں تیا رکرے۔ بتایا گیاکہ 2022 میں آزادی کے 75ویں برس میں ڈی ایس ٹی 7500 ایس ٹی آئی  پر مبنی اسٹارٹ اپس، چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کے  750000 طالب علموں کو مانک ایوارڈ پروگرام میں حصہ لینے کاہدف رکھے گا۔ اس کے علاوہ وگیان جیوتی اسکیم  کے تحت ڈی ایس ٹی 2022 تک 75000 طلباء کے اسکیم کا فائدہ پانے پر فوکس کریگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی ایس ٹی کے سبھی اداروں اور سائنسدانوں سے  بھارت کی آزادی  کے 75ویں برس  کی تقریبات پورے دل سے حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ ان برسوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ملے تعاون کاجشن منایا جاسکے۔

اس سے پہلے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما ، ایس ای آر بی کے سکریٹری پروفیسر سندیپ ورما، ویشواجیت سہائے ،اے ایس اینڈ ایف اے ، انجو بھلّا، جوائنٹ سکریٹری(ایڈمن) ،سنیل کمار جوائنٹ سکریٹری(ایس ایم پی) اور ڈاکٹر اکھلیش گپتا، ہیڈ، پی سی  پی ایم  نے مرکزی وزیر کااستقبال کیا۔ اسکے علاوہ  چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹ، سائنٹفک  ڈویزن کے ایچ او ڈی، ڈپارمنٹ کے انتظامی شعبوں کے افسران  نے بھی اس  میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2I8U3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012C7IZASK.jpg

(مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ جمعرات کو نئی دہلی کے ٹیکنالوجی بھون میں سائنسدانوں اور آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے)

************

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6434


(Release ID: 1734555) Visitor Counter : 213