امور داخلہ کی وزارت

مرکزی  داخلہ سکریٹری نے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر کوویڈ 19 کے پھیلنے کی جانچ کے لئے ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 10 JUL 2021 6:17PM by PIB Delhi

مرکزی داخلہ سکریٹری  نے آج یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ریاستی حکومتوں نے پہاڑی علاقوں اور سیاحوں کے مقامات پر کوویڈ 19 کے پھیلنے کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 

اس میٹنگ کے دوران  گوا، ہماچل پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، اور مغربی بنگال  میں کوویڈ ۔19 کی صورتحالسے نمٹنے کے مجموعی انتظام اور ویکسینیشن کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے میڈیا میں آنے والیایسی خبروں کے پیش نظر کہ پہاڑی مقامات اور دیگر سیاحتی جگہوں پر کوویڈ کے تعلق سے مناسب طرز عمل کو نظرانداز کیا گیا ہے، احتیاط پر سخت زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کووڈ کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے؛ لہذا ریاستوں کو چاہئے کہ وہ ماسک پہننے ، سماجی دوری اور دیگر محفوظ رویے کے تعلق سے تجویز کردہ پروٹوکول پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔

 

یہ دیکھا گیا ہے کہ دوسری لہر کا زوال ملک کے مختلف ریاستوں/مرکزی خطوں میں غیر مستقل مراحل میں ہے، مزیدیہ کہ جبکہ مجموعی طور پر پوزیٹیو ہونے کی شرح میں کمی آرہی ہے راجستھان، کیرالہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مغربی بنگال، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ اضلاع میں اس کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، جو موجبِ تشویش  ہے۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ ویکسینیٹ اور کوویڈ رُخی مناسب طرز عمل کی پنج جہتی حکمت عملی پر عمل کریں۔ جیسا کہ 29 جون 2021 کو وزارت داخلہ کے آرڈر میں درج ہے۔ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ اضافے سے نمٹنے کے لئے (خاص طور پر دیہی، نیم شہری اور قبائلی علاقوں میں) صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کا بھی  مشورہ دیا گیا ہے۔

 

اس اجلاس کے شرکا میں ڈاکٹر وی کے پال ممبر (صحت) نیتی آیوگ؛ سکریٹری ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند؛ ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ؛ اور آٹھ رہاستوں کے چیف سکریٹری، پولیس کے ڈائرکٹر جنرل اور پرنسپل سیکرٹری (صحت) شامل تھے۔

 

*******

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6425



(Release ID: 1734535) Visitor Counter : 167