بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بھوٹان ، متحدہ عرب امارات اور میکسیکو میں کے وی آئی سی نے ٹریڈ مارک رجسٹریشن حاصل کر لیا۔  "کھادی" برانڈ کے تحفظ کے لئے 40 ممالک میں درخواستیں داخل

Posted On: 10 JUL 2021 3:57PM by PIB Delhi

کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے حال ہی میں تین ممالک بھوٹان ، متحدہ عرب امارات اور میکسیکو میں ٹریڈ مارک رجسٹریشن حاصل کیا ہے۔ عالمی سطح پر  “کھادی” برانڈ کی شناخت کے تحفظ کی طرف یہ ایک بڑی پیشرفت۔ ان ممالک کے علاوہ  کے وی آئی سی کے ٹریڈمارک کی درخواستیں دنیا کے 40 ممالک میں منظوری کیلئے التوا میں ہیں جن میں امریکہ، قطر، سری لنکا، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، برازیل اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

 

کے وی آئی سی نے تازہ معاملے میں جہاں 9 جولائی کو بھوٹان میں  ٹرید مارک کی رجسٹریشن حاصل کی وہیں  متحدہ عرب امارات میں ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی منظوری  28 جون کو دی گئی تھی۔ اس کے ساتھ  کے وی آئی سی نے پہلی بار کسی خلیجی ملک میں ٹریڈ مارک رجسٹریشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل  کے وی آئی سی کو دسمبر 2020 میں میکسیکو میں "کھادی" کے لئے تجارتی نشان کی رجسٹریشن حاصل ہوئی تھی۔

 

اب تک کے وی آئی سی کو جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا، روس، چین اور یورپییونین کے 6 ممالک میں لفظ  "کھادی" کے لئے ٹریڈ مارک رجسٹریشن حاصل رہا۔ جہاں مخصوص درجات میں ٹریڈ مارک کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم بھوٹان، متحدہ عرب امارات اور میکسیکو میں حالیہ تجارتی نشان کے رجسٹریشن کے ساتھ ایسے ممالک کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ ان ممالک میں کے وی آئی سی کو مختلف کلاسوں میں جو رجسٹریشن مل چکے ہیں ان کا تعلق کھادی کپڑے، کھادی ریڈی میڈ گارمنٹس اور دیہی صنعت کی مصنوعات جیسے کھادی صابن ، کھادی کاسمیٹکس، کھدی اگربتیوں سے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U1S2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UAY6.jpg

 

کےوی آئی سی کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے جب پچھلے 5 برسوں میں "کھادی" نامی برانڈ کی حفاظت کے لئے، جو کسی اور نے نہیں مہاتما گاندھی نے ہمیں دی تھیں، مستقل کوششیں کی گئیں۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکسینہ نے کہا کہ ان ٹریڈ مارک کی رجسٹریشنوں سے عالمی سطح پر “کھادی” نامی برانڈ کے غلط استعمال کو روکا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کھادی کو اپنانے کی اپیل کی وجہ سے  ہندوستان اور بیرون ملک کھادی کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لہذا  کے وی آئی سی کے لئے کھادی کی شناخت کےعلاوہ  صارفین اور لاکھوں کھادی کاریگروں کے مفادات کی حفاظت  بہت اہم ہوگئی ہے جو حقیقی کھادی مصنوعات تیار کررہے ہیں۔

 

اس ترقی کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ بعض موقعوں پر میکسیکو اور جرمنی جیسے ممالک میں کچھ وہاں کے نجی مقامی ادارے  "کھادی" کے نام سے برانڈ  ٹریڈ مارک رجسڑد کرانے کے خواہاں تھے۔ میکسیکو میں ، کے وی  آئی سی نے "ون فاؤنڈیشن اواکساکا اے سی" کے ٹریڈ مارک ایپلیکیشن کو چیلنج کیا جس نے "کھادی" لوگو کے لئے درخواست دے رکھی تھی۔ تاہم  اس کمپنی نے کے وی آئی سی کے اعتراضات کو چیلنج نہیں کیا اور  لفظ "کھادی" اور کھادی لوگو کیلئے ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے وی آئی سی کے حق میں منطور کیا گیا۔

 

اسی طرح  جرمنی میں  کے وی آئی سی نے ایک مقامی کمپنی بیسٹ نیچرل پروڈکٹس جی ایم بی ایچ (بی این پی) کو چیلنج کیا جس کو 2011 میں "کھادی" کا نشان اور پہلے سے ہییورپییونین اور مختلف ممالک میں مختلف درجات کے متعلقہ مارک (نشانات) مل چکے تھے۔ وزارت خارجہ کے تعاون سے سفارتی چینل کے ذریعے طویل قانونی جنگ اور بات چیت کے بعد بی این پی نے کے وی آئی سی کے ساتھ ٹریڈ مارک کے تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

*******

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6423



(Release ID: 1734533) Visitor Counter : 220