پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 JUL 2021 5:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 جولائی : ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے وزارت سائنس و ٹکنالوجی میں وزیر مملکت(آزادانہ چارج) کا عہدہ سنبھالا۔

عہدے کا چارج لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں متعدد قابل ذکر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم کے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے بھر پور کوشش کریں گے تاکہ سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے کے فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانےکے لئے موثر کردار ادا کریں۔
چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر موصوف نے سکریٹری، ڈی ایس ٹی، جناب آشوتوش شرما سے بھی ایک میٹنگ کی۔ سکریٹری ڈی بی ٹی، محترمہ رینوسوروپ، سکریٹری، وزارت ارتھ سائنس، ڈاکٹر ایم راجیون،ڈی جی ، سی ایس آئی آر اورسکریٹری ، ڈی ایس آئی آر ، جناب شیکھر منڈے اور وزارت کے دیگر اعلی افسران سے بھی انہوں نے بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈی جی، سی ایس آئی آر اور سکریٹری ، ڈی ایس آئی آر ، جناب شیکھر مانڈے نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں کمی لانے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر ایک پریزنٹیشن بھی پیش کیا۔ ڈی جی، سی ایس آئی آر نے وزیرموصوف کو مطلع کیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں سے ہی سی ایس آئی آر نے ملک میں کووڈ-19 کے خاتمے کے سلسلے میں پانچ نکات پرخصوصی طور پر کام کیا تھا جس میں اس وبا کے پھیلاؤکی نگرانی کرنا، ادویات اور ویکسین کی فراہمی، الگ الگ طرح کے آلات کی دستیابی اور پی پی ای اور سپلائی چین نیز لاجسٹک پر خاص نظر رکھی تھی اور اس کے لیے ایک لائحہ عمل بھی مرتب کیا تھا جسے بروئے کار لایا گیا۔ تشخیص کے شعبے میں ، سی ایس آئی آر نے FELUDA نام سےایک تشخیصی آلہ تیار کیا ہے۔ ڈرائی سویب پر مبنی براہ راست آر ٹی پی سی آر تشخیصی انتظام، آر این اے آئیسولیشن کے بغیر بھی تیار کیا گیا ہے۔ INSACOG کنسورشیم کےایک فعال شراکت دار کی حیثیت سے CSIR نےجینوم کی نگرانی بھی مسلسل کی ہے۔ اس کے علاوہ، سی ایس آئی آر کی طرف سے سیوریج کی نگرانی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے علاج کے لئےادویات کو تیار کرنے کے سلسلے میں، سی ایس آئی آر کلینیکل ٹرائلز کے لیے بھی دواؤں کی تیاری کر رہا ہے۔ آلات کے محاذ پر، سی ایس آئی آر نے جدید پی وی ایس اے ٹکنالوجی پر مبنی دیسی میڈیکل گریڈ آکسیجن کنسنٹریٹرز بھی تیار کیے ہیں۔ غیر انویسیو وینٹیلیشن ڈیوائس ، وینٹیلیشن کے رہنما خطوط کے ساتھ سواستھیہ وایوند ماڈیولر یووی ڈس انفیکشن بھی تیار کیا گیا ہے۔ اسپتالوں کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ، سی ایس آئی آر عارضی اسپتالوں کی تعمیر / سہولیات کو بڑھانے اور سپلائی چین کے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کر رہا ہے ، حفظان صحت سے منسلک آلات کی فراہمی کے لئے آروگیہ پاتھ نامی ایک اسٹاپ پلیٹ فارم جو اس وقت قومی صحت کے پورٹل (نیشنل ہیلتھ پورٹل)پر موجود ہے، کو بھی ڈیولپ کیا ہے۔
****************
ش ح - س ک
U. NO. 6385