محنت اور روزگار کی وزارت

محنت اور روزگار کے  مرکزی     وزیر بھوپندر یادو اور ا وزیر مملکت  رامیشور تیلی نے نئی  عہدوں کی دمہ داری سنھالی

Posted On: 08 JUL 2021 2:30PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات و جنگلات کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج یہاں محنت اور روزگار کی وزارت میں اپنا عہداہ سنبھالا۔ جناب یادو راجیہ سبھا میں پالمانی رکن ہیں اور ریاست راجستھان کی نمائندگی کرتے ہیں۔  وہ پارلیمانی سیلیکٹ کمیٹیوں کے امور ماہر ہیں۔  وہ دیوالیہ پن کوڈ، 2015 سے متعلق جوائنٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ اس وقت وہ سروگیس (ریگولیشن) بل، 2019، کی راجیہ سبھا سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HZDX.jpg

وزیر موصوف نے وزارت کے اعلیٰ افسروں سے ملاقات کی اور وزارت کے عصری اور اہم امور کی جانکاری حاصل کی۔   انہوں نے اعلیٰ افسروں کو ہدایت دی کہ ان کے دہن میں جو بھی نئی بات آئے وہ کھل کر ان سے رجوع کریں تاکہ مناسب پالیسیاں اور اسکیموں وضع کی جا سکیں اور انہیں ملک بھر میں کروڑوں منظم اور غیر منظم مزدوروں کے تعلق سے عمل میں لایا جا سکے۔

 

 

محنت اور روزگار اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے بھی محنت اور روزگار کی وزارت میں آج اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ قبل ازیں وہ ڈبہ بند خوراک کی وزارت میں مملکتی وزیر تھے۔ وہ آسام سے لوک سبھا کے ممبر ہیں۔


*******

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6336



(Release ID: 1734070) Visitor Counter : 87