خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جناب پشوپتی کمار پارس نے مرکزی وزیر برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے طور پر عہدہ سنبھالا
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزیر مملکت برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
08 JUL 2021 6:06PM by PIB Delhi
جناب پشوپتی کمار پارس نے آج نئی دہلی کے پنچ شیل بھون میں مرکزی وزیر برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے طور پر عہدہ سنبھالا۔
اس موقع پر سکریٹری محترمہ پشپا سبرامنیم نے سینئر افسران کے ساتھ وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب پشوپتی کمار پارس نے وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور وزارت کی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت کی ذمہ داری تفویض کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت کی اسکیموں کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
جناب پشوپتی کمار پارس بہار کے حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ بہار سے 7 بار رکن اسمبلی اور 1 بار ایم ایل سی رہے ہیں۔ انہوں نے بہار سرکار میں وزیر کے طور پر بھی کام کیا۔
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی کے پنچ شیل بھون میں وزیر مملکت برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ پانچ بار کے رکن پارلیمنٹ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل مدھیہ پردیش میں دموہ لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے 16ویں لوک سبھا میں کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6354
(Release ID: 1734063)
Visitor Counter : 151