جل شکتی وزارت

مرکز نے جل جیون مشن کے تحت کرناٹک کو5009کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی


مرکزی حکومت الاٹمنٹ میں چار گنا اضافے کے ساتھ  2023تک ’ہر گھر جل‘ کا ہدف حاصل کرنے میں ریاست کی مدد کررہی ہے

Posted On: 08 JUL 2021 5:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر گھر میں نل کے صاف پانی کی فراہمی کرانے کے خواب کو پورا کرنے کےلئے ،مرکزی حکومت نے سال 22-2021 میں جل جیون مشن کے تحت کرناٹک کے مرکزی گرانٹ کو بڑھا کر 5008.79کروڑ روپے کردیا ہے جو 21-2020میں 1189.40کروڑ روپے تھا۔جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ  شکھاوت نے الاٹمنٹ میں اس چار گنا اضافے کو منظوری دیتے ہوئے 2023 تک کرناٹک کے ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کا انتظام کرنے کےلئے ریاست کو مکمل مدد کی یقین دہانی کی ہے۔

2019میں مشن کے آغاز میں ،ملک کے کل 19.20کروڑ دیہی کنبوں  میں سے صرف 3.23کروڑ (17فیصد) کے پاس نل کے پانی کی فراہمی تھی۔ پچھلے 22مہینوں کے دوران ،کووڈ-19وبا اور لاک ڈاؤن التزامات کے باوجود ،جل جیون مشن کو تیزی سے نافذ کیا گیا ہے اور 4.42کروڑ کنبوں کو نل کے پانی کا کنیکشن مہیا کیا گیا ہے۔ کوریج میں 23.36فیصد کے اضافے کے ساتھ ،حال میں ملک بھر میں 7.66 کروڑ (40.5فیصد) دیہی گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔ گوا،تلنگانہ،انڈمان نکوبار جزائر اور پڈوچیری نے دیہی علاقوں میں 100فیصد  گھریلو کنیکشن  کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور وہاں ’ہرگھر جل‘ کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کے ’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ،سب کا وشواس ‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مشن کا اصولی جملہ ’کوئی بھی چھوٹے نہ‘ ہے اور ہدف ہے کہ ہر گاؤں کے ہر گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کرائی جائے۔ حال میں 69ضلعوں اور 98ہزار سے زیادہ گاؤں میں ہر گھر میں نل کا پانی مہیا ہے۔

کرناٹک میں ،91.19 لاکھ گھروں میں سے ،29.96 لاکھ گھروں (32.86فیصد) کو نل کے پانی کے کنیکشن مہیا کئے گئے ہیں۔ 15 اگست ،2019 کو ،جل جیون مشن کے آغاز کے وقت ،24.51 لاکھ (26.88فیصد) گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی تھی۔ صرف 22 مہینے میں ریاست میں 5.44لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنیکشن  دئے گئے ہیں۔ ریاست نے 22-2021 میں 25.17 لاکھ گھروں میں نل کے پانی کے کنیکشن ،23-2022 میں 17.93 لاکھ نل کے پانی کے کنیکشن اور 24-2023  میں باقی 19.93لاکھ نل کے پانی کے کنیکشن مہیان کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ہر دیہی کنبے کے لئے نل کے پانی کی سپلائی کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ کرناٹک کے وزیراعلی جناب بی ایس ییدورپا نے جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شکھاوت  کو لکھے اپنے خط میں 2023 تک ریاست کے ہر گھر میں نل کے کنیکشن کے ساتھ 100فیصد کوریج حاصل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015Y33.png

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شکھاوت نے ہر گھر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ریاست کے پختہ عزم کو دھیان میں رکھتے ہوئے جل جیون مشن کے تحت مرکزی گرانٹ کے طورپر 5008.79 کروڑ روپے کی منظوری دے دی جو پچھلے ساتھ کے مرکزی گرانٹ کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔اس بڑھائے گئے مرکزی گرانٹ ،177.16 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم اور ریاست کے 5215.93کروڑ روپے  کے برابر کے تعاون کے ساتھ ریاست میں 22-2021 کےلئے پانی کی فراہمی کے کام کےلئے جل جیون مشن کے تحت کُل 10401.88 کروڑ روپے کا خاکہ موجود ہے۔اس طرح ،عمل درآمدگی کی رفتار میں تیزی لانے کےلئے مناسب مالیت کی فراہمی یقینی کی گئی ہے۔

کرناٹک کو 22-2021 میں دیہی مقامی بلدیہ /پی آر آئی کو پانی اور صاف صفائی کےلئے 15ویں پے کمیشن سے متعلق گرانٹ کے طورپر 1426کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگلے پانچ سال یعنی 26-2025تک 7524 کروڑ روپے کی گرانٹ یقینی ہے۔ کرناٹک کے دیہی علاقوں میں اس زبردست سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور دیہی معیشت  کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے گاؤں  میں روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔

ملک میں اسکولوں،آشرموں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کو محفوظ نل کے پانی کی فراہمی  کرنے کےلئے ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 100 دنوں کی مہم  کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی وزیر  جناب گجیندر شکھاوت نے 02اکتوبر 2020 کو اس افتتاح کیا تھا۔ نتیجے کے طورپر ،ہریانہ ،ہماچل پردیش،پنجاب ،گجرات، آندھرا پردیش ،گوا ،تمل ناڈو،تلنگانہ ،انڈمان نکوبار جزائر جیسی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے اسکولوں ،آشرموں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کا  انتظام کیا۔کرناٹک میں 41636 اسکولوں (99فیصد) اور 51563 آنگن واڑی مراکز (95فیصد) کے پاس نل کے پانی کی سپلائی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست سے بچوں کی بہتر صحت،بہتر صاف صفائی  کی خاطر سبھی بچے ہوئے اسکولوں،آشرموں اور آنگن واڑی مراکز میں فوراً محفوظ نل کے پانی کا انتظام یقینی بنانے کو کہا ہے۔

ریاست کو پانی کی کمی والے علاقوں ،معیار متاثر گاؤں ،خواہش مند ضلعوں،درج فہرست ذات و قبائل  کی اکثریت والے گاؤں اور سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) گاؤں میں گھروں میں نل کا پانی مہیا کرانے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C0SD.jpg

پانی کے معیار کی نگرانی اور نگرانی کی سرگرمیوں کو اولین ترجیح دی جائے گی،جس کے لئے آنگن واڑی کارکنان،آشا ورکروں ،سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین،پی آر آئی اراکین،اسکول  ٹیچروں وغیرہ کو تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ فیلڈ ٹیسٹ کٹ(ایف ٹی کے) کا استعمال کرکے آلودگی  سے بچاؤکےلئے پانی کے نمونوں کا ٹیسٹ کرسکیں ۔کُل 78لیبس میں سے صرف ایک لیب ہی این اے بی ایل سے تصدیق شدہ ہے۔ ریاست کو ان آبی معیاری ٹیسٹ لیبس کی ترقی اور این اے بی ایل کی تصدیق حاصل کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔یہ لیبس عوام کےلئے کھلی ہونی چاہئیں  تاکہ وہ برائے نام کی لاگت پر اپنے پانی کے نمونوں کی جانچ کرا سکیں۔

جل جیون مشن ایک ’نیچے سے اوپر کی طرف بڑھنے‘ کا ایک نظریہ ہے جہاں منصوبے سے لے کر عمل درآمدگی ،انتظامیہ،آپریشن اور رکھ رکھاؤ تک کمیونٹی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسے حاصل کرنے کےلئے ،ریاستی حکومت کو گرام جل اور سوچھتا سمیتی (وی ڈبلیو ایس سی)/پانی سمیتی  کو مضبوط کرنے،اگلے پانچ برسوں کےلئے دیہی کاموں کا منصوبہ تیار کرنے ،امپلی مینٹنگ اسٹیٹ ایجنسیوں (آئی ایس اے)کو دیہی کمیونٹی کو سنبھالنے  اور حمایت کرنے،لوگوں میں بیداری پھیلانے کےلئے امدادی سرگرمیاں شروع کرنی ہوں گی۔ اب تک کرناٹک  میں 28883گاؤں میں سے 22203وی ڈبلیو ایس سی یا پانی سمیتیاں  ہیں اور 19446ویلیج ایکشن پلان(وی اے پی ) تیار کئے جاچکے ہیں۔سال 22-2021 میں،ریاست نے 30 امپلی مینٹنگ اسٹیٹ ایجنسی (آئی ایس اے) کو اس سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کرناٹک کو دیہی علاقوں  میں تقریباً دو لاکھ لوگوں کو ٹرینڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر گھر میں یقینی طورپر  پانی کی سپلائی کےلئے طویل مدتی استحکام اور پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو چلانے اور رکھ رکھاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے 15اگست ،2019کو لال قلعہ  سے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا۔اس مشن کو 2024تک ملک کے ہر دیہی کنبے کو نل کے پانی کا کنیکشن مہیا کرنے کےلئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ 22-2021 میں جل جیون مشن کےلئے کُل 50011کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔ریاست  کے اپنے وسائل اور پانی اور صاف صفائی  کےلئے آر ایل بی /پی آر آئی کو 15ویں پے کمیشن سے متعلق گرانٹ کے طورپر 26940کروڑ روپے  کی رقم کے ساتھ ،اس سال دیہی پینے کے پانی کی سپلائی  کے شعبہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔اس سے گاؤں میں روزگار کے نئے موقع پیدا ہورہے ہیں اور دیہی معیشت  کو مضبوطی مل رہی ہے۔

********

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6357


(Release ID: 1734050) Visitor Counter : 152
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada