صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت نے 8شمال مشرقی ریاستوں کے میڈیا پیشہ ورافراد/صحت کے نمائندوں کےلئے صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا


دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،ہمیں احتیاط کم نہیں کرنی چاہئے

شمال مشرقی ریاستوں میں ٹیکہ کاری اور کووڈ کے مناسب طرزعمل  کےلئے قابل ماحول بنانے میں میڈیا کا اہم تعاون ہے

Posted On: 08 JUL 2021 5:55PM by PIB Delhi

بھارت میں کووڈ کی موجودہ صورت حال ،کووڈ ٹیکہ اور ٹیکہ کاری کے بارے میں شبہات کو دور کرنے کی ضرورت اور کووڈ مناسب طرز عمل (سی اے بی) کی اہمیت کو مضبوط بنانے کے موضوع پر آج مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یونیسیف کے ساتھ شراکت داری میں،شمال مشرقی ریاستوں کے میڈیا پیشہ ور افراد اور صحت کے نمائندوں کےلئے ایک صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں شمال مشرقی ریاستوں آسام،اروناچل پردیش،میگھالیہ ،میزورم،منی پور،ناگالینڈ،سکم اور تریپورہ کے میڈیا پیشہ ور افراد اور صحت کے نمائندوں نے ورچوئل طریقے سے حصہ لیا۔

مرکزی وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال نے اس ورکشاپ سے خطاب کیا جس میں ان ریاستوں کے 130ست زیادہ صحافیوں اور ڈی ڈی نیوز،آل انڈیا ریڈیو،پی آئی بی  کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ جناب اگروال نے اپنی تقریر کا آغاز کووڈ 19سے اجتماعی لڑائی میں میڈیا پیشہ ور افراد کی مسلسل کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگ سماج کو خاص طورپر متاثر کرتے ہیں اس لئے وہ لوگوں کو کووڈ مناسب برتاؤ پر عمل کرنے اور ٹیکہ کاری کےلئے حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مانا کہ میڈیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑی سطح پر شیئر کی جارہیں فرضی خبروں اور شبہات کو دور کرکے ویکسین کے تئیں لوگوں کی جھجھک کو دور کرنے میں بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

بھارت کی کووڈ-19 انتظامیہ حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ سے لڑائی میں تین اہم نقطے ہیں یعنی کووڈ مناب برتاؤ کا اجتماعی طورپر اپنانا،ثبوتوں پر مبنی رپورٹنگ  اور کووڈ اور ٹیکہ کاری پر لوگوں کے شبہات کو دور کرنا۔ جناب لو اگروال نے شمال مشرقی بھارت میں موجودہ کووڈ -19صورت حال کا مختصر خاکہ کھینچتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 80فیصد معاملے 90 ضلعوں میں درج کئے جا رہے ہیں اور ان 90ضلعوں میں سے 14شمال مشرقی ریاستوں میں ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں سے متعلق خاص چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ بھارتی حکومت  پہلے سے محتاط ،پہلے سے تیاری اور بتدریج نقطہ نظر پر عمل کرکے شمال مشرقی ریاستوں کی کووڈ وبا سے لڑائی میں تعاون کررہی ہے۔انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں زیر علاج معاملوں اور ٹیکہ کاری کی صورت حال پر بھی تفصیل کا اشتراک کیا۔

انہوں نے کووڈ ٹیکہ کاری سے جڑے ڈر،شک و شبہات کو دور کرکے ٹیکہ کاری کے لئے ماحول بنانے میں میڈیا کو اہم حصہ دار مانا اور کہا کہ اب تک ملک میں 36.48 کروڑ سے بھی زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔انہوں نے میڈیا کے لوگوں سے کمیونٹی واریئرس کو رول ماڈل کے طورپر ستائش کرکے ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی۔

ویکسین کے تئیں ہچکچاہٹ کی مختلف وجوہات کے علاوہ،جو مقامی  ہوسکتی ہیں یا مختلف کمیونٹی گروپوں کےلئے مختلف ہو سکتی ہیں،ورکشاپ میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے بعد ناگوار واقعہ(اے ای ایف آئی)،اس کے نظام اور اے ای ایف آئی کی اطلاع دینے کے بہترین طریقے  پر بھی روشنی ڈالی۔اس ورکشاپ میں میڈیا کےلوگوں کے مختلف سوالات سے بھی خطاب کیا گیا۔

اس قومی ورکشاپ میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،اطلاعات و نشریات کی وزارت،یونیسیف ،ڈی ڈی نیوز،پی آئی بی،اے آئی آر نیوز اور ملک بھر سے صحت کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

 

*************

ش ح ۔ا م۔

U:6358



(Release ID: 1734048) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil