وزارت دفاع

وزارت دفاع نے پنشن کی منظوری اور اس کی تقسیم کے لیے ویب پر مبنی مربوط نفاذ نافذ کیا

Posted On: 08 JUL 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جولائی   2021:وزارت دفاع نے دفاعی پنشن کی منظوری ا ور تقسیم کی خودکاری کے لیے ایک مربوط نظام ایس پی اے آر ایس ایچ (پنشن انتظامیہ کے لیے نظام(رکشا))، نافذ کیا ہے۔ ویب پر مبنی  یہ نظام پنشن کے دعوؤں پر کارروائی کرتا ہے اور بغیر کسی بیرونی پالیسی پر بھروسہ پنشن کو براہ راست دفاعی پنشن یافتگان کے کھاتوں میں بھیجتا ہے۔ پنشن یافتگان کے لیے ایک پنشن پورٹل دستیاب ہے تاکہ وہ پنشن سے متعلق  اپنی معلومات کو حاصل کرسکیں، خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں اور اگر کوئی  پنشن سے متعلق  معاملہ ہو  تو شکایت کے ازالے کے لیے شکایات کا اندراج کرسکیں۔

ایس پی اے آر ایس ایچ ایسے پنشن یافتگان کو حتی الامکان رابطہ فراہم کرنے کے لیے  سروس سینٹر کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے جو کسی بھی وجہ سے  ایس پی اے آر ایس ایچ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوسکتے ہیں۔ دفاعی اکاؤنٹس محکمے کے  متعدد دفاتر کے علاوہ ، پہلے ہی پنشن یافتگان کے لیے خدمت کے مراکز کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، دفاعی پنشن یافتگان کے ساتھ  کام کرنے دو سب سے بڑے بینکوں یعنی  اسٹیٹ بینک  آف انڈیا (ایس بی آئی) اور پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کا انتخاب خدمت مراکز کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس سلسلے  میں 8 جولائی 2021 کو نئی دلّی میں دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب سنجیو متل کی موجودگی میں ، کارگزار دفاعی اکاؤنٹس کے کنسولر جنرل (سی جی ڈی اے) جناب رجنیش کمار اور ایس بی آئی نیز پی این بی کے عہدیداروں کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ اس سمجھوتے کے تحت پنشن یافتگان اپنے پنشن سے متعلق  معاملات  کے لیے کسی بھی خدمت کو حاصل کرنے کی غرض سے  ان دونوں بینکوں کی مختلف شاخوں تک رسائی کرسکتے ہیں۔

دفاعی سکریٹری نے اس عمل میں ملوث تمام افراد کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی اے آر ایس ایچ کا نفاذ طویل مدت سے التوا میں پڑی ہوئی ضرورت کو پوری کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دفاعی پنشن یافتگان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے ایس بی آئی اور پی این بی کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ دستی  اعداد وشمار کی منتقلی کی راہ ہموار کریں  اور   اس عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

*****

U.No.6343

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1733936) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam