وزارت دفاع

جناب  اجے بھٹ نے رکشا راجیہ منتری کے طور پر ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 08 JUL 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8 جولائی 2021،   جناب  اجے بھٹ نے8 جولائی 2021 کو  رکشا راجیہ منتری کے طور پر ذمہ داری سنبھالی۔ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انہوں نے   رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ساؤتھ بلاک میں  واقع  ان کے دفتر میں ملاقات کی۔  دفاعی سکریٹری ڈاکٹر  اجے کمار اور  وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسروں نے  جناب اجے بھٹ کا  ان کے دفتر میں استقبال کیا۔ ایک ٹوئٹ میں جناب اجے بھٹ نے  یہ ذمہ داری سونپنے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وہ 21 ویں صدی کا  ’آتم نربھر بھارت ‘ تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔

جناب اجےبھٹ  اتراکھنڈ کے  نینی تال ۔ اودھم سنگھ نگر  حلقہ انتخاب سے  رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ دفاع سے متعلق  مستقل کمیٹی ، مشاورتی کمیٹی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، کمیٹی آن سب آرڈی نیٹ لیجس لیش، پرسنل ڈاٹا پروٹیکشن بل 2019 کی مشترکہ کمیٹی اور ایسٹیمیٹس سے متعلق کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے  اس سے قبل اتراکھنڈ حکومت میں  کابینہ کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور  پارلیمانی امور ، صحت اور آفات کے بندوبست جیسے  قلمدان بھی سنبھالے ہیں۔ وہ  اتراکھنڈ لیجس لیٹیو اسمبلی  میں  لیڈر آف اپوزیشن بھی رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC5W9T1.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6332

                          



(Release ID: 1733866) Visitor Counter : 100