وزارت خزانہ

فرانس میں بھارتی اثاثوں کو ضبط کرنے سے متعلق رپورٹوں پر وزارت خزانہ کا جواب

Posted On: 08 JUL 2021 1:07PM by PIB Delhi

 

نئی دلی ۔ 8 جولائی۔ ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ کیرن انرجی نے پیرس میں  بھارتی حکومت کی سرکاری ملکیت کو ضبط  یا منجمد کردیا ہے تاہم بھارتی حکومت کو کسی بھی فرانسیسی عدالت سے اس سلسلے میں کوئی نوٹس ، آرڈر یا اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔حکومت ان حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے اور جب بھی اس طرح کے آرڈر موصول ہوئے تو مناسب قانونی تدابیر اپنائی جائیں گی اور اپنے وکیلوں سے مشورہ کرکے بھارت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

حکومت نے پہلے ہی  ہیگ کورٹ آف اپیل میں  دسمبر 2020 بین الاقوامی ثالثی ایوارڈ  کو منسوخ کرنے کے لئے  22 مارچ  2020  کو ایک عرضی داخل کی تھی۔ حکومت  ہیگ میں اس معاملے میں قانونی کارروائی کی منسوخی کے لئے  اس معاملے پر اپنا بھر پور دفاع کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیرن کے نمائدوں اور سی ای او نے ا س معاملے کے حل کے لئے حکومت ہند سے بات چیت کی خاطر رجوع کیا ہے۔ اس معاملے پر ثمر آور بات چیت ہوئی ہے اور ملک کے قانونی ڈھانچے کے اندر تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے حکومت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

****************

 

 

 (ش ح ۔ع ح ۔رم

U-6332


(Release ID: 1733694) Visitor Counter : 256