ارضیاتی سائنس کی وزارت
جنوب مغربی مانسون کے جنوب بحرعرب کے بقیہ حصوں ، وسطی بحرعرب کے کچھ حصوں کیرالہ اور لکشدیپ کے بقیہ حصوں کی طرف بڑھنے کا امکان
Posted On:
04 JUN 2021 12:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 جولائی2021: بھارت کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق :
(جمعہ 4 جون 2021 ، صبح جاری کرنے کا وقت 0800 بجے آئی ایس ٹی )
کل ہند موسم کا خلاصہ اور پیش گوئی کا بلیٹن
موسم کی اہم خصوصیات
موسم کا اہم جائزہ
محکمہ موسمیات کا تجزیہ (0530 بجے آئی ایس ٹی )
اگلے پانچ دن کے لئے موسم کی پیش گوئی * 9 جون 2021 کے 0830 بجے آئی ایس ٹی تک
اگلے دو دن کے موسم کے امکانات 9 جون 2021سے 11 جون 2021 تک
اگلے پانچ دن کے دوران موسم سے متعلق انتباہ
- 4 جون ( پہلادن ) مشرقی راجستھان ،مغربی مدھیہ پردیش اورتلنگانہ کے کچھ مقامات پر بجلی کڑکنے اورتیز ہوا ( 30 -40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کے ساتھ آندھی چلے گی اور جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت- بلتستان اور مظفرآباد ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ،مشرقی مدھیہ پردیش ،ودربھ ، چھتیس گڑھ ، اوڈیشہ ، گجرات ، وسطی مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ ، کانکن اورگوا ،ساحلی آندھر اپردیش اور ینم ، رائل سیما ،ساحلی اور شمالی کرناٹک کے اندرونی حصے ،تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اور کیرل اور ماہے کے کچھ مقامات پر بجلی گرنے کے امکانات
- مغربی راجستھان کے کچھ مقامات پر بجلی کڑکنے اورتیز ہواؤں ( 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کے ساتھ آندھی ،دھول بھری آندھی کے امکانات ۔
- اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ ،وسطی مہاراشٹر ، کانکن اورگوا ،ساحلی آندھر اپردیش اور ینم ، تلنگانہ ،رائل سیما ،ساحلی اورجنوبی کرناٹک کے اندرونی حصوں ،تمل ناڈو ، پڈوچیری ، کرائیکل ، کیرل اور ماہے کے کچھ مقامات پر تیز بارش ۔
- جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحر عرب کے اوپر تیز ہوا ( 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کے امکانات اور لکشدیپ خطہ ، کیرل ساحل سے دورجنوب مشرقی بحر عرب میں تیز ہوا ( 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار )چل سکتی ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- 5 جون دوسرا دن راجستھان کے کچھ مقامات پر بجلی کڑکنے اورتیز ہوا ( 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کے ساتھ آندھی چلنے کے امکانات اور مدھیہ پردیش ،ودربھ ،چھتیس گڑھ ، اروناچل پردیش ،آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اورتریپورہ اور گجرات ، وسطی مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ ، کونکن اور گوا ،ساحلی آندھراپردیش اور ینم ،تلنگانہ ،رائل سیما ،ساحلی اور شمالی داخلی کرناٹک ، تمل ناڈو ،پڈوچیری اورکرائیکل اور کیرل اور ماہے کے کچھ مقامات پر بجلی گرنے کا امکان ہے۔
- اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم ،تریپورہ ، کونکن اورگوا ، ساحلی اور شمالی داخلی کرناٹک ،تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اورکیرالہ ، ماہے میں کچھ مقامات پر بہت تیز بارش کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحرعرب کے اوپر تیز ہوا چلنے ( 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کے امکانات اور لکشدیپ خطہ کیرل ساحل سے دور جنوب مشرقی بحرعرب میں 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ ماہی گیروں کو تیز ہوا کی وجہ سے ان علاقوںمیں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- 6 جون (تیسرا دن ) مدھیہ پردیش ودربھ ، چھتیس گڑھ ، انڈومان اور نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اورتریپورہ ، گجرات ،تلنگانہ ،تمل ناڈو ، پڈوچیری ، کرائیکل اور کیرالہ اور ماہے میں بجلی کڑکنے کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔
- اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم ،تریپورہ کے کچھ مقامات پرتیز بارش کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحر عرب کے اوپر تیز ہوا ( 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ) چلنے کا امکان ہے۔
- 7 جون (چوتھا دن ) اتراکھنڈ ، مدھیہ پردیش ،ودربھ ،چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال ،سکم ، اوڈیشہ ، انڈمان نکوبار جزائر ، گجرات ،تلنگانہ ، تمل ناڈو ، پڈوچیری ، کرائیکل ، کیرالہ اور ماہے میں کچھ مقامات پر بجلی کڑکنے کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔
- ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال ،سکم ڈ انڈومان نکوبار جزائر اورآسام اور میگھالیہ میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان
- جنوبی مغربی اور مغربی وسطی بحرعرب کے اوپر تیز ہوا ( 40سے 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو سمندری حدود میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- 8 جون (پانچواں دن ) چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال ،سکم ، اوڈیشہ ، انڈومان نکوبار جزائر ، گجرات ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، پڈوچیری، کرائیکل ، کیرالہ اور ماہے میں بجلی کڑکنے کے ساتھ آندھی طوفان کا امکان ہے۔
- ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال ،سکم ،انڈومان نکوبار جزائر اور آسام ومیگھالیہ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
- جنوبی مغربی اور مغربی وسطی بحرعرب کے اوپر تیز ہوا ( 40سے 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو سمندری حدود میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برائے مہربانی تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں :
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U- 6316
(Release ID: 1733640)
Visitor Counter : 156