PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلٹین

Posted On: 07 JUL 2021 7:35PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ٹیکہ کاری کی قومی مہم کے تحت اب تک 30.13 کروڑ  ٹیکے لگائے گئے۔
  • پچھلے 24 گھنٹے میں بھارت میں 43733  نئے معاملے درج ہوئے۔
  • ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 45920 کی کمی آئی۔
  • زیر علاج  معاملے  کُل معاملوں کا 1.5 فیصد ہیں۔
  • ملک میں اب تک 29799543 مریض شفایاب ہوئے۔
  • پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  47240  مریض صحت یاب ہوئے۔
  • لگا تار 55 ویں دن یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے لگا تار بڑھ رہی ہے۔
  • شفایابی کی شرح میں  97.18  فیصد  کا اضافہ درج کیا گیا۔
  • ہفتہ وار  جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح 5 فیصد سے کم سردست 2.39 فیصد ہے۔
  • روزانہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح 2.29  فیصد  لگا تار سولہویں دن 3 فیصد  سے کم

#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

اطلاعات ونشریات کی وزارت

بھارت سرکار

Image

Image

Image

کووڈ-19 کی تازہ صورت حال

بھارت میں 36 کروڑ سے زیادہ کووڈ  - 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے

پچھلے 24 گھنٹے میں 43733 یومیہ نئے معاملے درج ہوئے

بھارت میں زیر علاج  مریضوں کی تعداد میں  459920 کی کمی درج کی گئی، کُل معاملوں کا 1.50 فیصد ہے

ایک ماہ میں یومیہ  پازیٹویٹی ریٹ (2.29 فیصد) 5 فیصد سے بھی کم ہے

ایک حصولیابی کے حصے کے طور پر بھارت میں مجموعی طور پر کل تک 36 کروڑ سے زیادہ  ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ آج صبح  7 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق  4707778 سیشن کے ذریعے  کُل 361323548  ٹیکے لگائے گئے۔ اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  3605998  ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے ورکرس

پہلی خوراک

1,02,36,072

دوسری خوراک

73,43,749

پیش پیش رہنے والے ورکرس

پہلی خوراک

1,76,16,750

دوسری خوراک

97,45,413

18 سے 44 سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

پہلی خوراک

10,47,29,719

دوسری خوراک

30,47,880

45 سے  59 سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

پہلی خوراک

9,17,29,358

دوسری خوراک

2,06,95,452

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ

پہلی خوراک

6,93,94,933

دوسری خوراک

2,67,84,222

 میزان

36,13,23,548

 

سبھی کے لئے کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے شروع ہوا تھا، مرکزی حکومت  ملک بھر میں  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں بھارت میں 43733  نئے معاملے درج ہوئے۔

لگا تار 10 ویں دن بھی  یومیہ 50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج کئے گئے۔ یہ  مرکز اور  ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  لگا تار اور مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N37H.jpg

بھارت میں  لگا تار  زیر علاج مریضوں کی تعداد  میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج ملک میں زیر علاج  مریضوں کی تعداد  459920  ہے۔

پچھلے 24  گھنٹے میں 4437 معاملوں میں کمی دیکھے گئے اور  اب  زیر علاج مریضوں کی تعداد  کُل  پازیٹو معاملوں کے مقابلے 1.50  فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00200RM.jpg

کووڈ – 19 انفیکشن سے  زیادہ لوگ شفایاب ہو رہے ہیں۔ بھارت میں یومیہ  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  لگا تا بڑھ رہی ہے اور اب  لگا تار  55 ویں دن  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے میں  47240  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران 3 ہزار سے زیادہ (3507)مریض  صحت یاب ہوئے اور یہ تعداد یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے  زیادہ ہے۔

تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733279

 

کووڈ-19  ٹیکہ کاری کی تازہ صورت حال

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  37.43 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور  پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس  اب بھی  1.67 کروڑ سے زیادہ متوازن اور  غیر استعمال شدہ  خوراکیں ہیں، جنہیں ابھی لگایا جانا ہے

اب تک ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  37.43 کروڑ  (374325560)  سے زیادہ  ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ ٹیکے تمام ذرائع  سے فراہم کئے گئے ہیں اور  مزید  4865110 ٹیکے  فراہم کئے جائیں گے۔ اس طرح  ضائع شدہ  سمیت  ٹیکوں  کی کُل کھپت   377598947  ہے۔ (آج صبح 8  تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس  اب بھی  1.67 کروڑ سے زیادہ  (16725613)  متوازن اور غیر استعمال شدہ  کووڈ  کے ٹیکے  دستیاب ہیں، جنہیں  ابھی لگایا جانا ہے۔

تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733269

 

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری : غلط فہمی بنام حقائق

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ویکسین  کی خوراکوں  سے متعلق  پیشگی  طور پر  مطلع کر دیا گیا تھا، جو جولائی  میں انہیں دستیاب  کرائی جارہی ہیں

جولائی میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  12 کروڑ سے زیادہ  ویکسین حاصل کرنی ہیں

حال ہی میں  کچھ میڈیا  رپورٹوں میں یہ الزام لگایا  گیا ہے کہ پچھلے  ہفتے سے پہلے کے مقابلے  گزشتہ ہفتے میں 32  فیصد سے بھی کم  ٹیکے دستیاب تھے، اس بات کو واضح کردیا گیا ہے کہ تمام ریاستوں  ؍ مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کو خوراکو ں کے بارے میں پیشگی طور پر اطلا ع دی جارہی ہے، جو  پرائیویٹ اسپتالوں کو  سپلائی کئے جانے سمیت  جولائی 2021  مہینے کے دوران دستیاب کرائی جائیں گی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  کووڈ  ٹیکوں کی دستیابی کی بنیاد پر  اپنے کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری سیشن کی منصوبہ بندی کریں۔

تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733388

 

مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے  کچھ میں  ریاستی سرکا رکے اسپتال رام بگ میں کوپر پائپنگ  نیٹ ورک کے ساتھ میڈیکل  آکسیجن جنریٹری یونٹ کا افتتاح کیا

یہ پلانٹ  اسپتال میں سبھی  بستروں اور  وارڈس میں لگا تار  اور خوش اسلوبی سے آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنائے گا: منڈاویا

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب  منسکھ منڈاویا نے آج  کچھ میں  اسٹیٹ گورنمنٹ اسپتال رام بگ میں  کاپر پائپنگ نیٹ ورک کے ساتھ  میڈیکل آکسیجن جنریٹر یونٹ کا  ورچوئلی طور پر افتتاح کیا۔ اسپتال میں مریضوں کے علاج  کے لئے  لگ بھگ 50 لاکھ روپے کی کُل لاگت سے  دین دیال بندرگاہ پر  سہولت قائم کی گئی ہے۔

تفصیل: :https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733397

 

مرکزی داخلہ سکریٹری نے شمال مشرقی (این ای)   ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ -19  کی صورت حال کا جائزہ لیا

مرکزی داخلہ سکریٹری  نے  سبھی  شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوو ڈ -19  کی  صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں ایک میٹنگ  کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران  سبھی  شمال مشرقی ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں  ٹیکہ کاری کی صورت حال  کیس پازیویٹی ریٹ ( سی پی آر)،  کیس فیٹلٹی ریٹ (سی ایف آر)  زیر علاج مریضوں سے متعلق  رجحانات  اور  موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کو بھی نوٹس میں لایا گیا کہ10 فیصد سے زیادہ  سی پی آر کے ساتھ    ملک میں  73 اضلاع میں سے 46  اضلاع شمال مشرقی ریاستوں میں ہیں، جہاں  رہنما خطوط کے مطابق  سخت  روک تھام کے اقدامات  کئے جانے ہیں۔

تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733404

انڈین ایس ای آر ایس – سی او وی-2 جنومس کنسورسیم (آئی این ایس اے سی او جی) پر کیو اینڈ اے

بھارت نے 2020  میں  ایس اے آر ایس  - سی او وی -2 وائرل جنومس کی ترتیب بندی کا عمل شروع کیا تھا۔ ابتدا میں این آئی وی  اور  آئی سی ایم آر  بین الاقوامی  مسافروں سے حاصل کئے گئے  نمونوں کی ترتیب بندی  کا عمل انجام دیا۔ یہ وہی مسافر تھے، جو  برطانیہ، برازیل یا جمہوریہ افریقہ  سے  آئے تھے یا پھر  انہیں ان ممالک کے ذریعے  بھیجا گیا تھا، کیونکہ ان ممالک نے اپنے یہاں  اس وبائی مرض میں اچانک اضافے کی خبر دی تھی۔ آر ٹی پی سی آر  مثبت نمونے  جو ریاستوں سے حاصل کئے گئے ہیں، ان کے ذریعے معاملات میں اچانک  اضافے کی خبر ملی اور انہیں ترجیحاتی بنیاد پر  ترتیب بند کیا گیا۔ اس عمل کو  مزید توسیع دی گئی، جس کے تحت  سائنسی اور صنعتی تحقیق  کی کونسل سی  ایس آئی آر  بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) اور  امراض کی روک تھام کے قومی مرکز (این سی ڈی سی)  اور  انفرادی اداروں  نے اپنی کوششوں کے ذریعے  مزید توسیع دی۔

تفصیل: :https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733310

پی  آئی بی فیلڈ یونٹس سے اِن پُٹ (معلومات)

مہاراشٹر: منگل کو  مہاراشٹر میں  کورونا وائرس کے8418 نئے  متاثرہ معاملے درج کئے گئے اور 171  اموات ہوئیں، اسی دن  10548 مریضوں کی چھٹی دی گئی۔ مہاراشٹر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6113335 ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 123531  ہو گئی ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد  5872268  ہے۔

گجرات: گجرات میں منگل کو  کووڈ  کے  69  معاملے درج کئے گئے۔ اس طرح  یہ تعداد  823964  ہو گئی ہے۔ وہاں  مرنے والوں کی تعداد  10072  ہے۔ منگل کو ہی 208  لوگوں کو چھٹی دی گئی۔ اس طرح شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8113699  ہو گئی ہے۔ ریاست میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد 2193 ہے۔ ریاست میں  اب تک  27325191 افراد کو  کووڈ سے  بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

راجستھان: راجستھان میں کورونا وائرس کے 47  نئے معاملے درج کئے گئے۔ منگل کو ایک شخص کی موت ہوئی، اس طرح مرنے والوں کی تعداد  وہاں 8942  ہے۔ اس انفیکشن سے اب تک  942882  افراد  شفایاب ہو چکے ہیں۔

مدھیہ پردیش:  مدھیہ پردیش میں منگل کو کورونا وائرس کے 27  نئے معاملے درج کئے گئے، جب کہ  دو  کی موت ہوئی ، وہاں  متاثرہ مریضوں کی تعداد 790042  ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے کے دوران اسپتالوں سے  44 مریضوں کو چھٹی دی گئی ۔ مدھیہ پردیش میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد  780578  ہے۔ جب کہ  کم از کم  1.87 کروڑ  لوگوں کو  پہلی  خوراک دی جا چکی ہے۔

چھتیس گڑھ:  چھتیس گڑھ میں منگل کو کووڈ – 19  کے مریضوں کی تعداد  بڑھ کر  996359  ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13462  ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 977893  ہو گئی ہے۔ اسپتالوں سے  152  لوگوں کو چھٹی دی گئی۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  5004 ہے۔ پیر کو  ریاست میں  1.02 کروڑ سے زیادہ  لوگوں کو  کووڈ  ویکسین لگائے گئے۔ 8482600  لوگوں نے پہلا ٹیکہ لیا اور  1750955  افراد نے دوسرا ٹیکہ لیا۔

گوا:  منگل کو گوا میں  کوروانا وائرس کے  زیر علاج مریضوں کی تعداد  257  ہو گئی۔ اور یہ  تعداد اب  167823  تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک  3079  افراد کی موت ہو چکی ہے اور  162787  لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ گوا میں  10 لاکھ  سے زیادہ لوگوں کو  کووڈ -19  کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ 6  جولائی تک ریاست میں  1006824  ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

کیرالہ: منگل کو ریاست میں  14373  نئے  کووڈ  کے معاملے درج کئے گئے۔ 142  لوگوں کی موت ہوئی۔ پازیٹویٹی ریٹ 10.9  فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اب تک ریاست میں  15078275  لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

تمل ناڈو:  تمل ناڈو میں  3479  نئے کووڈ کے معاملے درج کئے گئے۔ اب تک  17018198  افراد کو کووڈ -19  کی خوراک  دی جاچکی ہے۔

کرناٹک: کرناٹک میں 3104  نئے معاملے درج کئے گئے۔ زیر علاج مریضوں کی کل  تعداد  40016  ہے۔ کووڈ  سے  تازہ اموات  کی تعداد 92  ہے وہاں کل تک 228266  کووڈ  کے ٹیکے لگائے گئے۔

آندھرا پردیش:  آندھرا پردیش میں  88378 نمونوں کی جانچ کے بعد  کووڈ  3042 نئے معاملے درج کئے گئے ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 3748 لوگوں کو چھٹی دی گئی۔ کل معاملوں کی تعداد  1908065  ہے۔ ریاست میں کل تک 16633947 کووڈ  کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

تلنگانہ: ریاست میں کل 5 موتیں ہوئی، اس طرح  ریاست میں  متاثرہ  معاملوں کی کل تعداد  628282  ہو گئی ہے اور  مرنے والوں کی تعداد اب 7303  ہے۔ ریاست میں   صحت یابی کی شرح 97.58  فیصد ہے۔ 96209  لوگوں کو  پہلی خوراک دی گئی اور  40016 کو  دوسری خوراک دی گئی۔ یہ دونوں خوراکیں کل دی گئیں۔

آسام: آسام کی ریاست میں منگل کو  کورونا وائرس کے  2433  نئے معاملے درج  سامنے آئے۔ کووڈ سے متعلق  اموات کی تعداد 34  رہی۔

منی پور:  منی پور میں  جانچ کے بعد  متاثرہ افراد کی شرح  17  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 5 جولائی کو  30476 افراد نے کووڈ  سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائے۔

میگھالیہ: میگھالیہ میں  کووڈ -19  کے 457 نئے معاملے درج کئے گئے، جب  کہ پچھلے 24  گھنٹے میں  وائرل سے 9  افراد کی موت ہوئی۔ منگل کو  497  مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اب تک  47173  مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

سکم: سکم میں  کووڈ – 19  کے مصدقہ معاملوں کی تعداد 21403  تک پہنچ چکی ہے۔ جس میں پچھلے 24  گھنٹے میں نئے معاملوں کی تعداد 177  ہے۔  پیر  کو 846 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 151  مریضوں کو  اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔ کووڈ – 19  کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  اب 18944   ہے۔

تریپورہ: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 474  متاثرہ معاملے  سامنے آئے اور 4 افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔ جب کہ 472  مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ناگالینڈ:  ناگالینڈ میں منگل کو 60 نئے معاملے درج ہوئے اور 11 افراد کی موت ہوئی۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  1134، جب کہ کُل تعداد بڑھ کر  25619 ہوگئی ہے۔

 

 

 

اہم ٹوئیٹ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

U-6311



(Release ID: 1733637) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi