جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

راج کمار سنگھ نے کابینی وزیر برائے بجلی اور قابل تجدید توانائی کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 08 JUL 2021 1:12PM by PIB Delhi

جناب راج کمار سنگھ نے بجلی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

یہ ذمہ داری دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑے اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کریں گے۔

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے اپنی مختصر گفتگو میں ، جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کی جانب سے طے کئے گئے پروگرام کے مطابق بجلی کے اہداف حاصل کرلئے ہیں اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ بجلی اور توانائی کے شعبے کے فوائد عام آدمی تک پہنچ جائیں۔

اس موقع پر سینئر افسران نے دفتر میں ان کا استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210708-WA0008COIS.jpg

 

 

 

******

U-NO.6321

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

 


(Release ID: 1733629) Visitor Counter : 172