ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت اور بھوٹان نے، ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 18 JUN 2021 9:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  08 جولائی2021: بھارت اور بھوٹان نے ماحولیات کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ بھارت کی جانب سے جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر  اور بھوٹان کی جانب سے وہاں کے وزیر خارجہ اور  قومی ماحولیاتی کمیشن  کے صدر  لیونپو ڈاکٹر  ٹانڈی  دورچی  کے ذریعہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ جناب جاوڈیکر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں  کہا کہ یہ مفاہمت نامہ آب وہوا کی تبدیلی، کچڑے کے بندوبست وغیرہ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ انہوں نے دونو ںممالک کے درمیان  تعلقات کو ایک علامت بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت آب وہوا کی تبدیلی سمیت ماحولیات سے متعلق امور پر بھوٹان کے ساتھ جُڑنا چاہتا ہے۔

 

 

 

یہ مفاہمت نامہ  فضائی آلودگی  کی روک  تھام ، کچڑے کے بندوبست ،کیمیائی بندوبست ، ماحولیات کی تبدیلی وغیرہ کےشعبے میں سب سے بہترین  طور طریقوں کے تبادلے  کے ساتھ بھارت اور بھوٹان کے درمیان شراکتداری اور تعاون کو  بڑھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ باہمی مفادات  والے شعبوں  میں  مشترکہ اسکیموں کے لئے امکانات  بھی  پیدا کرتا ہے۔  یہ مفاہمت  نامہ تکنیکی   سائنس  وانتظام   کی صلاحیتوں کو بھی مضبوط کرے گا اور ماحولیات کے شعبے میں دونوں  ممالک کے درمیان  باہمی طورپر فائدے مند شراکتداری کے لئے تعاون کی توسیع کرے گا۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U- 6315



(Release ID: 1733625) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu