کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایک خاص جغرافیائی  خطے کے مصدقہ بھالیا گیہوں کی گجرات سے برآمدات شروع

Posted On: 07 JUL 2021 5:45PM by PIB Delhi

گیہوں کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے  جغرافیائی پہچان (جی آئی) سے مصدقہ بھالیا قسم کے گیہوں کی پہلی کھیپ آج گجرات سے کینیا اور سری لنکا کو برآمد کی گئی۔

جی آئی سے تصدیق شدہ گیہوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ اس فصل کا زیادہ تر حصہ گجرات کے بھال خطے میں پیدا کیا جاتا ہے۔ اس خطے میں احمد آباد ، آنند ، کھیڑا ، بھاو نگر ، سریندر نگر ، بھڑوچ اضلاع شامل ہیں۔

اس گیہوں کی منفرد خصوصیتیہ ہے کہ یہ بغیر آبپاشی کے بارش میں اگایا جاتا ہے اور گجرات میں تقریبا دو لاکھ ہیکٹر زرعی زمین میں اس کی کاشت کی گئی ہے۔

بھالیا گیہوں کو جولائی 2011 میں جی آئی کی سند ملی۔ جی آئی سرٹیفیکیٹ دینے کا اختیار گجرات میں آنند ایگریکلچرلیونیورسٹی کو حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SARR.jpg

 

امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے ہندوستان سے گیہوں کی برآمد کو فروغ ملے گا۔ 2020-21 میں  ہندوستان سے 4043 کروڑ روپے کے گیہوں کی برآمدات ہوئی جو 808 فیصد کی نمایاں نمو ہے۔ گذشتہ مالی سال میں 444 کروڑ روپے کے گیہوں برآمد کئے گئے تھے۔تھی۔ امریکی ڈالر کے لحاظ سے 2021-20 گیہوں کی برآمدات میں 778 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ جس کی لاگت 549 ملین ڈالر ہے۔

ہندستان نے 2021-20 کے دوران سات نئے ملکوں کو خاطر خواہ مقدار میں اناج برآمد کیا۔ ان کے نام یمن، انڈونیشیا، بھوٹان، فلپائن، ایران، کمبوڈیا اور میانمار ہیں۔

 

پچھلے مالی برسوں کے دوران ان ممالک کو بہت تھوڑی مقدار میں گیہوں برآمد کی جاتی تھی۔ 21-2020 میں ان سات ملکوں کو گیہوں برآمد نہیں کئے گئے تھے۔ اور 20-2019 میں صرف 4 میٹرک ٹن اناج برآمد کیا گیا تھا۔ 2020-21 میں ان ملکوں کو گیہوں کی برآمدات کا حجم بڑھ کر1.48 لاکھ ٹن ہو گیا۔

*******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6290


(Release ID: 1733541) Visitor Counter : 263


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil