وزارت خزانہ

منظورشدہ اقتصادی آپریٹروں (اے ای او  ٹی 2 اور اے ای او  ٹی 3) کے لئے درخواستآن لائن جمع کرنا  شروع

Posted On: 07 JUL 2021 6:31PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمس (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار نے آج منظورشدہ اقتصادی آپریٹروں کی (اے ای او) ٹی 2 اور ٹی 3 درخواستوں کی آن لائن فائلنگ کا افتتاح کیا۔  اے ای او ر ویب ایپلی کیشنیو آر ایل  www.aeoindia.gov.in پر قابلِ رسائی ہے۔ ویب ایپلی کیشن کا نیا ورژن (V 2.0)  اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بروقت مداخلت اور کام میں تیزی لانے کے لئے دستی طور پر دائر کردہ اے ای او ٹی 2 اور اے ای او ٹی 3 ایپلی کیشنز کے اصل وقت کا پتہ چلانے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ویب پر مبنی پورٹل www.aeoindia.gov.in پر اے ای او ٹی 1 کے لئے اے ای او

درخواست پروسیسنگ دسمبر 2018 سے فعال ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن کی اس کوشش کو حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے مطابق آگے بڑھانے کے لئے سی بی آئی سی بورڈ نے ایک نیا ورژن (V2.0) شروع کیا ہے جو اے ای او ٹی 2 اور اے ای او ٹی 3 درخواست دہندگان کی آن بورڈنگ کے لئے اور آن لائن فائلنگ، ریئل ٹائم مانیٹرنگ، اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کیلئے ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے  سی بی آئی سی سرکلر نمبر 13 / 2021- کسٹم مورخہ 01.07.2021 سے رجوع کریں۔

********

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6292



(Release ID: 1733538) Visitor Counter : 188