وزارت آیوش

دہلی میں آیوش -64 کی مفت تقسیم کے عمل کو 25 مقامات تک توسیع دی گئی ہے


آیوروید کے کل ہند ادارہ یعنی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی جانب سے 24x7 کی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے کا اہتمام

Posted On: 14 MAY 2021 7:51PM by PIB Delhi

آیوش 64 اور کباسورا کندیر کی مفت تقسیم کی قومی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آیوش کی وزارت نے قومی راجدھانی میں اس کی تقسیم کے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دی ہے۔  اس مہم کی اہم شریک کار  سیوابھارتی نے جمعہ کے روز سے دہلی میں 17 مقاما ت  پر آیوش 64 کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ دو دنوں کے اندر یہ 30 سے بھی زیادہ ہوجائے گا۔ ایسے کووڈ مریض جو اپنے گھروں کے اندر محدود ہیں  یا کسی سرکاری / این جی او کے ذریعے فراہم کردہ الگ تھلگ مراکز میں مقیم ہیں ، وہ آیوش کی وزارت کی پہل قدمی سے استفادہ کررہے ہیں۔ مفت تقسیم کی مہم 20 سے زائد ریاستوں تک پہنچ چکی ہے اور ریاست کے اندر اس کا دائرہ کار لگاتار بنیاد پر بڑھتا جارہا ہے۔

ایک جانب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے دو مزید آیوش اداروں کے تحت  24x7 کی بنیاد پر کام کرنے والے مفت تقسیم کے مراکز شروع کردیے ہیں۔دی سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیھتی، واقع سیکٹر 19 روہنی اور ڈاکٹر ڈی پی رستوگی سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی واقع سیکٹر 34 نوئیڈا پہلے ہی آیوش 64 کی تقسیم کا عمل شروع کرچکے ہیں۔ یہ دوا معمولی طور پر متاثرہ کووڈ کے مریضوں کو دی جاتی ہے، جو شامل اسپتال نہیں ہیں۔  وزارت نے دلی میں گزشتہ سنیچر کو اپنے 7 مراکز پر ان ادویہ کی تقسیم کا عمل شروع کیا تھا۔

سیوابھارتی کی جانب سے شروع کئے گئے 17 تقسیم مراکز، جنہوں نے جمعہ کے دن سے کام کرنا شروع کیا ہے ، وہ شاہدرہ، گاندھی نگر، اندرپرست، ہمت پوری(میوروہار فیز 1)، کالکا جی، بدرپور، کراول نگر، برہم پوری، نندنگری(2)، روہتاس نگر، تلک نگر، جنک پوری، روہنی، کنجھاولا، نریلا اور براڑی میں واقع ہیں۔ یہ مراکز ہفتے میں ساتوں دن صبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک کام کریں گے۔

اس کے علاوہ آیوش بھون واقع جی بلاک کمپلیکس  میں ریسپشن پر ایک سیل کاؤنٹر بھی کھولا گیا ہے، جہاں آیوش 64 اور آیوش رکشا کٹ دونوں ہی دستیاب ہیں۔

مریض یا ان کے نمائندگان مریض کی آرٹی پی سی آر پازیٹو رپورٹ یا ریپٹ انٹی جن رپورٹ (آراے ٹی) یا ایچ آر سی ٹی چیسٹ رپورٹ اور آدھار کارڈ لے کر مفت آیوش 64 گولیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

جہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ آیوش 64 ایک پولی ہربل مرکب ہے، جسے کووڈ سے متعلق معمولی اثرات اورمعمولی نوعیت کے چھوت کے معالجے کے لیے بہتر پایا گیا ہے۔ آیوش 64 کی سفارش قومی شفاخانہ انتظام پروٹوکول میں کی گئی ہے، جو آیوروید اور یوگ پر منحصر ہے اور کووڈ انتظام برائے آئی سی ایم آر سے توثیق شدہ ہے، ساتھ ہی ساتھ ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے کووڈ19 کے مریضوں کے لیے آیوروید کے طبیبوں کے لیے جاری رہنما خطوط میں بھی اس کا ذکر ہے۔ اسے ازسر نو تطبیق کے عمل سے گزارا گیا ہے، تاکہ کووڈ19 کے مریضوں کو معیاری نگہداشت فراہم کی جاسکے۔ اس دوا پر اس سے قبل کثیر مراکز شفاخانہ تجربات کیے جاچکے ہیں، جس عمل کی نگرانی آیوش کی وزارت – سی ایس آئی آر مشترکہ نگرانی کمیٹی کے ذریعے کی گئی تھی اور یہ تمام تر عمل آئی سی ایم آر کے سابق ڈی جی ڈاکٹر وی ایم کٹوج کی صدر نشینی میں مکمل کیا گیا تھا، یعنی شفاخانہ تجربہ انجام دیا گیا تھا۔

********** ***

( ش ح ۔م ن ۔ ت ع (

 U. No. 6273


(Release ID: 1733323) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu