عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیرڈکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ2022 کی شروعات سے مرکزی حکومت کی نوکریوں کیلئے تقرریوں میں شامل ہونے والے امیدواروں کی اسکریننگ اور شارٹ لسٹنگ کیلئے پورے ملک میں ایک مشترکہ اہلیتی امتحان کاانعقاد کیا جائیگا


نارتھ بلاک میں آئی اے ایس افسران کی ای-بک سول لسٹ- 2021  کا اجراء

Posted On: 06 JUL 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی:6؍ جولائی،2021۔شمال مشرقی ریاستوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، جوہری توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ 2022 کی شروعات سے ملک بھر میں  نوکری کی چاہت رکھنے والے امیدواروں کیلئے ایک مشترکہ اہلیتی امتحان (سی ای ٹی) کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں نوکری کیلئے بھرتی میں شامل ہونے والے امیدواروں کی اسکریننگ اور شارٹ لسٹ کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کے ساتھ شروع کیے جانے والے اس منفرد پہل کاآغاز اس سال کے آخر میں ہی کیاجانا تھا جو کہ اپنے نوعیت کا پہلا امتحان ہوگا لیکن کووڈ وبا کے سبب اس میں تاخیر ہونے کاامکان ہے۔

آئی اے ایس آفیسروں کی ای۔ بک سول لسٹ-2021 جاری کرنے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مشترکہ داخلہ امتحان، محنت اور تربیت کے محکمے  (ڈی او پی ٹی) کے ذریعے نوکری کی چاہت رکھنے والے نوجوان امیدواروں کیلئے ’ایز آف ریکروٹمنٹ‘لانے کی سمت میں کی گئی ایک اہم اصلاح ہے اور یہ نوجوانوں ،خاص طور سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے ایک بہت  بڑی نعمت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اصلاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کی نوجوانوں کے تئیں گہری اور حساس فکر اور پورے ملک کے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے والے ان کے نقطہ نظر کی علامت بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00181HN.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مرکزی کابینہ سے منظوری حاصل ہونے کے بعد مشترکہ اہلیتی امتحان کا انعقاد کرنے کیلئے نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی (این آر اے) کی تشکیل کی گئی ہے۔ این آر اے کے ذریعے سرکاری سیکٹر میں نوکریوں کیلئے امیدواروں کی اسکریننگ / شارٹ لسٹ کرنے کاکام سی ای ٹی کے ذریعے کیاجائیگا جن کے لئے موجودہ وقت میں اسٹاف سلیکشن کمیٹی (ایس ایس سی)، ریلوے تقرری بورڈ (آر آر بی) اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ  پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس) کے ذریعے تقرری کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این آر اے ایک ملٹی ایجنسی  ادارہ ہوگا جو گروپ بی  او ر سی (غیرتکنیکی) عہدوں کیلئے امیدواروں کی اسکریننگ اور شارٹ لسٹ کیلئے مشترکہ ٹیسٹ کاانعقاد کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اصلاح کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ ملک کے ہر ایک ضلع میں کم سے کم ایک امتحان مرکز ہوگا جس سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے امیدواروں  تک رسائی حاصل کرنے کو کافی بڑھاوا ملے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس تاریخی اصلاحات سے سبھی امیدواروں کو یکساں مواقع حاصل ہوں گے چاہے ان کا پس منظر یا سماجی اقتصادی صورتحال کچھ بھی ہو،اس سے خواتین اور دویانگ (معذور) امیدواروں اور ان لوگوں کو بھی بہت بڑا فائدہ حاصل ہوگا جو کئی مراکز پر جاکر کئی امتحان دینے کیلئے اپنے آپ کو اقتصادی طور پر اہل نہیں پاتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں نریندر مودی سرکار کے ذریعے محکمہ برائے عملہ وتربیت (ڈی او پی ڈی) کو عطا کی گئی ترغیب کے نتیجے میں عام لوگوں کی بھلائی کیلئے  کئی اختراعات اور اصلاحات کیے گئے ہیں۔ مئی 2014کے بعد لیک سے ہٹ کر کیے گئے کئی فیصلوں کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزیٹیڈ آفیسر سے دستاویزوں کی تصدیق کرانے والے پرانے نظام کو ختم کرنا اور اس کو خود کے ذریعے تصدیق سے بدلنے کافیصلہ آئی اے ایس آفیسروں کیلئے ان کےکریئر کی شروعات میں مرکزی حکومت میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر تین ماہ کی مدت کار جیسے فیصلے دوراندیش کے نوعیت کے ہیں۔

ای-بک آئی اے ایس سول لسٹ 2021کے بارے میں اظہا رخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ڈائنمک لسٹ دستیاب پروفائل کی بنیاد پر صحیح کام کی ذمہ داری عطا کرنے کیلئے صحیح افسرکاانتخاب کرنے میں تعاون فراہم کریگا اور عام لوگوں کیلئے مختلف عہدوں پر تعینات آفیسروں کے سلسلے میں جانکاری فراہم کرنے والا ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای-بک آئی اے ایس سول لسٹ محکمہ کے ذریعے حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پہل میں تعاون فراہم کرنے کی سمت میں ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کے ذریعے  سرکاری خزانے پر بوجھ میں کمی لاکر وسائل کازیادہ استعمال بھی  یقینی بنایا جائیگا۔

یہ سول لسٹ کا 66واں ایڈیشن ہے اور پی ڈی ایف میں ای-بک کاپہلا  ایڈیشن ہے جو منفرد تلاش فیسلٹی اور ایک کلک پر معلومات حاصل کرنے میں آسانی کیلئے   مواد کی ہائپرلنکنگ کے ساتھ دستیاب کرایا گیا ہے۔ ڈی او پی ٹی کے ذریعے ای- بک آئی اے ایس سول لسٹ 2021 کی اشاعت کی شروعات کرکے بڑی تعداد میں آئی اے ایس سول لسٹ کی اشاعت کو ختم کردیاگیا ہے۔ آئی اے ایس سول لسٹ میں آفیسروں کے بیچ، کیڈر ، حالیہ تعیناتی، پے اسکیل، کوالیفکیشن اورسبکدوشی کی تاریخ کے ساتھ ان کی کیڈروار تعداد 1969 سے اب تک سول سروس ایگزامنیشن کے ذریعے تقرری کیے گئے آئی اے ایس آفیسروں کی تعداد سمیت اگلے پانچ برسوں میں سبکدوش ہونے والے آئی اے ایس آفیسروں کی تعداد کے بارے میں اہم جانکاری شامل کی گئی ہے۔ اس لسٹ میں آئی اے ایس آفیسروں کی تصویریں بھی  شامل کی گئی ہیں۔ ای-بک آئی اے ایس  سول لسٹ 2021 محکمہ کی ویب سائٹ https://dopt.gov.in پر بھی دستیاب ہیں۔

********

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6251



(Release ID: 1733250) Visitor Counter : 240