کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چیری کی ایک قسم مشری کی پہلی تجارتی کھیپ کشمیر سے دبئی برآمدکی گئی

Posted On: 06 JUL 2021 3:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06؍جولائی:  باغبانی کےفصلوں کی برآمدات کو فروغ دینے کی سمت کے طور پر ایک نئی پہل شروع  کی گئی  ہے۔ وادی کشمیر سے خوش ذائقہ چیریوں کی ایک قسم 'مشری' کی پہلی تجارتی کھیپ سرینگر سے دبئی برآمد کی گئی ہے۔ اپیڈا نے دبئی کی ایم ایس دیسائی ایگری فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ جو کہ  ایم ایس اننوٹیرا کی ایک وینچر کمپنی ہے، کے ذریعہ چیری کی فراہمی میں دبئی کی مدد کی ہے۔

اس کھیپ سے قبل، نمونے کی ایک کھیپ جون 2021 کے وسط میں سری نگر سے دبئی کے راستے بذریعہ طیارہ بھیجی گئی تھی جو ممبئی سے ٹرانسپورٹ کی گئی تھی۔ دبئی میں صارفین کے حوصلہ افزا جواب کے بعد، بہترین ذائقے والی چیری کی ایک قسم 'مشری' کی پہلی تجارتی کھیپ دبئی برآمد کی گئی۔

چیری کی مشری نام سے جانی جانے والی قسم نہ صرف شاندار ذائقہ کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ اس میں صحت کو بہتر بنانے والےویٹامنز، معدنیات اور پودوں کے مرکب بھی شامل ہوتے ہیں۔

جموں وکشمیر کے مرکزی علاقے میں ملک میں چیری کی تجارتی قسموں کی مجموعی طور پر 95 فیصد سے زیادہ پیداوارکی جاتی ہے۔ ان علاقوں میں چیری کی چار اقسام تیار کی جاتی ہیں۔ ڈبل ، مخملی، مشری اور اٹلی۔

اس کھیپ کے بھیجے جانے سے قبل چیریوں کی کٹائی ، صفائی اور اس کی پیکنگ اپیڈاکے رجسٹرڈ ایکسپورٹر نے کی تھی جبکہ تکنیکی ان پٹ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی آف کشمیر نے فراہم کی تھی۔

اپیڈا-نیشنل ریفرل لیبارٹری نے پونے میں واقع انگوروں کی کاشت کر نے والے نیشنل ریسرچ سینٹر میں بھیجی جانے والی کھیپ میں کھانے کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے معاونت فراہم کی، جس سے خاص طور پر مشرق وسطی کے ممالک میں چیریوں کے لئے برانڈ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

چیری کی تجارتی کھیپ کے آغاز سے لے کرآئندہ کے موسموں میں زیادہ درجہ حرارت میں پھلنے والے  متعدد پھلوں جن میں سے خاص طور پر ناشپاتی، خوبانی اور سیب شامل ہیں ، کی برآمدات کے لئے بڑے پیمانے پر مواقع میسر آئیں گے۔

ایپیڈا کاشتکاروں، کسان پروڈیوسرآرگنائزیشنز (ایف پی اوز) ، سرکاری عہدیداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کشمیر سے زرعی پیداوار کی برآمدی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کررہی ہے جیسے سیب ، بادام ، اخروٹ ، زعفران ، چاول ، تازہ پھل اور سبزیاں اور دیگر نامیاتی مصنوعات اس میں شامل ہیں۔

خطے سے معتدل پھلوں کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے مقامی کاشتکاروں، سپلائرز ، ایف پی اوز اور برآمد کنندگان پر مشتمل ان کی آگہی کے لیے ورچوئل تخلیقی پروگرام کے متعدد ادوار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

معیاری زرعی پیداوار کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے جو عالمی معیارات کی پاسداری کرتے ہیں، اپیڈا نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے وسطی علاقوں کے عہدیداروں کے لئے نامیاتی پیداوار کے قومی پروگرام اور آئی ایس او 17065 کی ضروریات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی طرح کے پروگرامز بھی شروع کیے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام کا مقصد مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے حکام کو نامیاتی مصنوعات کے لئے تیسری پارٹی کے سرٹیفیکیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ نامیاتی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارت سے واقف کرانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

ش ح - س ک

U. NO. 6248


(Release ID: 1733106) Visitor Counter : 384