صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 37.07 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس ابھی بھی متوازن اور غیر استعمال شدہ 1.66 کروڑ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں ابھی لگایا جانا ہے

Posted On: 06 JUL 2021 10:33AM by PIB Delhi

صحت کی مرکزی وزارت ملک بھر میں کووڈ-19  ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اسے توسیع کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ-19 کے بچاؤ  ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21  جون 2021 کو شروع کیا گیا تھا- ٹیکہ کاری کی اس  مہم  کو ٹیکوں کی مزید دستیابی/ ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کو ویکسین کے اضافی کے ذریعہ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ انکے ذریعہ بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے اور ویکسین سپلائی چین کو بلا روکاوٹ  آسان بنایا جاسکے۔

 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت کووڈ-19 ویکسین مفت فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے انتظام  علاقوں کی مدد کررہی ہے۔ سبھی کو ٹیکہ لگائے جانے کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے  مرحلے کے تحت  مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والوں کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین مزید   ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو سپلائی کررہی ہے۔

 ریاستوں کو اب تک سبھی ذرائع سے 37.07 کروڑ سے زیادہ  (37,07,23,840)    ویکسین فراہم کی گئی ہیں اور ابھی  انہیں  مزید 23,80,000 ویکسین ڈوزیز  دی جانی ہیں۔

(آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)  ان میں ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت 35,40,60,197 ڈوزیز استعمال کی جاچکی ہیں۔

اب تک  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس   1.661,66,63,643)) سے زیادہ  کووڈ-19 کےٹیکے دستیاب ہیں جن کااستعمال نہیں کیا گیا ہے۔

 

******

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6238


(Release ID: 1733040) Visitor Counter : 272