خلا ء کا محکمہ

 مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہتے ہیں عام آدمی کے لئے ’زندگی میں آسانی لانے کے لئے مختلف میدانوں  اور شعبوں میں  خلائی ٹکنالوجی کو نافذ کیا جارہا ہے


مختلف شعبوں میں جاری پروجیکٹس کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ خلا  اور  اسرو کے اعلی   حکام کے ساتھ  بات چیت کی

Posted On: 05 JUL 2021 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جولائی 2021/ مرکزی وزیر مملکت ّ(آزدانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی ،  وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات،  پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلا  کے وزیر مملکت ،  ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے  آج کہا کہ  جب سے نریندر مودی نے وزیراعظم کی حیثیت سے  عہدہ سنبھالا ہے، ہندستان کی خلائی ٹکنالوجی عام آدمی کے لئے ’زندگی میں  آسانی‘ لانے کے لئے  مختلف   میدانوں ا ور شعبوں میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کو  نافذ کررہی ہے۔

انہوں نے یہاں ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) خلائی محکمے  کے سینئر  افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے   کہا کہ اسرو اب صرف   سٹیلائٹ کی تنصیب تک ہی  محدود نہیں ہے بلکہ یہ  گزشتہ سات برسوں میں  ترقی کی سرگرمیوں میں  اپنے رول  کو    مسلسل بڑھا رہا ہے۔   اس طرح  یہ  وزیراعظم نریندر مودی کے   ’ہندستان کو بدلنے‘ کے مشن میں  اہم تعاون کررہا ہے۔

اسرو کے سائنس دانوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو زراعت، مٹی ،آبی وسائل، زمین کے استعمال ،  دیہی ترقی ، زمین اور آب وہوا کے مطالعے،، جیو سائنسیز ، شہری اور بنیادی ڈھانچے ، آفات کے  انتظام  میں تعاون ،  جنگلات اور ایکولوجی جیسے میدانوں میں خلائی ٹکنالوجی    کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔  اس کے علاوہ   فیصلوں سے متعلق نظاموں کو اہل بنانے میں بھی   جیو اسپیشل ٹکنالوجی کو ایک   اعلی کے طور پر   استعمال کرنے میں  اس کے   اہم رول کو  اجاگر کیا۔

ٖٖڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ  پانچ سال پہلے وزیراعظم نریندر مودی کی   مداخلت پر قومی راجدھانی دہلی میں  ایک وسیع برین اسٹارمنگ  مشق  کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں   مختلف وزارتوں  اور محکموں کے نمائندوں  اسرو اور  خلائی محکمے کے   سائنس دانوں کے   درمیان  گہری بات چیت اور غوروخوض  کیا گیا تھا۔ مختلف بہبودی منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ڈھانچہ جاتی   ترقی  کے تکمیلہ، اصلاحات اور نفاذمیں  تیزی    لانے کے لئے  ایک  جدید اعلی کے طور پر بہترین  خلائی ٹکنالوجی کا استعمال   کیسے کیا جاسکتا ہے، اس پر    کام کیا گیا تھا۔  اس کے بعد  انہوں نے کہا، ریلوے، سڑک اور پل  ، طبی انتظام/ ٹیلی میڈیسن ،  وقت پر   یوٹیلائزیشن سرٹی فکیٹ کی خریداری ، آفات سے متعلق پیش گوئی اور  انتظام وغیرہ سمیت   مختلف میدانوں میں خلائی ٹکنالوجی کا استعمال  کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جنگلات کے میدان میں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ ، جنگل کے احاطہ میں تبدیلی ، جنگل میں آگ کا انتباہی نظام،ورکنگ پلان اور جنگلات کی زندگی کی منصوبہ بندی کی  تیاری کے آلے،  جنگل کاربن کی تلاش ،فلڈاینڈ سائیکلون ، مانیٹرنگ اینڈ میپنگ، سیلاب کے خطرے  اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر مبنی  ریاستوں،  مقامی سیلاب کے  جلد انتباہ، جنگل  میں آگ کے انتباہ، لینڈ سلائیڈ زون اور انوینٹری ، دوسروں کے درمیان  زرعی خشک سالی کے  مطالعے  ، دیگر کے علاوہ   شامل  کیا ہے۔

دیہی ترقی کے بارے میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ   بہت سے پروجیکٹ ہیں جو   دیہی سیکٹر میں  درکار اثاثوں کو   مزید تقویت دینے کے لئے  ریاست اور مرکزی حکومت کے    محکموں میں مائیکرو اور میکرو سطح پر کام کرتے ہیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے یہ وسیع پیمانے پر   یہ حقیقت سبھی کو معلوم ہے کہ اسرو نے  کس طرح کئی ریاستی حکومتوں کو   اپنے خود کے  مینوفیکچرنگ سہولت  یا   موجود اسٹاک سے   کووڈ وبا کے دوران  بڑے پیمانے پر بڑے پیمانے پر مائل آکسیجن مہیا  کی تھی۔  اتنا ہی  نہیں انہوں نےکہا،  اسرو موجودہ وسائل  کا  دوبارہ استعمال کرنے،   ان کی سہولیات کے استعمال کو بڑھانے اور کووڈ 19 کی  دوسری لہر کے خلاف   ملک کی  لڑائی میں  ٹکنالوجی    مداخلت کرنے میں بھی   لگا ہوا تھا، جب لہر    اپنی   انتہائی حد پر تھی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6234



(Release ID: 1733004) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil