بجلی کی وزارت

آرای سی ،اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ کے ‘‘Base اسپتال ’’ میں 1000 ایل پی ایم آکسیجن تیارکرنے کا ایک پلانٹ اوردیگر طبی سہولیات مراکز قائم کرے گی

Posted On: 31 MAY 2021 7:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05 جولائی2021: ایک سرکردہ غیربینکنگ  مالیاتی ادارہ آر ای سی لمٹیڈ  نے اپنے سی ایس آر معاون ادارے آر ای سی  فاؤنڈیشن کے ذریعہ اتراکھنڈ میں  پتھورا گڑھ کے چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ اس کی سی ایس آر پہل کے تحت  1.85 کروڑروپے  تک کی مالی امداد فراہم  کرنے کے عزم  کے تحت کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ  کے حصے کے طور پر اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ کےBase  اسپتال میں فی منٹ ایک ہزار لیٹر آکسیجن تیارکرنے کا پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  اسپتال کو  22 آکسیجن  کنسن ٹریٹرس اور پہیوں  والے 200 بستر بھی فراہم کئے جائیں گے،جس کے بعد اسپتال کے بستروں کی تعداد 250سے بڑھ کر 450تک پہنچ جائے گی۔اس پہلا کا مقصد مقامی برادری کو ضروری  طبی سہولیات  فراہم کرنے کی غرض سے اسپتال میں کووڈ کے علاج سے متعلق سہولیات کو مستحکم بنانا ہے۔

آر ای سی فاؤنڈیشن ، ملک میں صحت سے متعلق نظام کو بہتر بنانے کی خاطر مسلسل کام کررہی ہے۔اس مہینے کے شروع میں فاؤنڈیشن  نے پونے میں  دلوی  اسپتال میں 1700 لیٹر آکسیجن فی منٹ تیار کرنے کا ایک پلانٹ (مکمل طورپر) اور 150 کے وی اے جنریٹر پلانٹ نصب کرنے کی غرض سے 2.21 کروڑروپے   کی مالی امداد  فراہم کی تھی۔ اس پروجیکٹ  کو پونے میونسپل کارپوریشن   نے نافذ کیا ہے اور وہ اسپتال میں بلارکاوٹ آکسیجن سپلائی کررہی ہے۔

فاؤنڈیشن کی امداد والے اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر میں رودرپور کے مقام پرپنڈت رام سمیر شکلااسمرتی گورنمنٹ  میڈیکل کالج  میں واقع ایک اور پروجیکٹ ہے جسے  کووڈ کے علاج معالجے کے مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ سینٹر  300 بستروں  پر مشتمل ایک اسپتال ہے اور اس میں انتہائی  نگہداشت والے  36  آئی سی یو بستر اور الگ تھلگ  رکھنے والا  ایک مرکز اور طبی جانچ کا ایک مرکز  وغیرہ جیسی سہولیات  شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ  کی بدولت  ضلع میں  طبی بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہوا ہے اور اس عالمی وبا کے دور میں   بروقت ضروری طبی علاج معالجہ  اور خدمات  فراہم کرنے کی غرض سے مقامی  انتظامیہ کی جوابی کارروائی میں  اضافہ ہوا ہے۔

آر ای سی ایک نورتن غیر بنکنگ مالیاتی ادارہ این بی ایف سی ہے ،جو بجلی کی وزارت کے تحت پورے بھارت میں  بجلی کے شعبے کو مالی امداد فراہم کرنے اور اس کی ترقی پرتوجہ مرکوز  کرتا ہے ۔ آر ای سی لمٹیڈ  کا قیام 1969  میں ہوا تھا۔ اوراس  نے اپنے کام کاج کے 50سال سے زیادہ  مکمل کرلئے ہیں۔ یہ ادارہ ریاستوں  کے بجلی بورڈ ، ریاستی حکومتوں ، مرکزی ،ریاستی بجلی کے مراکز ،آزادانہ  طورپر بجلی تیارکرنے والے اداروں  ، دیہی بجلی سے متعلق امداد باہمی کے اداروں   اور نجی شعبے کے مراکز کو مالی امداد  فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں  میں بجلی کے شعبے کی مکمل  ویلیو چین  ، بجلی کی تیاری ، ترسیل اور تقسیم سے متعلق پروجیکٹ اور قابل تجدید  توانائی سے متعلق پروجیکٹوں  کے لئے فنڈ فراہم کرناشامل ہیں۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6211



(Release ID: 1732808) Visitor Counter : 151