صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 05 JUL 2021 9:10AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 35 کروڑ 28  لاکھ کووڈ سے بچاؤ کی  ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھارت میں 39,796معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر  4,82,071 ہوگئی۔

متاثرہ معاملات کُل معاملات کا 1.58 فیصد پر مشتمل ہے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر  , 2,97,00,430  افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران42,352  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مسلسل 53 ویں دن یومیہ صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح روزانہ نئے معاملات  سے زیادہ ہے۔

صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.11 فیصد ہوگئی۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 2.40 فیصد ہے۔

لگاتار 28ویں دن  متاثرہ  پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح5 فیصد سے بھی کم رہی۔ اور یہ 2.61 فیصد ہے۔

طبی جانچ  کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 41.97 کروڑ ٹیسٹ  کئے گئے ہیں۔

******

 

( ش ح ۔ ش ر۔رض)

U-6205


(Release ID: 1732744) Visitor Counter : 253