وزارت آیوش

سی ٹی آر آئی پورٹل پر آیور وید ڈیٹاسیٹ کو کل لانچ کیا جائے گا


آیوش کے وزیر کے ذریعہ لانچ آیوروید پر مبنی کلینیکل ٹرائلز کی عالمی سطح پر نمائش کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرے گا

سی سی آر اے ایس کے ذریعے تیار کردہ 4 پورٹل بھی لانچ کیے جائیں گے

Posted On: 04 JUL 2021 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی:4؍ جولائی،2021۔آیور وید پر مبنی کلینیکل ٹرائلز کے لیے عالمی سطح پر مرئیت کی سمت ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہوئے سی ٹی آر آئی پورٹل پر آیور وید ڈیٹاسیٹ کل آیوش کے وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔ سی ٹی آر آئی کے اس آیور وید ڈیٹاسیٹ کو آیوش کی وزارت، آئی سیایم آر اور سی سی آر اے ایس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ وزیر موصوف مزید چار پورٹلز بھی لانچ کریں گے، جنہیں آیورویدک سائنسز  میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس)  نے تیار کیا ہے۔

سی ٹی آر آئی ڈبلیو ایچ او کے بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلس رجسٹری پلیٹ فارم (آئی سی ٹی آر پی) کے تحت کلینیکل ٹرائلز کا ایک بنیادی رجسٹر ہے اور سی ٹی آر آئی میں آیور وید ڈیٹاسیٹ کی تخلیق آیوروید اقدامات پر مبنی کلینیکل اسٹڈی میٹا ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کے لئے آیور وید اصطلاحات کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ابھی تک آیور وید میں کلینیکل ٹرائلز جدید طب پر مبنی اصطلاحات پر منحصر تھے۔

اب آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اسٹیٹسٹکس اور سی سی آر اے ایس کی مشترکہ کاوشوں سے آیورویدک اصطلاحات سی ٹی آر آئی کا حصہ بن گئی ہیں۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہم خصوصیت نمستے پورٹل (وزارت آیوش کے ذریعہ تیار کردہ ایک پورٹل) میں شامل 3866 آیوروید کووڈ کے ڈراپ ڈاؤن سے آیوروید صحت کے حالات کے انتخاب کی فراہمی ہے جس میں آیوروید سے متعلق امراض کے اعدادوشمار کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے۔ بیماریوں کے معیار کی بین الاقوامی درجہ بندی کرنے کے لئے. اس کا مطلب ہے۔ اب آیور ویدک کلینیکل ٹرائلز کی معلومات، نتائج وغیرہ ہندوستان کی کلینیکل ٹرائلز رجسٹری میں آیورویدک الفاظ میں دستیاب ہوں گے۔

کلینیکل رجسٹری کیوں ضروری ہے؟

دنیا میں ڈرگس کی نئی دریافت، بیماریوں کے علاج وغیرہ کے لئے کلینیکل ٹرائلز مستقل طور پر چلائے جارہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان ٹیسٹوں کے نتائج عوامی طور پر دستیاب نہیں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے ٹرائلز کے بارے میں درست معلومات کے نہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے کلینیکل ٹرائلز کی آن لائن رجسٹری بنانا لازمی قرار دے دیا۔ ہندوستان میںیہ کام سی ٹی آر آئی کے ذریعے کیا جارہا ہے اور یہ رجسٹر عالمی ادارہ صحت کی رجسٹری کا بھی ایک حصہ ہے۔

چار مزید پورٹل جو کل لانچ کیے جائیں گے وہ ہیں امر ، ساہی، ای میدھا اور آر ایم آئی ایس۔ یہ سب بنیادی طور پر سی سی آر اے ایس نے تیار کیے ہیں جبکہ آر ایم آئی ایس، آئی سی ایم آر اور سی سی آر اے ایس کے  باہمی تعاون کی ایک کوشش ہے۔

 

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6202



(Release ID: 1732742) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil