PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 02 JUL 2021 7:25PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

نئی دہلی،2  جولائی 2021/

 

  • ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب  تک34 کروڑ( 34کروڑ 76 ہزار 232 ) خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔   
  • گزشتہ  24 گھنٹوں میں ہندستا ن میں  46617 نئے معاملات درج کئے گئے ۔
  • ہندستان میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 5 لاکھ 9 ہزار 637 ہوگئی ہے۔
  • سرگرم معاملے کل معاملوں کا 1.67 فی صد ہیں۔
  • اب تک ملک بھر میں صحت یاب ہونے  والوں کی تعداد  2 کروڑ 95 لاکھ 48 ہزار 302 ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 384 مریض صحت یاب ہوئے۔
  • مسلسل 50 ویں دن یومیہ  صحت یاب  ہونے والوں کی تعداد یومیہ  نئے معاملوں  کی تعداد سے زیادہ رہی۔
  • صحت یاب ہونے والوں کی شرح (ریکوری ریٹ) بڑھ کر  97.01فی صد ہوگئی ہے۔
  • ہفتہ وار پازٹیویٹی شرح 5 فی صد سے  نیچے برقرار ہے۔  ابھی 2.57 فی صد ہے۔
  • روزانہ  پازٹیویٹی   ریٹ  یومیہ پازیٹویٹی ریٹ 2.48 ہے جو مسلسل 25دنوں سے 5 فی صد سے کم ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پریس انفارمیشن بیورو

اطلاعاتی  او ربراڈ کاسٹنگ وزارت

حکومت ہند

Image

Image

Image

 

کووڈ 19 اپ ڈیٹ

  • گزشتہ 24گھنٹوں میں ہندستان میں  46 ہزار   617 نئے معاملے درج کئے گئے۔
  • ہندستان میں فعال معاملوں کی تعداد  گھٹ کر 5 لاکھ  9 ہزار  637 ہوگئی ہے۔
  • سرگرم معاملے کل معاملوں کا 1.67 فی صد ہیں۔
  • اب تک ملک بھر میں صحت یاب ہونے  والوں کی تعداد  2 کروڑ 95 لاکھ 48 ہزار 302 ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 384 مریض صحت یاب ہوئے۔
  • مسلسل 50 ویں دن یومیہ  صحت یاب  ہونے والوں کی تعداد یومیہ  نئے معاملوں  کی تعداد سے زیادہ ہے۔
  • صحت یاب ہونے والوں کی شرح (ریکوری ریٹ) بڑھ کر  97.01فی صد ہوگئی ہے۔

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے بارے میں تازہ ترین  معلومات

  • ہندستان میں ٹیکہ کاری احاطہ 34 کروڑ کی اہم سطح کو پار کر گیا
  • 18 سے 44 عمر زمرے کے لوگوں کو اب تک ٹیکہ کی 9.6 کروڑ سے زیادہ  خوراکیں دی گئی ہیں

 

ایک اہم حصولیابی حاصل کرتے ہوئے آج ہندستان کا کل ٹیکہ کاری کوریج  34 کروڑکی  اہم سطح کو  پار کرگیا۔ آج صبح سات بجے تک  موصولہ  عارضی رپورٹ کے مطابق  ٹیکہ کی کل  34کروڑ 76 ہزار 232 خوراکیں  لگائی گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ٹیکہ کی 42 لاکھ  (4264123) خوراک دی گئی ہیں۔

 

ٹیکہ کی دی گئی کل خوراکیں

خوراک

صحت کارکنان

صف اول کے کارکنان

18 سے 44 سال کی عمر زمرے کے افراد

45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے  افراد

60 سال اور اسے زیادہ  عمر کے افراد

کل

پہلی خوراک


1,02,16,567

1,75,30,718

9,41,03,985

8,92,46,934

6,83,55,887

27,94,54,091

دوسری خوراک

72,70,476

95,51,936

22,73,477

1,68,55,676

2,46,70,576

6,06,22,141

کل

1,74,87,043

2,70,82,654

9,63,77,462


10,61,02,610

9,30,26,463

34,00,76,232

 

ٹیکہ کاری مہم کے 167ویں دن (یکم جولائی 2021) لگائی گئی   ٹیکہ کی 4264123 خوراکوں میں 32 لاکھ 80 ہزار 998 مستفدین کو  پہلی خوراک   اور 9 لاکھ 83 ہزار 125  مستفدین کو ٹیکہ کی دوسری خوراک لگائی ہیں ۔

 

 

 

 

بتاریخ یکم جولائی 2021 (167وا ں دن)

خوراک

صحت کارکنان

صف اول کے کارکنان

18 سے 44 سال کی عمر زمرے کے افراد

45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے  افراد

60 سال اور اسے زیادہ  عمر کے افراد

کل

پہلی خوراک

4,407

17,254

24,51,539

5,85,302

2,22,496

32,80,998

دوسری خوراک

13,811

33,744

89,027

5,29,604

3,16,939

9,83,125

کل

18,218

50,998

25,40,566

11,14,906

5,39,435


42,64,123

 

 

کل 18-44 عمر زمرے  میں ٹیکے  کی 24،551،539 خوراکٰ  کو پہلی خوراک  89،027 خوراکوں کو  ٹیکہ کی  دوسری خوراک کے طور پر لگایا گیا ہے۔

کل ملاکر 37 ریاستوں/مرکز کے زیرا نتظام  علاقوں کے 9،41،03،985  افراد کو ٹیکہ کی پہلی خوراک  اور 22،73،477 کو ٹیکہ کی دوسری خوراک ملی۔

8 ریاستوں یعنی  اترپردیش، مدھیہ پردیش،  راجستھان، تمل ناڈو، بہار، گجرات  ، کرناٹک اور مہاراشٹر میں 18-44 عمر زمرے میں کووڈ-19 ٹیکہ کی 50 لاکھ پہلی خوراک  لگائی  گئیں۔

مزید معلومات کے لئے :https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732267 پر رجوع کریں۔

 

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کی  33.63 کروڑ سے زیادہ  خوراک لگائی  گئیں

 

 حکومت  ہند  نے اب تک  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو کووڈ ٹیکہ کی 33.63 کروڑ سے  زیادہ  خوراکیں  (33،63،78،220) مفت  زمرے اور ریاستوں کے ذریعہ  سیدھی خوراک کے زمرے کے ذریعہ  سےمہیا کرائی گئی ہیں،(آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعدادو شمار کے مطابق)  اس کے علاوہ  ٹیکہ کی 44،90،000 خواکیں زیر تعمیل ہیں اور  اگلے تین دنوں میں  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرادی جائیں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732198  پر رجوع کریں

 

مرکز نے کووڈ-19 پر قابو پانے  اور اس کی  روک تھام  سے جڑے اقدامات کے  لئے  چھ ریاستوں میں  ٹیمیں بھیجیں

کیرل   اروناچل پردیش ، تریپورہ، اوڈیشہ چھتیس گڑھ اور منی پور میں ٹیمیں بھیجی گئی ہیں،  جہاں کووڈ-19 معاملوں کی تعداد میں  اضافہ درج کیا جارہا ہے

 

مرکز نے کیرل   اروناچل پردیش ، تریپورہ، اوڈیشہ چھتیس گڑھ اور منی پور میں کووڈ-19 معاملوں کی تعداد میں  اضافہ کو دیکھتے ہوئے ملٹی –ڈسپلنری (کثیر موضوعاتی)  ٹیموں کی تقرری کی ہے۔ای ایم آر کے علاوہ  ایڈیشنل ڈی ڈی جی اور  ڈائریکٹر ای ایم آر ، ڈاکٹر ایل سواستھی چرن  منی پور جانے والی  ٹیموں کی  قیادت کریں گے۔ اروناچل پردیش کی ٹیم کی سربراہی  اے آئی آئی  ایچ  اینڈ ٹی ایچ  پروفیسر ڈاکٹر سنجے  سدھوکھن کریں  گے۔  تریپورہ جانے والی ٹیم کی سربراہی اے آئی آئی ایچ  اینڈ پی ایچ  ) کے پروفیسر  ڈاکٹر آر این سنہا کریں گے۔ کیرل جانے والی ٹیم کی قیادت  علاقائی  صحت اور  خاندانی بہبود کے دفتر  (آر او ایچ  ایف ڈبلیو ) گروپ -2 صحت عامہ کی ماہر  ڈاکٹر رچی جین کریں گی۔  اوڈیشہ جانے والی ٹیم کی قیادت  اے آئی   آئی ایچ  اینڈ پی ایچ   کے صحت عامہ کے ماہر   ڈاکٹر   اے ڈیم کریں گےاور چھتیس گڑھ جانے والی ٹیم کی قیادت ایمس رائے پور کے  اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر دیباکر ساہو کریں گے۔ ہدف شدہ  کووڈ ردعمل اور  انتظام کےئ لئے نیز وبا سے موثر طریقے سے  نمٹنے کے لئے یہ ٹیمیں  ان کی کاوشوں میں  تعاون کریں گی۔

مزید جانکاری کے لئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732212 پر رابطہ کریں

 

 

حاملہ خواتین  اب کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی اہل ہوں گی

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  این ٹی  اے جی آئی   کی سفارشوں کو قبول کرلیا ہے

حاملہ  خواتین  اب ٹیکہ لگوانے  کے لئے  کوون پررجسٹریشن کراسکتی ہیں یا براہ راست   کووڈٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی میں) جاسکتی ہیں

حاملہ خواتین کے  ٹیکہ کاری  کے عمل سے متعلق رہنما ہدایات، میڈیکل افسران اور صف اول کے  کارکنان( ایف ایل ڈبلیو ) کے لئے  مشاورتی کٹ اور عوام  کے لئے  آئی ای سی مواد کو  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ  ٹیکہ کاری کے  نفاذ   کے مقصد سے  مشترک کئے گئے ہیں

 ٹیکہ کاری سے متعلق   قومی تکنیکی  مشاورتی گروپ   (این ٹی اے جی آئی)  کی سفارشات کی بنیاد پر  مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو  ) نے آج  کووڈ-19 سے   بچاؤ کے لئے حاملہ  خواتین کی ٹیکہ کاری کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ  حاملہ خواتین کو  کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کرانے کے بارے میں  ایک باخبر  انتخاب کرنے کا  حق دیتا ہے۔ اس فیصلہ کو  فی الحال  چل  رہے  قومی  کووڈ ٹیکہ کاری  پروگرام کے تحت  نافذ کرنے کے بارے میں   تمام ریاستوں/مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں کو  مطلع کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732438  رابطہ کریں۔

 

نائب صدر جمہوریہ کا ویکسن ، دوا  تیار کرنے میں تیز رفتار لانے کے لئے  نئے کووڈ-19 ویریئنٹ کا  جینوم  کی سیکوینسنگ تیز کرنے کی اپیل

نائب صدر جمہوریہ نے  طرح طرح کے لئے ایک یونیورسل ٹیکہ پر  ریسرچ کرنے کے لئے بین الاقوامی شراکت داری  کی درخواست  کی ہے

ٹیکہ کاری  مہم  قومی انقلاب بننا چاہئے : جناب نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ حیدر آباد پہنچنے کے   فوراً بعد  سی سی ایم بی کے لاکونس (غائب  ہونے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے تجربہ گاہ) سہولت کو دیکھنے گئے۔ انہوں نے  لاکونس کے انچارج سائنس داں  ڈاکٹر  کارتکیان  واسودیون کی پرزینٹیشن کو دیکھا اور سہولت میں قومی  جنگلی جانوروں کی موروثی ،  معاون   ری پروڈکشن لیب  اور  جانوروں کے  پنجروں کو دیکھا۔

جناب نائیڈو نے  سائنس دانوں اور ریسرچ اسکالروں کو  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک معاون  ٹیم کے طور پر سیکوئنسی  نئے وائرل میوٹیشنوں  کی پہنچان کرنے میں  اہم رول ادا کرتا ہے اور اس طرح کووڈ-19 کی تشہیر کا مقابلہ  کرنے میں مدد کرتا ہے۔  انہوں نے کہاکہ اس سے  وقت رہتے  مداخلت کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید معلومات کے لئے  :https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732283  پر رجوع کریں۔

 

 

وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے  کووڈ-19 وباسے لڑنے میں سی بی آئی سی  کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ حال کے مہینوں میں  بڑھا ہوا  محصول کلیکشن اب  ’’نیو  نارمل‘‘ ہوجانا چاہئے

جی ایس ٹی  کے دن2021 کے   موقع پر  اپنے ملک میں  اپنے پیغام میں  مرکزی  وزیر خزانہ  اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ  ہمارے لئے یہ بڑے اطمینا ن کی بات ہے کہ ہم نے اس نئے ٹیکس نظام کو مستقل  پائیدار ی مہیا کرنے میں غیر مثالی کووڈ-19  وبا کی دو لہروں  سمیت  زیادہ تر چیلنجوں کو   پار کرلیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732154 یہاں رابطہ کریں۔

 

مرکزی وزارت صحت نے کووڈ-19 پر  شمال مشرقی اور  جنوبی ریاستوں کے  میڈیا پیشہ وروں / صحت  کوریسپانڈنٹ کے لئے  صلاحیت کو فروغ دینے  کی ورکشاپ کا انعقاد کیا

میڈیا کارکنان  سماج کو تبدیل کرنے کے ایجنٹ  ہیں؛ انہی لوگوں کو ٹیکہ کاری اور غلط فہمی یا فرضی خبروں کو ختم کرنے کے لئے ترغیب دینا چاہئے

کووڈ مناسب برتاؤ کا معاشرتی مالکانہ حق  ، ثبوتوں پر مبنی رپورٹنگ  اور کووڈ و ٹیکہ کاری پر  غلط فہمیوں کو ختم کرنا  :تین نکاتی حکمت عملی کا خاکہ

ٹیکہ  لینے سے جڑی ہچکچاہٹ سے  لڑنے میں  میڈیا ایک  اہم  شراکت دار ہے

 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی  وزارت نے  یونیسیف کے ساتھ شراکت داری میں آج ہندستان میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال پر  شمال مشرقی  اور جنوبی ریاستوں کے میڈیا پیشہ وروں  اور صحت کارسپنڈنٹ کے لئے  صلاحیت اور ہنر کو فروغ  دینے سےمتعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔  کووڈ ٹیکوں اور  ٹیکہ کاری کے بارے میں غلط فہمیوں کو ختم کرنے ا ور کووڈ مناسب طرز عمل  (سی اے بی)کی  اہمیت کو  مضبوط کرنے کی   ضرورت ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1732063 یہاں رابطہ کریں۔

 

کووڈ کے دوران  فرض کو انجام دیتے ہوئے  جان گنوانے والے ڈاکٹروں کی یاد میں  صحت کے مرکزی   وزیر مملکت  جناب اشونی چوبے نے   صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے    احاطہ میں  شجر کاری کی

 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی  وزارت نے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے نے  قومی   طبی  دن کے   موقع پر  نرمان بھون، نئی دہلی میں واقع صحت   اور خاندانی بہبود کی وزارت کے صحن میں کورونا کی فرائض کی انجام دہی میں موت کو گلے لگانے والوں کی یاد میں شجر کاری کی اور انہیں   خراج عقیدت پیش کیا۔  صحت کے مرکزی  وزیر مملکت نے  کہا کہ کورونا  کے اس  چیلنج سے بھرپور   دور میں ڈاکٹروں کے   تعاون کو   کبھی نہیں  بھلایاجاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے  https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731985 رابطہ کریں

 

جناب منسکھ مانڈویا نے آج پنے میں ویکسن  کی مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دور کیا

جناب مانڈویا نے وبا کے دوران سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے غیر مثالی کردار کی ستائش کی ۔  انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سبھی کے لئے  ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے  ہمارے تما م  ویکسن مینوفیکچرر کا تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے  مینوفیکچرر کے ساتھ ٹیکوں کی   پیداوار میں   تیزی لانے پر بھی   تبادلہ خیال کیا۔

مزید معلومات کے لئے : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1732377 پر رابطہ کریں

 

پی آئی بی کے  علاقائی دفتروں سے موصولہ معلومات

ہریانہ: اب تک  پازیٹیو پائے گئے  نمونوں کی  کل تعداد  7،68،724 ہے۔  کووڈ-19 کے کل سرگرم مریض 1380 ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد  9446 ہے۔ اب تک ٹیکہ لگوانوں کی کل تعداد 90 لاکھ 36 ہزار 131 ہے۔

 چندی گڑھ:  لیب سے سرٹی فائیڈ کووڈ 19 کے کل معاملات 61،687 ہیں۔ سرگرم معاملوں کی  کل تعداد  149 ہے۔  اب تک کووڈ-19 سے ہونے والی اموات  کی کل تعداد 808 ہے۔

کیرل: کل کیرل میں  کووڈ-19 کے   کل 12،868 نئے معاملے  درج کئے گئے۔  124 زائد افراد کی  موت کے ساتھ  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  13359 ہوگئی ہے۔ ٹسٹ  پازیٹویٹی ریٹ 10.3 فی صد  درج کیا گیا۔

تمل ناڈو: وزیر اعلی ایم کے اسٹالن  لاک ڈاؤن کو بڑھانے  اور کووڈ پابندیوں میں مزید   ڈھیل دینے کے بارے میں  ڈاکٹروں اور صحت ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیا ل کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تمل ناڈو میں کورونا وائرس انفیکشن کے  4481 نئے  معاملے  درج کئے۔جس میں  کل معاملوں کی تعداد کو 24.84 لاکھ   پہنچا دیا۔ ایکسپریس ٹرینو کے ذریعہ ریاستوں میں 6819 میٹرک ٹن لیکوڈ میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی ہے۔

کرناٹک: یکم جولائی 2021 کے لئے   جاری ریاست حکومت کے بلیٹن  کے مطابق  درج ہوئے نئے معاملے 3202 کل فعال معاملے ،، 65312  کووڈ سے  موت کے نئے معاملے  94؛ کووڈ سے موت کے کل معاملے؛  35040 کل تقریباًایک لاکھ ایک ہزار  396  افراد کی  ٹیکہ کاری  ہوئی۔ جمعرات  کو   مرکزی وزیر خزانہ  محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  جے نگر پبلک  گورنمنٹ ہسپتال  کا افتتاح کیا جسے کوروبا کو دیکھتے ہوئے  سرکاری ہسپتالوں کو  مضبوط  کرنے کے لئے  نجی شراکت داری سے    انہیں ایڈوانس بنانے کے  ایک  منصوبے کے تحت   اپرگریڈ کیا گیا تھا۔

آندھراپردیش:   38 لوگوں کی موت کے ساتھ ریاست میں 90574 نمونوں کی جانچ کرنے کے بعد  کووڈ 19 کے 3841  نئے معاملے سامنے  آئے۔ کل تک  ریاست میں کووڈ ٹیکوں کی کل  تعداد 1،59،85،928 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

تلنگانہ: کل 869 نئے معاملے سامنے آئے اور  8 افراد کی موت ہوئی جس  سے ریاست میں  کل معاملوں کی تعداد  6،24،379 اور مرنے والوں کی تعداد  3،669 پہنچ گئی۔ ریاست میں کووڈ کے مریضوں کی  صحت یاب ہونے کی شرح  97.32 فی صد ہے۔  ریاست میں  سرگرم معاملوں کی تعداد  اب 13،052 ہے۔

مہاراشٹر: جمعرات  کو مہاراشٹر  میں کووڈ 19 کے    9،195 نئے معاملے درج کئے، جس میں اس سے متاثرہ  افراد کی تعداد کو  60،70،599 تک پہنچا دیا ہے۔ 252 افراد کی موت کے  ساتھ اس  وبا کی وجہ سے   مرنے والوں کی تعداد   بڑھ کر 1،22،197 ہوگئی ہے۔  اب تک مہاراشٹر  ٹیکہ کے  3،27،15،362 خوراکیں لگانے کے ساتھ، ٹیکہ کاری  کے معاملے میں ریاستوں میں  سب سے آگے ہے۔

گجرات: جمعرات کو گجرات میں کووڈ 19 کے  84 نئے معاملے درج کئے ہیں۔ جب کہ 300 دیگر مریض بیماری سے  صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں  کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر 8،23،607 ہوگئی ہے۔ دن بھر میں  تین مریضوں کی موت ہوئی۔ گجرات  میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کی شرح  98.44 فی صد ہے۔ جمعرات کو  2.84  لاکھ لوگوں کو   اینٹی کورونا وائرس   کے ٹیکہ لگائے گئے۔

راجستھان: جمعرات کو راجستھان میں کورونا وائرس سے  دو دیگر افراد کی  موت ہوگئی جبکہ 75 نئے معاملے سامنے آئے جس سے   متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9،52،497 ہوگئی ۔  انفیکشن ریاست میں  اب تک 8923 افراد کی جان جاچکی ہے۔

مدھیہ پردیش:  جمعرات کو مدھیہ پردیش  میں  کورونا وائرس کے   40 نئے معاملے ملے اور  12 افراد کی موت ہوگئی۔  جس سے  ریاست میں  متاثرہ   معاملوں کی  تعداد 7 لاکھ  89 ہزار  844 اور مرنے والوں کی تعداد  8981 ہوگئی ہے۔  تین روزہ    خصوصی ٹیکہ کاری مہم   کے تحت جمعرات کو  پورے  مدھیہ پردیش میں  تقریباً 9.65 لاکھ لوگوں کو  ٹیکے لگائے گئے۔

 چھتیس گڑھ:   جمعرات کو چھتیس گڑھ میں  کورونا وائرس کے   410 نئے معاملے  ملے اور چھ لوگوں کی  موت ہوگئی۔جس سے مہلوکین کی تعداد  13455 پہنچ گئی۔ مختلف استپالوں  سے کل  111 لوگوں کو چھٹی دی گئی ۔ریاست میں کووڈ-19 کے سرگرم معاملوں کی تعداد  5787 ہے۔

گوا: جمعرات کو گوا میں کورونا وائرس  کے معاملے 231  بڑھ    گئے ہیں اور 1،66،920 تک پہنچ گئے ہیں۔  جبکہ   221 دیگر مریض وبا سے  صحت یاب ہوگئے ہیں۔  دن بھر میں  چھ مریضوں کی موت کے بعد  یہ تعداد  بڑھ کر 3060 ہوگئی ہے۔  گوا میں ابھی  2278 معاملے سرگر م ہیں۔

 آسام: گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کووڈ 19 سے آسام میں  کل 38 اموات ہوئیں جبکہ ریاست بھر میں  1،37665 جانچ سے  انفیکشن کے 2699 نئے معاملوں کا  پتہ چلا۔

منی پور:  منی پور میں  508 نئے معاملوں کے ساتھ کووڈ-19 کے کل معاملے بڑھ کر  70 ہزار تک  پہنچ گئے ہیں اور  12 افراد کی    موت ہوگئی ہے۔ ٹیکہ کاری کرانے والے افراد کی تعداد  6،66،،625 ہے جس میں 83،445 کو دوسری خوراک لگ چکی ہے۔

 میگھالیہ: میگھالیہ میں ہر روز بڑی تعدادمیں کووڈ -19 کے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ   کچھ  وقت سے  سرگرم معاملوں کی  تعداد  تقریباً 4 ہزار کے آس پاس قائم ہے۔  آج ریاست میں 6 اموات کے بعد  یہ تعداد بڑھ کر  844 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک کووڈ کے  50،090 معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں سے  4537 سرگرم معاملے ہیں، 44709 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور 844 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ناگالینڈ:  جمعرات کو ناگالینڈ میں کووڈ -19 کے 66 نئے معاملے سامنے آئے  اور 3 افراد کی موت ہوگئی۔  80 افراد   صحت ہوئے ہیں  اور کل معاملے 25305  ہیں۔  اب تک 62299 افراد کو ٹیکہ کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔

 سکم: گزشتہ  24 گھنٹو ں میں  کورونا وائرس کے 122 نئے معاملوں کے ملنے کے ساتھ ہی سکم میں کووڈ 19 کے  سرٹیفائیڈ معاملوں کی   تعداد  20،666 ہوگئی۔  اس درمیان   اسی مدت  میں ایک دیگر شخص نے نوول کورونا وائرس انفیکشن کے سبب  دم توڑ  دیا جس سے سکم کے   کووڈ سے جڑی  اموات کا  اعداد و شمار 308 ہوگیا  ہے۔

تریپورہ:  گزشتہ 24 گھنٹوں میں تریپورہ میں  450 افراد  متاثر ہوئے  اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔   مثبت شرح 4.98 ہے ، جبکہ  اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے تحت  آنے والے  علاقوں میں مثبت شرح 7.78 فی صد درج کی گئی ہے۔

اہم ٹوئٹس

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6196


(Release ID: 1732734) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati