نیتی آیوگ

ملک بھر میں ٹیک اسٹارٹ اپس میں تیزی لانے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر اٹل انو ویشن مشن نے ’اے آئی ایم۔ آئی ایل ای اے پی‘ کا پہلا فنٹیک کوہورٹ مکمل کیا

Posted On: 30 JUN 2021 8:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  30  جون 2021،   ملک بھر میں  ٹیک اسٹارٹ اپس کو زبردست فروغ دینے کے لئے نیتی آیوگ کے  اٹل انو ویشن مشن نے  بدھ کے روز   ’اے آئی ایم۔ آئی  ایل ای اے پی‘ کا اپنا پہلا فنٹیک کوہورٹ  مکمل کیا، جو کہ  صنعت، بازاروں اور  سرمایہ کاروں تک  رسائی حاصل کرنے کےلئے  ٹیک اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے  کی ایک پہل ہے۔

 فنٹیک کوہورٹ کا کام  ’اے آئی ایم۔ آئی  ایل ای اے پی (صنعتی مستعدی  اور  منفعت کے لئے اختراعی  قیادت) پہل کے ایک حصے کے طور پر  اسٹارٹ اپس  ریسو اینڈ ویزا کے ساتھ شراکت داری میں موضوع پر مبنی  ورچوول ڈیمو ڈیز  آرگنائزڈ اے آئی ایم کی ایک سیریز کے ذریعہ انجام دیا گیا۔

پروگرام کا آغاز   14 سے 17 جون 2021 تک  ’فنٹیک‘  اسٹارٹ اپس (متعدد اے  آئی ایم سپورٹیڈ  فنٹیک اسٹارٹ اپس میں سے منتخب کئے گئے چند اسٹارٹ اپس)کے لئے افتتاحی چار روزہ    بوٹ کیمپ کے ساتھ  کیا گیا۔

فنٹیک کوہورٹ  میں مختلف شعبے مثلاً  ادائیگی ، انٹرنیشنل منی ٹرانسفر، پرسنل  فائننس، کنزیومر بینکنگ  بیمہ نیو بینک وغیرہ  جیسے مختلف شعبوں کے  اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔ بوٹ کیمپ میں انہیں  اپنے کام کاج کو بہتر بنانے ، اپنی جی ٹی ایم اسٹریجی  پر کام کرنے ، فنٹیک ایکو سسٹم  کے بارے میں مزید فہم حاصل کرنے ، شعبہ جاتی ماہرین سے سوال  پوچھنے  کا موقع حاصل ہوا۔

کام کاج میں بہتری لانے کی مشقت کے بعد  اسٹارٹ اپس نے  30 جون 2021 کو  افتتاحی ورچوول ڈیمو ڈے کے ذریعہ  فنڈنگ کے لئے سرمایہ کاروں اور  بازار تک رسائی  کے لئے  مختلف صنعتوں کے واسطے اپنے سولیوشنز  کا مظاہرہ کیا۔ ڈیمو ڈے میں  بڑی تعداد میں  کارپوریٹس اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں  ویزا، پے ٹی ایم وغیرہ  جیسے فنٹیک کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ  بڑے سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔

اے آئی ایم کے مشن کے مطابق  اے آئی ایم۔  آئی ایل ای اے پی، بوٹ کیمپ اور ڈیمو ڈے ملک میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے   کی جانے والی مزید کئی پہلوں میں  شروعاتی اقدام ہیں۔مستقبل کے کوہورٹ  ایگری ٹیک، ڈیفنس ٹیک، اسمارٹ موبیلٹی، اے آئی اور اسی طرح کے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آج ورچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر  ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا  کہ  اے آئی ایم کو تفویض کی گئی اہم  ذمہ داری  بھارت کے اسٹارٹ اپس اور  اختراعی ایکو سسٹم کو تحریک دینے کی ہے اور  اے آئی ایم ۔ آئی ایل ای اے پی  پروگرام اس سمت میں ایک قدم ہے۔

انہوں نے کہا ’’یہ  اسٹارٹ اپس، صنعتوں ، سرمایہ کاروں اور فائننسروں کو  یکجا کرنے اور  ایسی شراکت داری کرنے   کے لئے  ایک مقام پر لانے کا  درجہ بند اور  لائٹ ویٹ نظریہ ہے، جس سے  ان اسٹارٹس اپس کو  زیادہ  قابل عمل اور پائیدار سولیوشن حاصل کرنے کےلئے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی‘‘۔

اے آئی ایم کی شراکت داری میں اسٹارٹ اپس ریسو کا مقصد پروگرام کے تحت  12 تھیمیٹک بوٹ کیمپس  اور ورچوول ڈیمو ڈیز کا انعقاد کرنے کے لئے  80-100 کارپوریٹس کی شرکت کو راغب کرنا ہے۔

اسٹارٹ اپ ریسو کے  بانی اور سی ای او اجے راما سبرامنیم نے ووچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں پختہ یقین ہے کہ  اسٹارٹ اپس کے انکیو بیشن اور ایکسیلریشن  کے کامیاب  ماڈلوں کے لئے  بڑے پیمانے پر  صنعت کی شرکت  کی ضرورت ہے۔ اٹل انوویشن مشن  انکیو بیٹرز اور  بنیادی ڈھانچے  کی معاون اخترا ع اور صنعت کاری میں تعاون کرنے والا ایک شاندار مشن ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ  اسٹارٹ اپ ریسو  ایسے سرپرستوں، صنعتی رابطوں اور  سرمایہ کاروں کے  مضبوط عالمی نیٹ ورک  کو ایک مقام پر لاتا ہے جن کو اٹل انکیوبیشنز سنٹرون  کے تحت تعاون حاصل کرنے والے  اسٹارٹ اپس کے ذریعہ فروغ دیا جاسکے۔ اے آئی ایم  نے ایک صنعتی پارٹنر  ویزا کا بھی  تعاون حاصل کیا ہے جو کہ  صنعت کاری کی مدد کرنے والی ایک عالمی شہرت یافتہ کارپوریشن ڈیجیٹل پے مینٹس والی یہ کمپنی  اسٹارٹ اپس کو اپنی  اے پی  آئی اور خدمات فراہم کرائے گی۔

پارٹنر شپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ’’ویزا کے  بھارت اور جنوبی ایشیا کے  ہیڈ۔ پروڈکٹس اروند رونٹا نے کہا ویزا ہمیشہ ہی  دنیا بھر میں اور بھارت میں  فنٹیک کے لئے  ایک قابل اعتماد پارٹنر رہی ہے۔ چاہے  ان کے لئے اے پی آئی کھولنے کا معاملہ ہو یا  ویزا ایوری ویئر  انیشی ایٹیو  جیسے  پروگراموں  کے ذریعہ  کام کرنے کا۔ اب  اے آئی ایم ۔ آئی ایل ای اے پی پروگرام کے لئے  اے آئی ایم کے ساتھ تعاون کرنا   اور بھارت بھر میں ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ اس پارٹنر شپ کے ذریعہ  ہمیں امید ہے کہ  بھارت کے  اختراعی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بازار کو  محفوظ اور قابل عمل سولیوشن فراہم کرانے کے لئے  مواقع حاصل ہوں گے‘‘۔

ڈیمو ڈے کا آغاز  فنٹیک  کمپنیوں کے لئے  کسٹمر ایکسپریئنس میں اضافے سے متعلق  ایک کلیدی خطبے سے  ہوا جو کہ  تجربے کار فنٹیک ماہر  نیو  بینکنگ  اسٹارٹ اپ جوپیٹر اور  سائٹرس پے کے بانی  جتیندر گپتا نے دیا۔

اس کے بعد فنٹیک شعبے میں کارپوریٹس اور  اسٹارٹ اپس کے لئے  اختراع کی سہولت فراہم کرانے کے موضوع پر  پینل ڈسکشن ہوا۔

یہ ایک پرمغز مباحثہ تھا، جس کی صدارت  قومی اور بین الاقوامی فنٹیک  بڑی کمپنیوں کی ممتاز شخصیتوں نے کی جن میں ویزا کے بھارت اور جنوبی ایشا کے ہیڈ ڈیجیٹل پرمود ملانی، بارکلیز کی  ہیڈ۔ اوپن انوویشن  لنسی ٹھیراٹل، اٹل انوویشن مشن کے  مشن ڈائرکٹر  ڈاکٹر جنتن ویشنو اور  اسٹارٹ اپ ریسو کے بانی اور سی ای او اجے راما سبرامنیم شامل ہیں۔

ڈیمو ڈے کا اختتام  اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں/ صنعتوں کے درمیان  کلوزڈ روم نیٹ ورکنگ اجلاس کے ساتھ ہوا۔ ڈیمو ڈے میں  فنٹیک  صنعت  اور  سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم  کے کچھ اہم ناموں نے شرکت کی جن میں  فنٹیک کی بڑی کمپنیاں ویزا اور پی ٹی ایم شامل ہیں۔

مظاہرہ کرنے والے اسٹارٹ اپس نے  فن او ایس، ول پے، کُٹُمبا مدرا سرکل، ارن ہینس (ایم ککس پرائیویٹ لمیٹیڈ)، یوٹول، اسٹراف فوکس کنسلٹنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ اور  فنارا ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔

اے آئی ایم۔ آئی ایل ای اے پی پروگرام کا مقصد  مختلف شعبوں کے  ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کو مدعو کرنا  اور  بازار تک رسائی اور  صنعتی شراکت داری حاصل کرنے کے لئے  انہیں  کارپوریٹ لیڈر شپ اور اختراعی ٹیم کے سامنے اپنے سولیوشنز  پیش کرنا موقع فراہم کرانا ہے۔ دوسری جانب  اس پروگرام میں شرکت کرنے والے انفرادی  اور ادارہ جاتی سرمایہ کار اے آئی ایم کا تعاون حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس میں  سرمایہ کاری پر غور کریں گے۔

ملک میں اختراع اور صنعت کاری کے لئے اعلی ترین ادارے کے طور پر  کام کرتے ہوئے  اے آئی ایم  کو اپنے 65 سے زیادہ  بزنس انکیو بیٹرز،  24 اے سی آئی سیز، 15 ایرائز۔ اے این آئی سی اور 7200 سے زیادہ اے ٹی ایلز کے اپنی ممبر بیس کے ذریعہ بھارت بھر میں 2000 سے زیادہ  ٹیک اسٹارٹ اپس تک رسائی حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6186



(Release ID: 1732657) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Punjabi