صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب اشونی کمار چوبے  نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ، کووڈ میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں شجر کاری کی


وبا  کے دوران ڈاکٹروں کی قربانی کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا: جناب اشونی کمار چوبے

Posted On: 01 JUL 2021 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01جولائی  2021:   آج ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے وزارت کے احاطے میں کووڈ وبا کے دوران اپنی جان قربان  کرنے والوں  کی یاد میں  ایک پودا لگایا اور ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت نے واضح کیا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران ڈاکٹروں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جو وسیع قربانی دی ہیں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹر کا کام سب سے زیادہ ا ہمیت کا حامل ہوتا ہے تاہم ڈاکٹروں اور دیگر ہیلپ کیئر ورکروں نے  موجودہ  صورتحال سمیت پوری وبا کے دوران معاشرے کے تئیں ا پنے عزم میں جومثالیں پیش کی ہیں اس سے  ان کے عہد کا اعادہ ہوتا ہے۔

جناب چوبے نے نامور میڈیکل پریکٹیشنر اور مغربی بنگال کے دوسرے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بیدھان چندرا رائے کو بھی آج خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کا قومی دن ڈاکٹر رائے کے جنم دن کی  یاد میں منایا جاتاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ESL2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J8JJ.jpg

*****

U.No.6168

(ش ح - اع - ر ا)                                      


(Release ID: 1732582) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Hindi , Tamil