PIB Headquarters
کووڈ-19 پر پی آئی بی کابلیٹن
Posted On:
01 JUL 2021 6:30PM by PIB Delhi
- بھارت میں ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ-19 ٹیکے کی 33.57 کروڑ سے زیادہ خوراک دی گئی
- پچھلے 24 گھنٹے میں 48786 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے
- بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 523257 ہوئی
- زیرعلاج معاملے کُل معاملے کا صرف 1.72 فیصد ہیں
- ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 2,94,88,918
- پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 61,588 مریض صحتیاب ہوئے۔
- لگاتار 49ویں دن یومیہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ رہی۔
- صحتیابی کی شرح بڑھ کر 96.97 فیصد ہوئی
- ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ 5 فیصد سے نیچے بنا ہوا ہے، ابھی 2.64 فیصد ہے۔
- یومیہ پازیٹیویٹی ریٹ 2.54 فیصد ہے، لگاتار 24 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے ہے
#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona
پریس انفارمیشن بیورو
وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت ہند
کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری
- بھارت میں ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ-19 ٹیکے کی 33.57 کروڑ سے زیادہ خوراک دی گئی
- پچھلے 24 گھنٹے میں 48,786 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے، پچھلے چار دنوں سے 50000 سے کم یومیہ نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں
- بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر(5,23,257) ہوئی جو کُل معا ملوں کا صرف 1.72 فیصد ہے
- یومیہ پازیٹیویٹی ریٹ 2.54 فیصد لگاتار 24ویں دن 5فیصد سے کم
بھارت میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت دی جاچکی ٹیکوں کی خوراک کی تعداد کل 33.57 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ ایک عارضی رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 44,75,791 سیشن میں ملک میں کووڈ -19 کے ٹیکے کی کُل 33,57,16,019 کروڑ خوراک دی جاچکی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 27,60,345 خوراک دی گئی۔ ان میں شامل ہیں:
صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو)
|
پہلی خوراک
|
1,02,12,078
|
دوسری خوراک
|
72,56,031
|
صف اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو)
|
پہلی خوراک
|
1,75,12,765
|
دوسری خوراک
|
95,16,814
|
18 سے 44 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
9,16,00,418
|
دوسری خوراک
|
21,82,234
|
45 سے 49 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
8,86,47,056
|
دوسری خوراک
|
1,63,14,943
|
60 برس سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
6,81,27,563
|
دوسری خوراک
|
2,43,46,117
|
کُل
|
33,57,16,019
|
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوسب کے لئے مہیا کرانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع ہوا۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار اور گنجائش بڑھانے کیلئے عہدبستہ ہے۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے میں 48,786 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں لگاتار چار دنوں سے 50000 سے کم یومیہ نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں۔یہ مرکزی اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے کی جارہی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی لگاتار گھٹ رہی ہے۔ زیرعلاج مریضوں کی تعداد گھٹ کرآج 5,23,257 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں 13,807 کی کمی آئی ہے یہ اب ملک کے کُل کووڈ پازیٹیو معاملوں کا صرف 1.72 فیصد ہے۔
ساتھ ہی زیادہ لوگوں کے کووڈ-19 انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے ساتھ لگاتار 49ویں دن بیماری سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی یومیہ تعداد کووڈ-19 کے یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ سے 61,588 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں بیماری سے 12,000سے زیادہ (12,802) لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
بھارت میں وبا کے شروع ہونے کے بعد سے پہلے ہی کُل 2,94,88,918 لوگوں میں کووڈ-19 ٹھیک ہوچکا ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں بیماری سے کُل 61,588 شفایاب ہوئے ہیں۔ بیماری سے شفایابی کی قومی شرح بھی بہتر ہوکر 96.97 فیصد ہوگئی ہے اور اس میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت میں جانچ کی صلاحیت میں اہم اضافے کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے میں کُل 19,21,450 جانچ ہوئی ، اس کے ساتھ ملک میں اب تک ہوئی جانچ کی کُل تعداد 41.20 کروڑ سے زیادہ (41,20,21,494) ہے۔
جہاں ایک طرف پورے ملک میں کووڈ کی جانچ بڑھ گئی ہےوہیں دوسری طرف ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ بھی لگاتار گھٹ رہاہے۔ ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ اس وقت 2.64 فیصد ہے جبکہ یومیہ پازیٹیویٹی ریٹ آج 2.54 فیصد ہوگیا۔ یہ لگاتار 24 دنوں سے 5فیصد سے کم بنا ہوا ہے۔
مزید جانکاری کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731792
کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین جانکاری
· حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 32.92 کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں
· مرکز کی جانب سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1.24 کروڑ لاکھ سے زیادہ دی گئی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں
بھارت سرکار کی جانب سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 32.92 کروڑ ( 329201800) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔یہ ویکسین بھارت سرکار کے ذریعہ ( مفت) اور براہ راست ریاستی خریداری زمروں کے تحت فراہم کی جارہی ہیں۔ان میں سے کل کھپت، جن میں 316750891 خوراک کی بربادی شامل ہے(آج 8 بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق )
1.24 کروڑ ( 12450909) سے زیادہ بقایا اور غیر استعمال کو وڈ ویکسین اب بھی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جوفراہم کئے گئے ہیں۔مزید یہ کہ 9466420 سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں اور اگلےتین دن کے اندر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔
مزید جانکاری کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731873
کووڈ 19 ٹیکہ کاری: افواہیں بمقابلہ حقائق
کووڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام پیشہ ور افراد، صحت کارکنوں اور صف اول کے کارکنوں کے علاوہ سب سے زیادہ مخدوش آبادی والے گروپوں کی حفاظت کرکے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کے نظام کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔
تمام شہری خواہ ان کی آمدنی کی حیثیت کچھ بھی ہو، حکومت ہند کی جانب سے مفت ٹیکہ کاری کے حقدار ہیں
نجی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز میں معاشی طور پر کمزور طبقات کی ٹیکہ کاری میں مدد کے لئے ناقابل تبدیل الیکٹرانک واؤچر پائپ لائن میں ہیں
ہندوستان کا قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام سائنسی اور عالمی وبا کے ثبوت ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط اور بہترین عالمی طریقہ کار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ اس کی ایک سے دوسرے سرے تک منظم منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کا اطلاق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بڑے پیمانے پرعوام کی موثر شراکت کے ذریعے ہوتا ہے۔ حکومت ہند کی ٹیکہ کاری پروگرام کے تئیں عہد بندی ابتدا سے ہی غیر متزلزل اور سرگرم رہی ہے
مزید جانکاری کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731931
وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں سے خطاب کیا
عالمی وبا کے دوران ڈاکٹروں کی خدمات اور قربانیوں کے لئےان کو خراج تحسین پیش کیا
صحت کے شعبے کے بجٹ کو دوگنا کرتے ہوئے 2 لاکھ کروڑ روپئے سے بھی زیادہ کیا گیا: وزیراعظم
ہمارے ڈاکٹر اپنے تجربے اور مہارت کے ساتھ اس نئے اور تیزی سے بدلنے والے وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں: وزیر اعظم
ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے حکومت پابندعہد ہے: وزیراعظم
انہوں نے یوگا کے فائدوں کے بارے میں شواہد پر مبنی مطالعات کی اپیل کی
انہوں نے ڈاکیومنٹیشن کی اہمیت پر زور دیا، کووڈ عالمی وبا مفصل ڈاکیومنٹیشن کے لئے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہو سکتا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹر برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی سی رائے کی یاد میں منایا جانے والا یہ دن ہماری طبی برادری کے اعلیٰ ترین نصب العین کی علامت ہے۔ انہوں نے 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے عالمی وبا کے گزشتہ ڈیڑھ برسوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دینے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ آج وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
مزید جانکاری کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731904
وزیر اعظم کے خطاب کا متن دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731929
نائب صدرجمہوریہ نے ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا
کووڈ ٹیکہ کاری مہم پورے ہندوستان کا احاطہ کرنے والا جن آندولن بننا چاہئے
نائب صدرجمہوریہ نے طبی برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری کی اہمیت پر لوگوں کو جانکاری دیں
دیہی علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم پرخاص توجہ دینے کی ضرورت
ٹیکہ کاری ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ
ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے حفظان صحت کے پیشہ ور افراد کو ان کی بے لوث خدمت کےلئے شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرس حضرات اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی زندگی بچا رہے ہیں: نائیڈو
نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کی ضرورت پرزور دیا اور سبھی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سال کے آخر تک مکمل ٹیکہ کاری کے نشانہ کے حصول کے لئے مل جل کر کام کریں
مزید جانکاری کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731825
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے تشکر کے ہفتے کے افتتاح کے موقع پر میڈیکل برادری سے خطاب کیا
کووڈ-19 کو شکست دینے کے لئے تین سطحی عملی منصوبے کے بارے میں معلومات فراہم کیں
’’تاریخ گواہ ہوگی کہ جب وقت آیا اور انسانیت کو بچانے کی ضرورت تھی، تو یہ ڈاکٹر ہی تھے جنہوں نے اپنا فرض نبھانے کے لئے قدم بڑھائے‘‘
ڈاکٹروں کے قومی دن کے مبارک موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے، ڈاکٹر ہرش وردھن نے سب سے پہلے کووڈ جانبازوں کی قربانی کو یاد کیا اور افسوس کا اظہا ر کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، ’’عام طور پر بہت جوش اور جذبہ کے ساتھ منایا جانے والا یہ دن، اس پر میرا زور نہیں ہے، لیکن اس بارے میں سوچ کر مایوسی محسوس کرتا ہوں۔ ہمارے میڈیکل دنیا سے کئی عظیم ہستیاں اب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اپنے وقت سے بہت پہلے ہی اس دنیا سے چلی گئیں۔ ان کا جانا بہت بڑی بدنصیبی ہے اور پھر بھی بڑے پیمانے پر میڈیکل برداری کے لئے بہت فخر اور ترغیب کا موضوع ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب وقت آیا اور انسانیت کو بچانے کی ضرورت ہوئی، تو ڈاکٹر ہی تھے، جنہوں نے اپنے فرض کو نبھانے کے لئے اپنے قدم آگے بڑھائے‘‘۔
مزید جانکاری کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731867
سیاحت کی صنعت نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں سیاحت کے شعبے کو تقویت دینے کی خاطر وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کردہ اسکیموں کا خیر مقدم کیا
خزانے کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 28 جون 2021 کو کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ہندوستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 628993 کروڑ روپے کے ایک راحتی پیکج کا اعلان کیا۔ ملک میں سیاحت کو پھر سے فعال بنانے کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ساتھ ہی ساتھ کئی دیگر سیکٹروں کو امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ معاشی ترقی کو تیز کیا جاسکے۔
مزید جانکاری کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731924
جناب منسکھ منڈاویہ نے بستی میں ایف اے سی ٹی کے ذریعہ فراہم کئے گئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا
کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے آج ورچوئل طریقے سے اترپردیش کے بستی میں واقع او پی سی ای کیلی اسپتال میں کھاد اور کیمیکلز تراونڑ کور لمیٹیڈ (ایف اے سی ٹی) کے ذریعہ قائم کردہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
مزید جانکاری کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731893
مضبوط موبائل آکسیجن زمینی سطح پر تیز اور نازک آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے
ہندوستانی محققین نے ایک مضبوط اور موبائل گروپ آکسیجن ارتباط تیار کیا ہے، جسے دیہی حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور کسی ایمرجنسی میں کہیں بھی تیزی سے تعینات کیا جاسکتا ہے۔
کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے طبی آکسیجن کی شدید قلت تھی۔ اگرچہ بڑے شہروں کے بحران نے سپلائی چین کی رکاوٹوں پر قابو پانے کے فوری ردعمل پر زیادہ توجہ دی، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کے بحران نے ملک میں طبی آکسیجن بنیادی ڈھانچے کی دائمی کمی کو بے نقاب کردیا۔
مزید جانکاری کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1731966
مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا ہے کہ بھارت لچک دار سپلائی چین تشکیل دینے کےلئے عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں زیادہ رول ادا کرے گا
ریلوے،کامرس اور صنعت، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج کہا ہے کہ بھارت لچک دار سپلائی چین تشکیل دینے کے لئے عالمی وبا کی دنیا میں زیادہ رول ادا کرے گا۔ آج انڈیا گلوبل فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ان ملکوں کے ساتھ زیادہ وابستگی کے منتظر ہیں جن کے یہاں اپنی سیاسی نظام میں جمہوریت ہے اور جن پر ہم ایک شراکت دار کی حیثیت سے بھروسہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ان ملکوں کے ساتھ زیادہ وابستگی کے لئے کام کررہا ہے جن کے ساتھ ہمارا ایک مشترکہ ایکو سسٹم ہے، اورایسے ممالک کے ساتھ جو شفاف ضوابط میں یقین رکھتے ہیں، تعلقات قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تجارت سے متعلق امور کے لئے برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا اور یوروپی یونین سے بات کررہا ہے اورانہیں تیزی کےساتھ آگے بڑھانے کاخواہش مند ہے۔
مزید جانکاری کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731755
پی آئی بی کے علاقائی دفاتر سے موصولہ جانکاری
مہاراشٹر:بدھ کو مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 9,771 نئے معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی کُل تعداد 60,61,404 ہوگئی جبکہ انفیکشن سے 141 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,21,945 ہوگئی، پچھلے 24 گھنٹوں میں 10,353 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 58,19,901 ہوگئی۔ اب ریاست میں کووڈ-19 کے 1,16,364 زیر علاج مریض ہیں۔
گجرات: بدھ کو گجرات میں کووڈ-19 کے 90 نئے معاملے اور تین لوگوں کی اموات درج کی جس سے انفیکشن کی کُل تعداد 8,23,523 اور مرنے والوں کی کُل تعداد 10,059 ہوگئی، پچھلے برس اپریل کے بعد پہلی مرتبہ گراوٹ کے بعد لگاتار تیسرے دن انفیکشن کی یومیہ تعداد 100 سے کم رہی۔ ابھی ریاست میں 3,013 زیرعلاج مریض ہیں۔ گجرات نے آج کی تاریخ تک کورونا ٹیکے کی 2.50 کروڑ خوراک دینے کا نشانہ پار کرلیا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں 18 برس سے زیادہ کی عمر کے اہل مستفیدین کو کووڈ-19 ٹیکے کی 53,93,866خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ریاست میں 18 برس سے زیادہ عمر گروپ کے کُل اہل افراد میں سے اب تک 40فیصد سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک اور 55,31,284 لوگوں کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔
مدھیہ پردیش: بدھ کو مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے 33 نئے معاملے اور 15 مزید اموات درج کی گئیں۔ جس سے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 7,89,804 اور مرنے والوں کی تعداد 8,969 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل 78 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی جس سے مدھیہ پردیش میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7,80,265 ہوگئی ۔ ریاست میں اب 570 زیر علاج مریض ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے 52 ضلعوں میں سے 35 ضلعوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
چھتیس گڑھ: بدھ کو چھتیس گڑھ کے کورونا وائر س معاملوں کی تعداد 403 بڑھ کر 9,94,480 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13,439تک پہنچ گئی۔ دن بھر میں مختلف اسپتالوں سے کُل 70 لوگوں کو چھٹی ملنے ، جبکہ 282 لوگوں کے ہوم آئیسولیشن پورا ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9,75,077 ہوگئی، ریاست میں ابھی کووڈ -19 کے معاملوں کی تعداد 5,964۔ چھتیس گڑھ میں سبھی طبقات کے لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف ٹیکے کی 95.45 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
گوا: بدھ کو گوا کے کورونا وائرس کے معاملے 240بڑھ گئے اور کُل تعداد 1,66,689 تک پہنچ گئی جبکہ 201 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے۔ دن بھر میں انفیکشن کی وجہ سے چھ دیگر لوگوں کی موت کے ساتھ مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 3,054 ہوگئی، منگل کی شام سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 201 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی مل گئی جس کے بعد ریاست میں صحتیاب ہونے والے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1,61,361 ہوگئی۔ گوا میں اب 2,274 زیر علاج مریض ہیں۔
پنجاب:جانچ میں پازیٹیو ملے مریضوں کی کُل تعداد 595609 ہے، زیر علاج مریضوں کی تعداد 3134 ہے۔ درج ہوئی کُل اموات 16052 ہیں۔ پہلی خوراک (صحت کارکنان اور صف اول کے کارکنان) کے ساتھ کووڈ-19 کی کُل ٹیکہ کاری 1314953۔ دوسری خوراک (صحت کارکنان اور صف اول کے کارکنان )کے ساتھ کووڈ-19 کی کُل ٹیکہ کاری 336811 ہے۔ 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پہلی خوراک کے ساتھ کُل ٹیکہ کاری 3431896 ہے، 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں دوسری خوراک کے ساتھ کُل ٹیکہ کاری 620036 ہے۔
ہریانہ:جانچ میں اب تک پازیٹیو ملے نمونوں کی کُل تعداد 768639 ہے، کووڈ-19 کے کُل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1437 ہے۔ مرنےوالوں کی تعداد9431 ہے۔ اب تک ٹیکے لگوانے والے لوگوں کی کُل تعداد 8850529 ہے۔
چنڈی گڑھ: لیب سے سرٹیفائیڈ کووڈ-19 کے کُل معاملے 61670 زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد 154 ہے۔ اب تک کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 808 ہے۔
کیرالا: بدھ کو کیرالا میں کووڈ-19 کے 13,658 نئے معاملے درج کیے گئے، 142 مزید اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,235 ہوگئی۔ ٹیسٹ پازیٹویٹی ریٹ 9.71 فیصد درج کیا گیا۔ اس درمیان ریاست کو مرکز سے کووڈ ٹیکے کی 6,34,270 اضافی خوراکیں مل گئی ہیں، ریاست میں اب تک کُل 1,41,30,614 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اس میں سے 1,08,58,736 لوگوں نے پہلا ٹیکہ اور 32,71,878 لوگوں نے دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے۔
تملناڈو: ریاست میں بدھ کو مزید 4,506 لوگوں کو جانچ میں کووڈ-19 پازیٹیو پایا گیا۔ جس سے کُل تعداد بڑھ کر 24,79,696. ہوگئی آج کی تاریخ میں 38,191 لوگوں کا انفیکشن کیلئے علاج چل رہا ہے۔ ریاست میں 113 اموات درج کی گئی جس سے مرنے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر 32,619 ہوگئی۔ مرکرزی حکومت نے تملناڈو کو جولائی کے لئے 71 لاکھ کووڈ کے ٹیکے مختص کیے ہیں جس کا پہلا بیچ جمعہ کو مل جانے کی امید ہے۔ پڈوچیری سرکار نے لاک ڈاؤن کو جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ تملناڈو میں اب تک کُل 1,56,42,773 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 1,30,73,449 نے پہلا ٹیکہ جبکہ 25,69,324 افراد نے دوسراٹیکہ لگوا لیا ہے۔ اسی طرح مرکزکے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اب تک 5,07,394 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 4,40,326 لوگوں نے پہلا ٹیکہ اور 67,068 نے دوسرا ٹیکہ لگوالیا ہے۔
کرناٹک:30 جون2021 کے لئے جاری ریاستی حکومت کے بلیٹن کے مطابق درج شدہ نئے معاملے : 3,382، کُل زیر علاج مریض: 76,505، کووڈکے سبب نئی اموات :111، کووڈ کی وجہ سے کُل اموات: 35,040، کل لگ بھگ 1,86,558 ٹیکہ کاری کے ساتھ ریاست میں اب تک کُل 2,26,62,318 ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔
آندھرا پردیش: موتوں کے 35 معاملوں کے ساتھ ریاست نے 97,696 نمونوں کی جانچ کرنے کے بعد کووڈ-19 کے 3797نئے معاملے درج کیے گئے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 5498 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ کُل معاملے: 18,89,513، زیر علاج مریض: 38,338، اسپتال سے چھٹی پانے والے افراد کی کُل تعداد: 18,38,469، اموات: 12,706۔ کل تک ریاست میں کووڈ ٹیکوں کی کُل 1,57,04,570 خوراکیں دی جاچکی ہیں جن میں 1,25,88,369پہلی خوراک اور 31,16,201 دوسری خوراک شامل ہیں۔
تلنگانہ: کل کُل 917 نئے یومیہ کووڈ معاملے سامنے آنے او ر10 اضافی اموات کے ساتھ ریاست میں کووڈ پازیٹیو معاملوں کی کُل تعداد 6,23,510 اور مرنے والوں کی کُل تعداد 3,661 پہنچ گئی۔ اب ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 13,388 ہے، ریاستی حکومت نے آج سے 18 بر س سے زیادہ عمرکے سبھی افراد کیلئے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسام: بدھ کو آسام میں کورونا وائرس کے 2,479 نئے معاملے سامنے آئے جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25,088 ہوگئی، پازیٹیویٹی ریٹ 2.71 فیصد رہا۔
منی پور: منی پور انفیکشن کے کُل معاملوں میں 592 نئے معاملے جڑ گئے جبکہ 9 لوگوں کی موت ہوگئی،سرکار نے ’ٹیکہ کاری کرائیں‘ اپیل کی ہے۔ ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد 6,47,632 ہے ان میں دوسری خوراک لینے والے افراد کی کُل تعداد 83,970۔
میگھالیہ: بدھ کو میگھالیہ میں کووڈ -19 سے متعلق 7 اضافی اموات درج کی جس سے مرنے والوں کی کُل تعداد 838 ہوگئی ، اس درمیان ایک بار پھر ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نے نئے معاملوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وائر س کے انفیکشن سے 392 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ 352نئے معاملے سامنے آئے۔ اب زیر علاج مریض 4,216 ہیں جبکہ 44,459 مریضوں کو صحتمند قراردیاجاچکاہے۔
سکم: بدھ کو سکم نے 910 نمونوں کی جانچ میں سے کووڈ-19کے 2020 نئے معاملے ملنے کی جانکاری دی جس سے ریاست میں معاملوں کی کُل تعداد 20,544 پہنچ گئی،پچھلے 24 گھنٹوں میں بیماری کے سبب دو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 307 ہوگئی۔
تریپورہ: پچھلے 24 گھنٹے میں 431 لوگ پازیٹیو پائے گئے جبکہ 5دیگر لوگوں کی موت ہوگئی۔ ریاست میں کُل پازیٹیویٹی ریٹ 5.12 فیصد ہے جبکہ سب سے بری طرح سے متاثرہ مغربی تریپورہ ضلع میں پازیٹیویٹی ریٹ 9.78 فیصد درج کیا گیا۔
ناگالینڈ: بدھ کو ناگالینڈ میں 128 نئے معاملے ملنے اور دواموات کے ساتھ کووڈ-19 کے معاملے دوبارہ بڑھنے لگے ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 1341 ہے جبکہ کُل تعداد بڑھ کر 25,239 ہوگئی ہے۔
اہم ٹوئٹس
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:6174
(Release ID: 1732580)
Visitor Counter : 290