شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ معاملوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے
وزیر موصوف نے تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ کووڈ کے صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
03 JUL 2021 4:47PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں ومیر مملکت (آزاد چارج) وزیر اعظم کے دفتر، ‘عملے’ عوامی شکایات اور پنشن ایٹمک انرجی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ میگھالیہ کو چھوڈ کر باقی تمام شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ معاملوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے ۔
جائزہ لینے کے لیے ہوئی میٹنگ میں وزیر موصوف نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ تمام ریاستیں مثبت معاملوں کی شرح میں کمی کے قومی اوسط کے برابر پہنچ رہی ہیں۔ میگھالیہ ایک استثنیٰ ہے کیونکہ یہاں ضلع ری بھوئی کے ایک جیل میں کورونا پھیلنے کے بعد سے کووڈ کے معاملوں میں اضافہ ہو گیا ۔
جناب جتندر سنگھ کو بتایا گیا کہ شمال مشرقی خطے میں زیر علاج مریضوں کی شرح جو کہ 30جون 2021کو 3.96 فی صد تھی وہ دو جولائی 2021 کو گھٹ کر 2.94 فی صد رہ گئی ہے۔ یہ قومی سطح پر مریضوں کی شرح کے قریب ہے جو 30 جون 2021کو 2.34فی صد سے گھٹ کر دو جولائی 2021کو 2.09 فی صد ہو گئی ۔
میٹنگ میں تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں۔ آسام، میگھالیہ، تریپورہ، اروناچل پردیش، سکم، منی پور، میزورم اور ناگالینڈ کے ہیلتھ سکریٹریز اور اعلیٰ افسران کے علاوہ شمال مشرق کی وزارت کے سکریٹری، شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری، وزارت صحت میں شمال مشرق کے جوائنٹ سکریٹری انچارج اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسران شامل تھے۔
تمام آٹھ ریاستوں نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ وہ عالمی وباء کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت اور شمال مشرق کی ترقی کی وزارت کی مدد سے اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے خبردار کیا کہ معاملوں میں کمی کے ساتھ ٹیکہ کاری اور کورونا سے بچاؤ کے ضروری اقدامات پر سختی سے عمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام آٹھ شمال مشرق ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے قریبی رابطے میں ہیں اور ریاستوں کی جانب سے جو بھی مدد مطلوب ہوتی ہے وہ مرکز فوراً مہیا کراتا ہے۔ وزیر موصوف نے ناگالینڈ اور منی پور میں ویکسین کی فراہمی کے معاملے پر دھیان دیا اور مرکزی وزارت صحت کے حکام کو کو یہ ہدایت دی کہ ان معاملوں کو فوری طوری پر حل کیا جائے ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ تشویشناک بات یہ ہے عالمی وباء کی پہلی لہر میں شمال مشرق کووڈ سے نسبتًا کم متاثر ہوا تھا اور سکم جیسی بعض ریاستوں میں پورے لاک ڈاؤن کے دوران ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔ لیکن اسکے بر عکس اس سال شمال مشرق میں بھی کورونا مثبت کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
معئی کے مہینے میں شمال مشرقی ریاستوں میں ہوزئیو معاملے انتہا پر تھے اور ڈاکٹر جتندر سنگھ نے میڈیا کی جانب سے اس پر توجہ مرکوز کئے جانے کے بعد اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے افسران کو یہ ہدایت دی تھی کہ شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا ہوزیئو معاملوں کی بڑھتی تعداد میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ جناب جتندر سنگھ نے سختی سے نفاذ اورٹسٹنگ اور پتہ لگانے کے اقدامات کرنے کو کہا تھا۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وہ تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں سے روزانہ تازہ ترین صورتحال کی آگا ہی حاصل کر رہے ہیں کہ کووڈ کے حالات کیا ہیں اور اس سے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی صورت کیسی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمنان ظاہر کیا کہ تمام شمال مشرقی ریاستوں کے پاس بیڈ کی گنجائش اور آکسیجن خاطرخواہ ذخیرہ ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی کی ہر ریاست میں آکسیجن پلانٹ لگانے میں جاپان اور UNDPکی مدد کا بھی ذکر کیا ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دو ران تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں نے کووڈ 19-سے بہت موثر طریقے سے نمٹا اور یہ پورا خطہ ملک بھر میں کورونا بندوبست کے تناظر میں ایک نظیر بن کر ابھرا ۔ انہوں نے تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دوسرے مرحلے میں کووڈ 19-سے گزشتہ برس کے مقابلے اس خطے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔
******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6177
(Release ID: 1732579)
Visitor Counter : 218