سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اعلیٰ سائنسی تحقیق میں خواتین کا بڑھتا عمل دخل

Posted On: 02 JUL 2021 3:26PM by PIB Delhi

سائنسی رہنمائوں کے طور پر خواتین کا رول بڑھ رہا ہے۔ ایک حالیہ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسرچ پروجکٹوں کی سربراہی  کرنے والی خواتین کی تعداد میں دو سال کے دوران چار فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔

 

ریسرچ میں خواتین پر نسپل انویسٹی گیڑز (PIS) کی حصہ داری 2018-19 میں 28 فی صد ہو گئی جبکہ 2016-17 میں یہ تناسب 24فیصد تھا۔ حکومت نے حال ہی میں ایک ایکسٹرا مورل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آراینڈ ڈی)  پروجیکٹ 2018-19 کی ڈائرکٹری جاری کی ہے جس میں یہ کانکاری دی گئی ہے ۔

 

رپورٹ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ایکسٹرا مورل آر اینڈ ڈی مور یا مسابقتی گرانٹ طریقہ کار کے زریعے حکومت کی رعانت 2018-19 میں 2091.04 کروڈ روپے تھی جبکہ 2017-18میں یہ 2036.32 کروڈ روپے تھے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے 54.72کروڈ روپے کا اضافہ ہے۔ پروجکٹوں کی مدد بڑھائی گئی ہے اور پرنسپل انویسٹی گیڑز کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ 3839 پی آئی ایس نے 4616 پروجکٹ سنبھالے جبکہ 2017-18میں 3491پی آئی ایس نے 4137پروجکٹ لئے تھے۔

 

اس مدد میں 64فیصد منصوبے آٹھ ریاستوں کو حاصل ہوئے، جو ہیں ۔ تملناڈو، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹرا، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال اور اکائونٹنگ کا 71فیصدحصہ انہیں ملا ۔

 

22انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لوجی (آئی آئی ٹی ) نے مل کر 822 پروجکٹ حاصل کیے جو کہ سب سے زیادہ برس تعداد ہے اور سب سے زیادہ مالی مدد۔ 449.25 کروڈ روپے، اسکے بعد 26 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لو جیز (این آئی ٹی) نے مل کر 191 پروجکٹ حاصل کیے ۔ جن میں 55.83کروڈ روپے کی مالی مدد دستیاب ہے۔ سب سے زیادہ مالی مدد انجینئرنگ اور ٹکنا لوجی کو ملی جبکہ سب سے زیادہ پروجکٹ با ئیلوجیکل سائنس کو ملے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (DST)نے سے سے زیادہ ایکسٹرا مورل ریسرچ (EMR) امداد 1393.21کروڈ روپے (67فیصد) حاصل کی اس کے بعد بایوٹکنا لوجی (DBT) کو 341.37کروڈ روپے (سولہ فیصد) حاصل ہوا۔ ان دوسوں شعبوں نے مل کر ہند ستان میں آر اینڈ ڈی ایکٹرا مورل فنڈنگ کا 83فی صد حصہ دیا۔

سائسنی اور تکنیکی (ایس اینڈ ڈی ) سرگرمیوں کا ملک کی اقتصدای، سماجی اور طبعیاتی ترقی میں زبردست رول ہوتا ہے۔ سائنسی اور ٹکنا لوجی کی ترقی، اسکی کارکردگی اور سماج اور معشیت  پر اسکے اثرات منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کی اثر پزیری کا اندازہ لگانے میں معاون ہوئے ہیں۔

ایکسٹرا مورل ریسرچ اور ترقی (آر اینڈ ڈی) پروجکٹ امداد مرکزی حکومت کا مقابلہ جاتی گرانڈ طریقہ کار ہے جس کا مقصد ملک میں تحقیق و ترقی میں تیزی لانا اور اختداعی اقدامات کا فروغ ہے اور سائنسدانوں کو ریسرچ کیرئر کے لیے منصوبی طور پر انکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انسانی اور ادارہ جاتی وسائل کے فروغ کے مرکز (CHORD)ڈویژن جیسے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی منیجمنٹ انفورمیشن سسٹم (NSTMIS)کہا جاتا تھا۔ مختلف سائنسی ایجنسیوں کی فنڈنگ والی ایکسٹرا مورل ریسرچ اور ترقیاتی پروجکٹوں سے متعلق اطلاعات کی ترسیل کرتا ہے۔

چندہ سرکاری اداروں، ایجنسیوں کے زریعے فنڈنگ کے لیے منظور شدہ ایکسٹرا مورل آر اینڈ ڈی پروجکٹوں کی ڈائرکٹری 1990-91 DSTسے ہر سال باقائدگی سے شائع کی جاتی رہی ہے۔ موجودہ ڈائرکٹری اس سلسلے کی 29ویں ڈائرکٹری ہے اور حکومت کی مختلف سائنسی ایجنسیوں کے زریعے 2018-19کے دوران پروجکٹ فنڈنگ کے لیے انکی کوششوں کا نتیجہ ہے اس ڈائرکٹری میں 2018-19 کے دوران سولہ سائنسی ایجنسیوں، شعبوں کے زریعے فنڈنگ کے لیے منظور شدہ آر اینڈ ڈی پروجکٹوں کے بارے میں اطلاعات دستیاب ہیں۔

 تفصیلی رپورٹ :

https://dst.gov.in/sites/default/files/EM_Directory_2018_19_0.pdf

https://dst.gov.in/sites/default/files/EM_Directory_2017-18_0.pdf

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J5JT.jpg

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6142



(Release ID: 1732439) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi