وزارت خزانہ

ہندوستان ،اوای سی ڈی/جی 20جامع فریم ورک ٹیکس معاہدے میں شامل ہوا

Posted On: 02 JUL 2021 10:23AM by PIB Delhi

نئی دہلی02 جولائی2021: اکثریتی ممبران نے  اوای سی ڈی/جی 20جامع فریم ورک کو ایروزن  اور منافع کی منتقلی کی بنیاد پر ( بشمول بھارت ) اپنایا ہے۔گزشتہ روز  معیشت کی ڈجیٹل کاری سے پیداہونے والے ٹیکس چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  ایک متفقہ حل کے خاکے پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی بیان جاری کیا گیا۔

مجوزہ حل دو اجزاء پر مشتمل ہے۔ستون نمبر 1  ،جو بازار کےدائرہ کار میں  منافع کی اضافی حصہ داری  کی ازسرنو تقسیم کے بارے میں ہے اور ستون نمبر2 ، کم از کم ٹیکس پر مشتمل ہے اور ٹیکس ضوابط کے ماتحت ہے ۔

کچھ اہم مسائل  ، جن میں  منافع کی تقسیم کا حصہ  اور ٹیکس قوانین کے ماتحت دائرہ ٔ  کار شامل ہیں، کھلے ہوئے ہیں اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مزید یہ کہ تجویز کی تکنیکی تفصیلات پر آنے والے مہینوںمیں کام کیا جائے گا اور  اکتوبر تک ایک متفقہ معاہدے کی امید ہے ۔

حل کے بنیادی اصولوں میں سے بازار کے منافع میں  زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے ہندوستان کے موقف  کی تائید ہوتی  ہے۔ منافع کی تقسیم میں ضمنی عوامل پر غور کیا جاتا ہے ۔غیر ممالک سے ہونے والے منافع میں   اضافے کے معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور معاہدے کی شاپنگ روکنے کے لئے ٹیکس کے اصولوں کے تابع  ہونے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان ،ایک متفقہ حل کے حق میں  ہے ،  جو عمل درآمد  اور تعمیل کے لئے آسان ہو۔اس وقت  بازار کے دائرہ اختیار میں  معنی خیز اور پائیدار محصول کی تقسیم میں  نتیجہ خیز حل ہونا چاہئے۔خاص  طورسے ترقی اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے۔ ہندوستان اکتوبر تک ایک پیکج کے طور پر ستون ایک اور ستون دو کے ساتھ  حل پر  عمل آوری کے لئے تیار ایک اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے ثمر آور کوششیں  کرتا رہے گا اور بین الاقوامی ٹیکس ایجنڈ ہ کی  پیش رفت کے لئے مثبت تعاون  کرتا رہے گا۔

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 6121



(Release ID: 1732206) Visitor Counter : 246