سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
آلودگی سے نمٹنے اور ای وہیکلس کیلئے جدت طرازی اور بھارتی ٹیکنالوجی تیار کرنا حکومت کی ترجیح :جناب نتن گڈ کری
Posted On:
01 JUL 2021 9:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی:02؍جولائی 2021
صنعت ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور انتہائی چھوٹی اور درمیانی درجے کی تجارت کے وزیر جناب نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ آلودگی سے نمٹنا اور بھارتیہ ٹیکنالوجی تیار کرنا اور ای وہیکلس کیلئے جدت طرازی حکومت کی ترجیح ہے۔ ’کلائیمیٹ ایکشن ؛الیکٹرک موبلٹی نو‘پر بھارتی گلوبل فارم 2021 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی تحقیق گرین ہائی ڈروجن کے حصول کیلئے سرگرمی سے کام کررہی ہے ۔جناب گڈکری نے کہا کہ ہم اپنے تمام تعمیراتی ساز و سامان کو سبز ترین متبادل میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں اپنانے پر عوام سے زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے اور وہ خود الیکٹرک کار استعمال کرتے ہیں اور بہت سارے وزراء بھی اسی طرح کی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مستقبل کی ترقی بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ دوپہیہ گاڑیاں اور آٹو رکشہ بہت مقبول ہیں اور فیم II سرکاری اسکیم کے ذریعہ لوگ اپنی گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کیلئے آفر کی بنیاد پر بہت سارے مراعات حاصل کررہے ہیں۔
جناب گڈ کری نے کہا کہ صنعت کے شعبہ میں ای ایف ڈی آئی کیلئے بڑے مواقع ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بڑی گھریلو مارکیٹ کے امکانات دستیاب ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں ای وہیکلس کو اپنانادنیا کیلئے ایک مثال ہوگا۔
تفصیلی معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔
https://youtu.be/cpNE1WmN7wo
*************
ش ح-ع ح- م ش
U. No.6122
(Release ID: 1732199)
Visitor Counter : 150