کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے پی ایم جی سہولیات کے تحت اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
Posted On:
02 JUL 2021 8:55AM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 جو لائی-2021/
کامرس اور صنعت/ ریلویز اور صارفین کے امور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے 29 جون 2021 کو پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے ساتھ 20بڑے پیمانے والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی ایک جائزہ میٹنگ کی۔
ان اہم پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور کام کی ، بیشرفت کو متاثر کرنے والے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کامرس اور صنعتوں کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش/ پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹر نل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) سیکریٹری، بہار، ہریانہ، تملناڈو کے حکومت کے چیف سیکٹریٹریوں اور مہاراشٹر حکومت کے صنعتوں کے ایڈیشنل سیکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی وزارتوں بشمول ریلویز، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی اہم سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔
کامرس اور صنعت کےوزیر نے تقریباً 2.7 لاکھ روپئے قیمت کے پیشگی سرمایہ کاری کے ساتھ 20 اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں 59 امور کاجائزہ لیا۔ان پروجیکٹوں میں عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ پرگتی کے تحت پہلے لئے گئے جائزہ کے 11 پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔
جن پروجیکٹوں کے جائزہ لیا گیا ان میں سے چند حسب ذیل ہے۔
- مشرقی اور مغربی راستوں پر بار برداری کوریڈوز ریل بار برداری نقل وحمل کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور جنکشن پوائنٹ پر صنعتی زون قائم کرسکے گا۔
- امرتسر، کولکتہ، صنعتی کوریڈور 7 ریاستوں سے گزرے گا اور مشرقی بار برداری کوریڈور کے خطے میں صنعتی مینوفیکچرنگ کی ترقی میں سہولت پیدا کرے گا۔
جناب گوئل نے پروجیکٹوں کے بروقت نفاذ کے لئے التوا میں پڑے معاملات کے حل کو تیزی کے ساتھ نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات اورمقررہ اوقات جاری کئے۔ وزیرموصوف نے باقاعدہ طور پر بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی کثیر سطحی نگرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جو ملک میں معیشت کے فروغ اور روزگار پیدا کرنے کے لئے نہایت اہم ہیں۔
******
( ش ح ۔ش ر ۔رض)
U- 6117
(Release ID: 1732174)
Visitor Counter : 204