وزارت دفاع

ایر مارشل بی آر کرشنا اے وی ایس ایم ایس سی نے مغربی فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھال لی

Posted On: 01 JUL 2021 5:43PM by PIB Delhi

ایئر مارشل بی آر کرشنا اتی ویششٹ سیوا میڈل ، شوریہ چکر نے 21 جولائی کو ویسٹرن ایر کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ انچیف (اے او سی-ان-سی) کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

         ائیر مارشل کو دسمبر 1983 میں ایک فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے بھارتی فضائیہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ تقریبا 38 سالوں پر محیط ایک کیریئر میں ، ائیر آفیسر ، کوالیفائڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہونے کے ناطے ، بھارتی فضائیہ کی انوینٹری میں متعدد جنگجو ، ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹرس کی پروازیں کر چکے ہیں۔ آپ کے پاس تقریبا 5000 گھنٹے کا اڑان بھرنے کا تجربہ ہے، جس میں آپریشنل ، انسٹرکشنل اور ٹیسٹ فلائنگ بھی شامل ہے۔

آئی اے ایف میں اپنے نمایاں کیریئر کے دوران ، ایئر آفیسر متعدد اہم کمان اور عملے کی تقرری کے کام پر معمور رہے۔ وہ فرنٹ لائن فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔ وہ ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول ، ایک فارورڈ بیس ، چیف کمانڈنٹ ائیرکرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) کے چیف آپریشن آفیسر کی کمانڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے فرنٹ لائن فائٹر بیس کی کمانڈ بھی کی ہے۔ بطور ایئر وائس مارشل ، انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پروجیکٹس) اور اے سی اے ایس (منصوبے) کے مراعات یافتہ عہدوں پر کام کیا ہے۔ ایئر مارشل کی حیثیت سے ، انہوں نے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ، ہیڈکوارٹر ایس ڈبلیو اے سی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اے او سی ان-سی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ، انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ایئر (آپریشنز) کے عہدے پر کام کیا ہے۔ ایئر مارشل نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور نیشنل ڈیفنس کالج کا سابق طالب علم ہیں۔

فضا میں بہادری کا اظہار کرنےکے اعتراف میں ، انہیں 1986 میں شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا اور ان کی نمایاں خدمات کے لئے، ائر مارشل کو 2017 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز گیا تھا۔

 

*****

U.No.6109

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1732152) Visitor Counter : 212