عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ اور گروپ سی اور ڈی  کےعہدوں کے لئے انٹرویوز کے خاتمے جیسی دور رس اصلاحات کے ساتھ ہی 800 سے زیادہ مرکزی قوانین مرکزی خطہ بنائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے لئے قابل اطلاق ہیں


وزیر موصوف نے سری نگر میں "اچھی حکمرانی کے عمل کے انعکاس" پر علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا ، جس میں 10 ریاستوں کے 750 مندوبین شریک ہوئے

حکومت جموں و کشمیر کے عملہ اور انتطامی اصلاحات کے محکمے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ 2000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے پروگرام میں اشتراک کریں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل گڈ گورننس انڈیس کی طرز پر ضلعی گورننس انڈیکس تیار کرنے کے لئے اشتراک عمل کی خاطر حکومت جموں و کشمیر کے عملہ اور انتطامی اصلاحات کے محکمے کا اعلان کیا

Posted On: 01 JUL 2021 6:20PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے (ڈو این آر)  کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) ، وزیر مملکت برائے  پی ایم او ، اہلکار ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ اور گروپ سی اور ڈی  کےعہدوں کے لئے انٹرویوز کے خاتمے جیسی دور رس اصلاحات کے ساتھ ہی 800 سے زیادہ مرکزی قوانین مرکزی خطہ بنائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے لئے قابل اطلاق ہیں۔

 

سری نگر میں "اچھی حکمرانی کے عمل کے انعکاس" پر منعقدہ کے عملہ اور انتطامی اصلاحات کے محکمے کی سیمی ورچوئل ریجنل کانفرنس کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ، جس میں 10 ریاستوں کے 750 افسران شریک ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار شفافیت اور "سب کیلئے انصاف" کے حق میں  پرعزم ہے اور پچھلے سات برسوں میں کی جانے والی عوام دوست اصلاحات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام سمیت پورے ملک کو فائدہ پہنچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SFFI.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے لئے حکومت کی طرف سے متعدد اقدامات کا حوالہ دیا جن میں طویل التوا میں پڑے کیڈروں کے جائز ے کا معاملہ، کیٹ بینچز کا قیام، آر ٹی آئی ایکٹ کی توسیع ، سی پی جی اار ایم ایس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیرکے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں قومی بھرتی ایجنسی کے ذریعہ مشترکہ اہلیت کا امتحان کروائے گئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کرم یوگی کے ذریعہ حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی تغیراتی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا۔ اس میں این سی جی جی اور آئی ایم پی ڈی ڈی کے مابین اشتراک سے 2000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کی جائے گی۔ انہوں نے شکایات کے ازالے اور آئی اے ایسافسران کی پروبیشن مکمل ہونے پربطور اسسٹنٹ سیکرٹری تعیناتی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا بھی حوالہ دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کے ترقی پذیر اضلاع میں گورننس کے معیار کو بہتر بنانے کے امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کی کامیابی کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انتظامیہ کو قطار میں شامل آخری آدمی تک پہنچنا چاہئے۔

انہوں نے موثر کوویڈ مینجمنٹ کے لئے حکومت جموں و کشمیر کی تعریف کی اور عالمی وبا کوویڈ 19 کے کمیونٹی مینجمنٹ کے لئے جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029FUJ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ علاقائی کانفرنس کا مقصد افسران کو بہترین حکمرانی کے طریقوں سے واقف کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں  ہندوستان نے "کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کی مثال اپنائی جس کا حوالہ دیا جاتا ہے اور پوری دنیا میں اس کی تعریف کی جارہی ہے جس کے ساتھ دنیا بھر سے سرکاری ملازمین انٹرنشپ کے حصول کے لئے ہندوستان آ رہے ہیں۔ علاقائی کانفرنسوں کی اہمیت اس نقطہ نظر سے سامنے آئی کہ حکومت کو ریاستوں کے مختلف ریاستوں کے منتظمین تک پہنچنے کے لئے وگیان بھون سے باہر جانا چاہئے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں منعقدہ تین  پچھلی کانفرنسوں کے تسلسل کے سلسلے میں سری نگر میں 2 روزہ علاقائی کانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈی اے آر پی جی کے افسران کی تعریف کی۔ یہ علاقائی کانفرنس وزیر اعظم کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس کے ایک ہفتہ بعد آنے والی ہے جس کا مقصد بنیادی جمہوریت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ "بہتر نظام  حکمت" کے عنوان سے اس کانفرنس کی منظوری کے ساتھ اس کی خاصی اہمیت ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر کے تمام افراد اور خطوں کے لئے انصاف کو یقینی بنانا ہے۔۔

اس موقع پر ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے درج  ذیل ڈی آر پی جی اور حکومت جموں و کشمیر کے مابین اشتراک  کا اعلان کیا:

 

1۔ نیشنل گڈ گورننس انڈیکس کی طرز پر ڈسٹرکٹ لیول گڈ گورننس انڈیکس تیار کریں

2۔ این سی جی جی اور آئی ایم پی ڈی ڈی کے اشتراک سے 2000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کی جائے گی

3۔ سالانہ طور پر جموں و کشمیر میں حکمرانی سے متعلق ایک نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افتتاحی سیشن کے دوران انتظامی جدت طرازیوں پر تحریروں پر مشتمل ، "مینیمم گورنمنٹ ، میکسیمم گورننس" (ایم جی ایم جی) کے عنوان سے ڈی اے آر پی جی کے ای میگزین کا اجرا کیا۔ ان کے سامنے ہی 2000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت میں اضافے کے لئے این سی جی جی اور آئی ایم پی ڈی ڈی کے مابین مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

علاقائی کانفرنس کو جموں وکشمیر کے محترم لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، سکریٹری ڈی آر پی جی جناب سنجے سنگھ ، جناب ارون کمار مہتا چیف سکریٹری جے اینڈ کے اور ایڈیشنل سکریٹری ڈی آر پی جی وی سرینواس نے بھی خطاب کیا۔

علاقائی کانفرنس کا انعقاد یکم اور2 جولائی ، 2021 کو کیا جائے گا اور اس میں سات تکنیکی سیشنز ہوں گے جس میں مرکز ، ریاست اور ضلعی سطح پر انتظامی ایجادات ، صاف بھارت مشن میں جدت طرازی ، امنگوں بھرے اضلاع کے پروگرام ، سالانہ کریڈٹ منصوبہ شامل ہوں گے۔ علاقائی کانفرنس میں  جموں و کشمیر میں ہونے والے کاموں کی نمائش کیلئے جموں وکشمیر میں انتظامی جدتوں سے متعلق خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6113


(Release ID: 1732139) Visitor Counter : 258


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil