وزارت دفاع

وائس چیف آف آرمی اسٹاف نے شمالی کمانڈ میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا

Posted On: 01 JUL 2021 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم جولائی،2021۔وائس چیف آف آرمی اسٹاف (وی سی او ایس) لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی لائن آف کنٹرول اور  اندرونی علاقوں میں سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے آگے والے علاقوں کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران  وائس چیف آف آرمی اسٹاف کو فورمیشن اور یونٹ کمانڈروں نے آپریشنل تیاری، ٹکنالوجی کے استعمال اور مختلف سیکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور مقامی آبادی کے مابین رابطہ کے پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ آرمی وائس چیف نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول سے کسی بھی طرح کی گھناؤنی سرگرمیوں کا منہ توڑ جواب دینے اور دور دراز علاقوں میں قیام امن کے لئے انٹلیجنس پر مبنی مربوط آپریشن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی چیف نے موجودہ کووڈ-19 وبا کے باوجود جنگی تیاریوں کی اعلی حالت کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے قومی کوشش میں ہندوستانی فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وائس چیف نے ادھم پور میں شمالی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا، جہاں انہیں جموں و کشمیر اور لیہہ کے مرکزی علاقوں میں ہندوستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وی سی او ایس نے خطے میں سرگرم تمام سیکیورٹی ایجنسیوں خصوصا شمالی کمان، ایئر فورس، نیم فوجی دستوں، سول انتظامیہ اور مرکزی پولیس تنظیموں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کو سراہا۔ وائس آرمی چیف نے تمام افسران سے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں اپنے کام کو جاری رکھیں تاکہ خطے میں امن و ترقی کے عہد کا آغاز کرنے کے لئے ایک محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کیا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PressReleasePicC3VD.jpeg

 

*****

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6107



(Release ID: 1732129) Visitor Counter : 147