بھارت کا مسابقتی کمیشن

ہندستانی  مسابقتی کمیشن نے سنیکس  کارپوریشن کے ساتھ ٹیک ڈاٹا  کارپوریشن کے لئے  انضمام کو منظوری دی

Posted On: 01 JUL 2021 1:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1  جولائی 2021/ ہندستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت   سنیکس  کارپوریشن (سنیکس) کے ساتھ ٹیک  ڈاٹا   کارپوریشن  (ٹیک ڈاٹا)  کے  انضمام کو   کل منظوری دی۔   یہ مجوزہ  انضمام  مسابقتی  ایکٹ  2002 کی دفعہ 5 (سی)  کے مطلب کے تحت  ضم ہے۔  یہ انضمام  مندرجہ ذیل  اقدامات  کے ذریعہ  موثر ہوگا۔

ٹائیگر پیرنٹ کے ساتھ  سب  (موضوع)   1 کا انضمام ۔ جس میں   ٹائیگر   زندہ اکائی ہوگی۔

سب (موضوع)  2کے ساتھ ٹائیگر  پیرنٹ کا انضمام ، جس میں موضوع -2 زندہ اکائی ہوگی  اور یہ سنیکس کی ایک   براہ راست  مکمل  مالکانہ حق والی   معاون کمپنی کے طور پر  بنی رہے گی، اس کے علاوہ    اس لین دین کے  اقدام-1  اور اقدام -2 کے موثر ہونے پر ٹائیگر ہولڈنگ کے پاس    ٹائیگر پیرنٹ کے    عام   اسٹاک کے شیئروں پر  غور کرتے ہوئے   سنیکس  ٹائیگر ہولڈنگ  کو اپنے  عام اسٹاک کے تقریباً 45 فی صد شیئر  (مناسبتاً  حق رائے دہی کو لے کر )جاری کرے گا۔

 سنیکس کا قیام  سال 1980 میں کیا گیا تھا۔  یہ ڈیلاویئر  امریکہ  اسٹیٹ  کے قوانین کے مطابق  تشکیل دی گئی  ایک  کا رپوریشن ہے۔ اس کا صدر دفتر  پرومنٹ  کیلی فورنیا میں ہے اور یہ نیویارک  اسٹاک ایکسچنج میں انڈیکس میں ہے۔ سنیکس ری سیلروں  اور ریٹیل صارفین کو  اطلاعات ٹیکنالوجی کے   نظاموں کے لئے  تکنیکی پروڈکٹس   اور حل فراہم کرتا ہے۔

اپولو منجمنٹ ایل پی  ایک لمیٹیڈ حصہ داری ہے جس کا قیام  ڈیلا ویئر  ریاست امریکہ کے  قوانین کے مطابق کیاگیا ہے۔ جیسا کہ  نوٹس میں  واضح کیا گیا ہے۔  اپولو منجمنٹ   ایل پی  (مجموعی طور سے اپولو کے طور پر مذکورہ  )  کے معاونین کے ذریعہ  انتظام شدہ  سرمایہ کاری فنڈز کودنیا بھر میں مختلف کاروبار میں شامل  کمپنیوں اور  کمپنیوں کے ذریعہ    جاری کئے گئے    قرض میں    سرمایہ  کاری  کرتا ہے۔

 ٹائیگر پیرنٹ ڈیلا ویئر ریاست امریکہ  کے    قوانین کے مطابق قائم کی گئی    ایک  کارپوریشن ہے ۔  فی الحال  ٹایئگر پیرنٹ   ٹیک ڈاٹا کی   ہولڈنگ کمپنی ہے۔  ٹائیگر ہولڈنگ  ٹائیگر کے   عام  اسٹاک کے  تمام جاری کئے گئے  اور بقایا شیئرو ں کی   واحد رکن    اور ہولڈنگ کمپنی ہے۔  ٹائیگر پیرنٹ اور   ٹائیگر  ہولڈنگ  اپولو کو  معاونین کے ذریعہ     انتظام کی گئی  سرمایہ پالیسیوں کے ذریعہ    کنٹرول کی جاتی ہے۔

سی سی  سی آئی کی  تفصیلی   ہدایات /احکامات آنا باقی ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6099


(Release ID: 1732096) Visitor Counter : 225