بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اڈانی گرین انرجی لمیٹیڈ کے ذریعہ ایس بی انرجی ہولڈنگ لمیٹیڈ کے حصول کو منظوری دی
Posted On:
01 JUL 2021 1:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی 2021، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گزشتہ روز کمپٹیشن ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت ایس بی انرجی ہولڈنگ لمیٹیڈ (’’ٹارگیٹ‘‘) کی اڈانی گرین انرجی لمیٹیڈ (ایکوائرر) کے ذریعہ حصولیابی کو منظوری دی۔
مجوزہ الحاق سے مراد ٹارگیٹ کمپنی کے موجودہ شیئر ہولڈروں سے ایکوائرر کے ذریعہ ٹارگیٹ کی مکمل (یعنی 100 فیصد) شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی ہے۔
ایکوائرر قابل تجدید توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے کا کاروبار کرتا ہے ۔ ایکوائرر اڈانی گروپ ایک حصہ ہے جو کہ ایک بڑی ہندوستانی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس میں عوامی سطح پر تجارت کرنے والی چھ کمپنیاں شامل ہیں۔ ایکوائرر اور اس کی معاون کمپنیاں بھارت میں (i) شمشی توانائی (ii) بادی توانائی اور (iii) ہائی بریڈ توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے کا کاروبار کرتی ہیں۔
ٹارگیٹ کمپنی مختلف اسپیشل پرپز وہیکلز (ایس پی ویز) کے ذریعہ بجلی اور قابل تجدید ذرائع سے پیدا ہونے والی توانائی پیدا کرنے، سپلائی کرنے اور فروخت کرنے کا کام کرتی ہے۔ ٹارگیٹ کمپنی ایس پی ویز کے لئے بھارت میں قائم کی گئی آخری ہولڈنگ کمپنی ہے جس کا فوکس قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ تیار کرنے پر ہے۔
سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6095
(Release ID: 1732022)
Visitor Counter : 192