بھارتی چناؤ کمیشن

ازسرنو حد بندی کمیشن جموں وکشمیر کا دورہ کرے گا

Posted On: 30 JUN 2021 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 جون 2021: ازسرنوحدبندی کے کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ رنجنا پرکاش ڈیسائی کی صدارت میں اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر کی موجودگی میں 6 جولائی 2021 سے 9 جولائی(جمعرات) تک مرکزی انتظام والے علاقے جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عرصے کےد وران کمیشن سیاسی پارٹیوں ، عوامی نمائندوں اور مرکزی انتظام والے علاقے کی انتظامیہ کے افسران بشمول ضلع انتخابی افسران/ مرکزی انتظام والے علاقے کے 20 ضلعوں کے نائب کمشنروں سے بات چیت کرکے برسرموقع معلومات حاصل کرے گا اور جموں وکشمیر تشکیل نوایکٹ 2019 کے تحت کی رو سے ازسرنو حد بندی کے جاری عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کرے گا۔

ازسرنو حد بندی کے کمیشن کا قیام مارچ 2020 میں کیا گیا تھا اور مارچ 2021 میں عالمی وباء کے تناظر میں اس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔ کمیشن کے تیسرے رکن مرکزی انتظام والے علاقے جموں وکشمیر کے ریاستی انتخابی کمشنر ہیں۔ کمیشن میں لوک سبھا اسپیکر کے ذریعہ نامزد پانچ اور منسلک ارکان ہیں۔ کمیشن 2011 کی مردم شماری سے متعلق، اعدادوشمار /اضلاع کے نقشے وغیرہ سے متعلق کئی میٹنگیں کرچکا ہے۔ اس سے قبل اس نے تمام ایسوسیٹ ممبروں کو تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا تھا جس میں دو ایسوسیٹ ممبر شامل ہوئے ازسرنوحد بندی کے مختلف پہلوؤں پر کئی ضلعوں کی طرف سے تفصیلی رائے حاصل کی گئی اور مرکزی انتظام والے علاقے کی سیول سوسائٹیوں اور عوامی نمائندوں سے ان کے خیالات حاصل کئے گئے ہیں۔ کمیشن نے تمام مشوروں کو دھیان میں رکھا ہے اور یہ ہدایت دی ہے کہ ازسرنوحد بندی سے متعلق بنیادی حقائق کے ضمن میں مزید بات چیت کی جائے۔

کمیشن کو امید ہے کہ تمام فریق اس مساعی میں تعاون کریں گے اور گراں قدر مشوروں سے آگاہ کرائیں گے تاکہ ازسرنو حد بندی کا کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:6057



(Release ID: 1731784) Visitor Counter : 136