وزارتِ تعلیم
جناب سنجے دھوترے نے سری سٹی چتّور کے ،اطلاعاتی ٹکنالوجی کے بھارتی ادارے (آئی آئی آئی ٹی) کے صد سالہ تقسیم اسناد کے جلسے سے خطاب کیا
Posted On:
30 JUN 2021 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 جون، 2021/ تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے سری سٹی چتور کے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے بھارتی ادارے (آئی آئی آئی ٹی) کے جلسۂ تقسیم اسناد میں طلبا سےآج ورچوئل طریقے سے خطاب کیا۔ آئی آئی آئی ٹی سری سٹی کے گورنروں کے بورڈ کے چیئرمین جناب بالاسبرامنیم بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ جلسے کےدوران کل 261 طلبا نے ڈگریاں حاصل کیں جن میں کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ کے 164 طلبا اور الیکٹرانکس و کمیونکیشن انجینئرنگ کے 97 طلبا شامل ہیں۔ ان میں دونوں شعبوں کے 28 آنرس کے طلبا بھی شامل ہیں۔
جناب دھوترے نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد بھارت کو عالمی علم کی ایک سپر پاور بنانا ہے۔ اس میں سائنسی مزاج پیدا کرنے ،طلبا میں معقولیت پسندی اور منطقی سوچ پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ 21 ویں صدی کی علمیت اور ہنر طلبا میں پیدا کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا ایک مضبوط کردار تشکیل دیا جائے ، ان میں انسانی اقدار کے تئیں اور زیادہ بیداری لائی جائے جو قدیم زمانے سے بھارت کی اقدار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلبا نہ صرف عمدہ ترین طلبا ہوں گے بلکہ وہ اس ملک اور دنیا کے عمدہ ترین شہری ہوں گے۔
ٹکنالوجی کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھوترے نے طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ اس بات کے لیے موقعے تلاش کریں کہ عام آدمی کی پریشانیوں کو حل کرنے میں ٹکنالوجی کا استعمال کس طرح کیا جائے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ٹکنالوجی پوری عالمی معیشت کو یکسر تبدیل کرنے میں ایک بڑا رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے بھارت کو نوجوان ٹیکنو کریٹس کی ضرورت ہے تاکہ پریشانیوں کا اور بھی عمدہ حل نکالا جا سکے۔
جناب بالاسبرمنیم نے کہا ‘‘بھارت میں پچھلی دہائی میں تیزی سے ابھرتی ہوئی 180 ارب امریکی ڈالر کی آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس کی قابل تعریف ترقی نے دنیا کو بھارت کی سائنسی ، انجینئرنگ اور ٹکنالوجیکل عمدگی اور صلاحیت دکھا دی ہے۔ دنیا کی بہترین کثیر ملکی کمپنیاں بھارتی صلاحیت کا استعمال کر رہی ہیں اور بھارت میں بڑے پیمانے پر تحقیق و ترقی کے مراکز قائم کر رہی ہیں۔’’
ڈائریکٹر ڈاکٹر جی کنّابیرن نے کہا ‘‘ہم فیکلٹی طلبا کے تناصب میں بہتری ، تحقیق و ترقی سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں اضافے اور طلبا کے ترقیاتی اقدامات پر توجہ دینے کی تجویز رکھتے ہیں۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم آن لائن بی ٹیک پروگراموں اور دیگر تعلیمی پروگراموں کا سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ اور ایم ٹیک کی سطحوں پر آغاز کریں۔ ’’
۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6071
(Release ID: 1731758)
Visitor Counter : 226