عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کابینہ نے عملے کے ایڈمنسٹریشن اور حکمرانی میں اصلاحات کو بہتر بنانے سے متعلق بھارت اور جمہوریہ گامبیا کے درمیان دستخط کئے گئے مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 30 JUN 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 30 جون / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے    عملے  ، عوامی شکایات اور پنشن  کی وزارت کے تحت  ایڈمنسٹریٹیو ریفومس  اور  عوامی شکایات    کے محکمے  اور  جمہوریہ گامبیا کے  دفترِ صدارت کے پبلک سروس کمیشن    کے درمیان   پرسنل  اسیڈمنسٹریشن اور  حکمرانی اصلاحات کو بہتر بنانے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط  کو منظوری دے دی ہے   ۔

اثرات :

         یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے عملےکے انتظام میں مفاہمت   میں  مدد کرے گا اور  سب سے بہتر عمل  اور طریقۂ کار   کو جوں کا توں  اپنانے اور  اُس میں اختراعات  کے ذریعے  حکمرانی کے نظام کو  بہتر بنائے گا ۔

مالی اثرات :

         ہر ملک  اِس مفاہمت نامے کے نفاذ   کے سلسلے میں ہونے والے اپنے اپنے اخراجات کے لئے خود  ذمہ دار ہو  گا  ۔ حقیقی اخراجات  مفاہمت نامے کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں   پر منحصر ہوں گے ۔

تفصیلات :

         مفاہمت نامے کے تحت ،جن شعبوں میں تعاون کیا جائے گا  ، اُن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں  لیکن  صرف انہی  تک محدود نہیں ہیں۔

  1. حکومت میں کار کردگی بندوبست نظام کو بہتر بنانا  ۔
  2. تعاون پر مبنی  پنشن  اسکیم کا نفاذ ۔
  3. حکومت میں ای – بھرتی ۔

مفاہمت نامے کا خاص مقصد  دونوں ملکوں کے درمیان  عملے کے  بندوبست اور حکمرانی کی اصلاحات میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے کیونکہ اِس سے  بھارتی حکومت  کی ایجنسیوں اور جمہوریہ گامبیا  کی ایجنسیوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت پیدا ہو گی ۔ اس کے علاوہ ، گامبیا بھارت کے ساتھ     حکومت میں  کار کردگی بندوبست نظام کو بہتر بنانے  ،  تعاون والی پنشن اسکیم کے نفاذ  اور حکومت میں ای – بھرتی   جیسے شعبوں میں  تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔

جمہوریہ گامبیا کے ساتھ   مفاہمت نامہ    عملے کے انتظام  کو بہتر بنانے  اور حکمرانی کی اصلاحات    میں تعاون کے لئے قانونی فریم ورک    مہیا کرے گا تاکہ   انتظامیہ کے  تجربات  میں  آموزش   ، ساجھیداری  اور تبادلے  کے ذریعے موجودہ نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور   زیادہ  جوابدہی  اور شفافیت  کے احساس کو   پیدا کیا جا سکے  ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔30.06.2021 )

U.No.  6048

 



(Release ID: 1731624) Visitor Counter : 158