بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آتم نربھر بھارت   کے حصے کے طور پر شروع کئے گئے  مختلف اقدامات کے نفاذ کے لئے  تمام تر کوششوں پر زور دیا ہے

Posted On: 28 JUN 2021 4:04PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 28 جون / ایم ایس ایم ای ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے  زور دیا ہے کہ  آتم نربھر بھارت کے حصے کے طور پر  شروع کئے گئے مختلف اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔  ایم ایس ایم ای کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ‘‘ معیشت کے لئے ترقی کے انجن کے طور پر بھارت کا ایم ایس ایم ای ’’ کے موضوع پر ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے بتایا کہ آتم نربھر بھارت  کی تشکیل کے سفر میں  زراعت  ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  ، چمڑا  اور قبائلی صنعتوں پر خصوصی توجہ   نا گزیر ہے ۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنا لوجی کا استعمال  اور تحقیق  و اختراعات اور معیار میں بہتری  صنعتی ترقی میں  اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔

          اس خصوصی موقع پر ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے    دور دراز کے علاقوں میں موجود ایم ایس ایم ای  کے درمیان  حکومت کی مختلف اسکیموں  کے فوائد   کے حصول میں اضافے کی خاطر  کامن سروس سینٹر ( سی ایس سی ) پورٹل کے ساتھ  اُدیم رجسٹریشن پورٹل   کی مربوط خدمات کا آغاز کیا ۔ 

          ایم ایس ایم ای  ، مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی گیری کے وزیر مملکت    جناب  پرتاپ  چندر سارنگی  نے کہا کہ ان کی وزارت   ایم ایس ایم ای کی حقیقی صلاحیتوں  کو اجاگر کرنے کی خاطر  مینو فیکچرنگ میں  مسابقت کو بڑھاوا دینے کے لئے  مختلف اسکیموں  کے ذریعے  ایم ایس ایم ایز کی مدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے  در آمدات کے متبادل کی اہمیت پر زور دیا اور ایم ایس ایم ایز  کی ، اِس بات کے لئے ہمت افزائی کی کہ وہ   نئے ماڈلوں کو تیار کرنے کے لئے ڈجیٹل ٹولز اور تکنیک  کا استعمال کریں تاکہ ان کے کاروبار کی بحالی میں تیز رفتاری کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ مستقبل کے لئے تیار ہوں ۔

          ایم ایس ایم ای کے سکریٹری  اور  ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ  کمشنر ( ایم ایس ایم ای )  کی صدارت میں  پینل   مباحثے کے دوران   برآمدات کو فروغ دینے اور آزاد تجارتی معاہدے  ( ایف ٹی اے ) کو بھارت کے 2025 ء تک  50 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیا  گیا ۔ ایم ایس ایم ای کو  سرحدوں  کے پار کاروبار اور ای کامرس  کے قابل بنانے   کے موضوع پر  ایک اور اجلاس میں   ، اِس بات پر زور دیا گیا کہ حالیہ برسوں میں  ای کامرس کے ذریعے  آن لائن مارکیٹ  میں اضافہ ہوا ہے  اور اس کا  ایم ایس ایم ای پر مثبت اثر پڑا ہے ۔ ایم ایس ایم ای ، ای کامرس  کا آغاز کرکے  ریونیو اور منافع  میں اضافے ، مارکیٹ کے لئے بہتر رسائی  ،  مارکیٹنگ   کے اخراجات میں بچت ، صارفین   کے ساتھ تعلقات اور  ان کے ساتھ بہتر تال میل جیسے  اہم فوائد حاصل کر سکتی ہیں ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت ، ایم ایس ایم ایز کو ضروری امداد فراہم کرنے  اور  ابھرنے والے صنعت کاروں کی مدد کرنے   اور  بھارتی معیشت  کو مضبوط بناتے ہوئے   آتم نربھر بھارت  کے ویژن کے حصول   میں مدد  کے لئے عہد بستہ ہے ۔

          ایم ایس ایم ای کے بین الاقوامی دن کے موقع پر  ‘‘ معیشت کے فروغ کے لئے انجن کے طور پر بھارتی ایم ایس ایم ایز ’’ کے موضوع پر  ورچوئل کانفرنس کا انعقاد ایم ایس ایم ای کی وزارت نے  انڈیا  ایس ایم ای فورم  ، الیکٹرانک اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویئر  ایکسپورٹ  پرموشن کونسل ، ایکسپورٹ پرموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ  ، جیم اینڈ  جویلری  ایکسپورٹ   پرموشن کونسل  ، کونسل فار  لیدر ایکسپورٹ  اور آل انڈیا  پلاسٹک  مینو فیکچرر  ایسوسی ایشن  کے اشتراک سے  50 کھرب ڈالر کی معیشت  بنانے کے  وزیر اعظم کے ویژن  کے حصول  میں  ایم ایس ایم ای کے رول پر منعقد کی گئی تھی ۔

 

************

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔ 28.06.2021 )

U.No. 5978

 



(Release ID: 1731069) Visitor Counter : 204