وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ لداخ میں:چھ ریاستوں اور دو مرکزی انتظام والے علاقوں میں BRO کے ذریعہ تعمیر کردہ 63 پلوں کو قوم کے لئے وقف کیا


ملک کی سیکیورٹی اور ترقی کے لئے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ

Posted On: 28 JUN 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی 28 جون 2021: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے چھ ریاستوں اور دو مرکزی انتظام والے علاقوں میں سرحدی سڑک تنظیم (BRO) کے ذریعہ تعمیر کردہ 63 پلوں کو 28 جون 2021 کو مرکزی انتظام والے علاقے لداخ میں لیہہ سے 88 کلو میٹر دو ر کیونگم میں منعقدہ ایک تقریب میں قوم کے لئے وقف کیا۔ ان پلوں کا افتتاح وزیر دفاع نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر، لداخ رکن پارلیمنٹ جناب جمیانگ سِرنگ نامگیال، جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی، ڈی جی بارڈر روڈ لمیٹڈ جنرل راجیو چودھری اور وزارت دفاع ، ہندوستانی فوج، BRO اور شہری انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں کیا۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیماکمانڈوز ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تیرتھ سنگھ راوت، سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمنگ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت(آزاد چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں وکشمیر کے رکن پارلیمنٹ جناب جگل کشور شرما، اتراکھنڈ کے رکن پارلیمنٹ جناب اجے تمتااور میزورم کے رکن پارلیمنٹ جناب سی لال روسنگا ورچوئل طریقے سے ہونے والے اس پروگرام میں موجود تھے۔

کیونگم سے وزیر دفاع نے لداخ میں لیہہ۔ لوما روڈ پر پچاس میٹر طویل پل کا افتتاح کیا۔ واحد سیارے پر تعمیر کردہ سٹیل ڈھانچے کے اس پل نے پرانے پل کی جگہ لی ہے اور اس سے بھارتی اسلحہ جاتی بشمول توپس، ٹینک وغیرہ بہ آسانی گزرسکیں گے۔ لیہہ-لوماروڈ لیہہ کو چماتھانگ، ہینلے اور تسوموروری لیک جیسے مقامات سے جوڑتا ہے اور مشرقی لداخ میں سرحدی علاقوں تک رسائی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

اس کے علاوہ جناب راج ناتھ سنگھ نے ورچوئل طریقے سے مزید 62 پلوں کا افتتاح کیا جن میں گیارہ لداخ میں، چار جموں وکشمیر میں ، تین ہماچل پردیش میں، چھ اتراکھنڈ میں، آٹھ سکم میں، ایک ایک ناگالینڈ اور منی پور میں اور 29 اروناچل پردیش میں۔ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 240 کروڑ روپے ہے اور ان سے سرحدی علاقوں کےرابطوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے دور دراز کے علاقوں میں سڑک رابطوں کے قیام کے لئے BROکے عزم کو سراہا۔ خاص طورسے کووڈ 19 عالمی وباء کے دوران ان کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ان میں سے کچھ پل دوردراز کے دشوار گزار علاقوں میں گاؤوں کے لئے شہہ رگ کا کام کریں گے۔ کنکٹیوٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، خاص طور سے سرحدی علاقوں کے سڑک رابطوں کی قوم کی ترقی کے لئے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے دوردراز کے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو پختہ بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا اور کہا کہ آج 63 پلوں کے افتتاح سے اس سمت میں ایک اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پل متعلقہ ریاستوں میں نہ صرف سیکورٹی کو مستحکم کرنے بلکہ وہاں کی اقتصادی ترقی میں بھی زبردست رول اداکریں گے۔

جموں اور کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر جس کے تحت انھیں دو مرکزی انتظام والے علاقے بنایا گیا ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ مضبوط اور بصیرت انگیز اقدامات کے ذریعہ قومی اتحاد مستحکم ہوا ہے، بیرون ملک کی شہہ پر ہونے والی دہشت گردی میں کمی آئی ہے اور عوام کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلی ہیں۔ لداخ کی ترقی کے بارے میں جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بہت سی بہبودی اسکیموں پر عمل دارآمد کیا جارہا ہے جس میں پردھان منتری آواس یوجنا، دیہی روزگار کا قومی مشن، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اور پردھان منتری کسان سمان ندھی شامل ہیں۔  ان سے خطے کی ترقی کے حکومت کے ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

ہندوستانی فوج کی جانب سے 2020 میں گلوان وادی میں بے مثال جرأت کے مظاہرے پر ان کی ستائش کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے کہا’’ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے جو جارحیت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اگر اسے اشتعال دلایا گیا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے‘‘۔ انھوں نے ملک کو یقین دلایا کہ مسلح افواج کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیارہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو پختہ کرنے مسلح افواج کے مابین یکجائی بڑھانے اور انھیں خودکفیل بنانے کے لئے حکومت کی اصلاحات کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم ملک کو محفوظ مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں‘‘۔

سرحدی سڑکوں کے ڈی جی نے اپنی تقریرمیں کہا کہ محدود وسائل اور کووڈ-19 عالمی وباء کے باوجود پروجیکٹ کو مکمل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان پلوں سے اہم سیکڑوں میں مسلح افواج کی تیز رفتار نقل وحرکت ممکن ہوسکے گی۔ سیکیورٹی مستحکم ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ دودراز کے علاقوں میں مجموعی اقتصادی ترقی ہوگی۔

ایک ساتھ 63 پلوں کے افتتاح سے BRO نے 2020 میں 44 پلوں کے افتتاح کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ یہ 63 پل اور بارہ سڑکوں کو جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 جون 2021 کو قوم کے لئے وقف کیا تھا اور یہ BRO کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے 75 پروجیکٹوں کی تکمیل ہے جو ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر 75 پروجیکٹوں کا ایک گلدستہ ہے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:5983



(Release ID: 1731056) Visitor Counter : 212