وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں بھارتی فوج کی 14 ویں کور کے فوجیوں سے گفتگو کی


کہا بھارت پڑوسی ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ تنازعات کو حل کرنے میں یقین رکھتا ہے لیکن اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے

Posted On: 28 JUN 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی  دلّی ، 28 جون / وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 جون ، 2021 ء کو لداخ میں کارو فوجی اڈے  پر بھارتی فوج کی 14 ویں کور کے عہدیداروں اور جوانوں سے گفتگو کی ۔ اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے 2020 ء میں  گلوان وادی کے واقعے  میں اپنی جانیں قربان کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ، ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ انہوں نے اس واقعے  میں بھارتی فوجیوں کے ذریعہ مثالی بہادری کے مظاہرے کی ستائش کرتے ہوئے  کہا کہ ملک اپنی مسلح افواج پر فخر کرتا ہے ۔

          جناب  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور کبھی بھی کسی قسم کی جارحیت   کا مرتکب  نہیں ہوتا لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ہمیشہ شر انگیزی  کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے حکومت کے موقف  کی وضاحت کی اور ملک کو یقین دلایا کہ ملک کی سلامتی اور تحفظ  کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مسلح افواج کے لئے ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی مضبوط فوج ہر قسم  کی صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے ۔

وزیر دفاع  نے بھارت – پاک جنگ میں اور 1999 ء میں  کرگل جنگ  کے دوران 14 ویں  کور کے گراں قدر  تعاون کی ستائش کی  ۔

اس موقع پر موجود اہم  شخصیات میں شمالی کمان کے جنرل آفیسر  کمانڈنگ  اِن چیف  لیفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی  اور 14 ویں کور کے لیفٹننٹ  جنرل پی جی کے مینن بھی موجود تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔ 28.06.2021 )

U.No. 5975

 



(Release ID: 1730960) Visitor Counter : 186