سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کمرے کے درجہ حرارت پر کام کرنے والا آکسیجن سینسر پرمبنی نینوراڈ سے ، زیرزمین کانوں اوراونچے مقامات پر زندگی بچا ئی جاسکتی ہے

Posted On: 03 JUN 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03؍جون : بھارتی سائنسدانوں آکسیجن –سینسرپرمبنی ایک نینوراڈ تیارکی ہے ، جو یووی تابکاری کی مدد سے  کمرے کے درجہ حرارت پرکام کرتی ہے اور اسے  زیرزمین کانوں ، پہاڑوں جیسے اونچے مقامات ، ہوائی جہازوں کے اندراورتحقیقی لیباریٹری جیسی جگہوں پر آکسیجن گیس کے جمع ہونے کاپتہ لگانے میں استعمال کیاجاسکتاہے ۔

بہت ہی نچلی نوعیت کی پی پی ایم –سطح میں آکسیجن کے اجتماع پرنظررکھاجاناانتہائی اہمیت کاحامل ہے اور کمرے کے درجہ حرارت پر کام کرنے والا ایک تیز رفتار اور منتخب آکسیجن سینسر ، زیرزمین کانوں ، پہاڑوں جیسے اونچے مقامات جیسی جگہوں پر زندگی بچاسکتاہے اور اس سے تحقیقی لیباریٹریز میں کئے جانے والے بہت سے تجربات کی باریکی میں اضافہ کیاجاسکتاہے ۔

ڈاکٹرایف انگپنے کی قیادت میں  ، جو نینواور نرم مادے کے  علوم کے مرکز (سی ای این ایس ) میں ایک سائنسداں ہیں اوریہ مرکز حکومت ہند کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے ماتحت ایک خود مختارتحقیقی ادارہ ہے ، نینوراڈ پرمبنی آکسیجن سینسرایک معدنیاتی آکسائیڈ سیمی کنڈکٹر( ایم اوایس ) نے تیارکیاہے ، جو کمرے کے درجہ حرارت پر یووی تابکاری کی مدد سے کام کرتاہے اور جس کی مدد سے آکسیجن گیس کے بڑے پیمانے پر اجتماع کاپتہ لگایاجاسکتاہے  جو اس مقصد اورکام کے لئے ٹائٹینیم آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کام میں ہرن جیوتی لال ، گوروشکلا ، سنیل والیا اور بھارت ایس پی کی ٹیم سرگرم جو ڈاکٹرایس انگپنے کی قیادت میں کام کرتی ہے ۔اس مطالعہ اورتحقیق کو میٹیرئلز ریسرچ بلیٹن جریدے میں شائع کیاگیاہے ۔

 

 

 

****************

U-5964


(Release ID: 1730841) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil