بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے پائیداری کی سمت میں اپنے توانائی سے بھر پور اہداف کا اعلان کیا

Posted On: 27 JUN 2021 4:54PM by PIB Delhi

وزارت توانائی کے تحت ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ، اقوام متحدہ کے اعلی سطحی مکالمہ برائے توانائی (ایچ ایل ڈی ای) کے حصے کے طور پر اپنے توانائی بھرپور اہداف کا اعلان کرنے والی ہندوستان میں توانائی ڈومین کی پہلی توانائی کمپنی بن گئی ہے۔ این ٹی پی سی نے 2032 تک 60 گیگا واٹ کی گنجائش والی قابل تجدید توانائی لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نے 2032 تک خالص توانائی کی شدت میں 10 فیصد کی کمی کا بھی ہدف بنایا ہے۔

 این ٹی پی سی عالمی سطح پر اپنے توانائی سے بھر پور اہداف کا اعلان کرنے والی کچھ تنظیموں میں سے ایک ہے۔

اس کے علاوہ، این ٹی پی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 تک کم از کم 2 بین الاقوامی اتحاد / گروہ تشکیل دے گی تاکہ صاف توانائی کی تحقیق میں آسانی پیدا ہو اور توانائی ویلیو چین میں استحکام کو فروغ ملے۔

حال ہی میں منعقدہ ’وزارتی موضوعاتی فورم برائے ایچ ڈی ایل ای‘ ایونٹ میں ان اہداف کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر بھی این ٹی پی سی کے عزم کو عام کیا گیا ہے۔

پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایکشن پلان کے توانائی کے مقاصد اور اہداف کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ ستمبر 2021 میں ایک اعلی سطحی بات چیت کرنے جا رہی ہے۔

این ٹی پی سی قابل تجدید توانائی (آر ای) وسائل کی نمایاں صلاحیتوں کو شامل کرکے اپنے گرین انرجی پورٹ فولیو کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے آر ای ذرائع کے ذریعہ کم سے کم 32 گیگا واٹ کی گنجائش رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا، جو 2032 تک اس کی کل بجلی پیداواری صلاحیت کا 25 فیصد ہے۔ یہ ترقی ملک کے سب سے بڑے توانائی پیدا کنندہ کے لیے ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوگی، جو ملک کے سبز توانائی کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5950


(Release ID: 1730788) Visitor Counter : 247