صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال
بھارت سرکار کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 31.51 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.15کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جانے کے لئے ابھی بھی دستیاب ہیں
Posted On:
27 JUN 2021 10:24AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 جون، 2021/
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔
حکومت ہند نے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، بھارت سرکار کے (فری آف کاسٹ چینل) اورریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری زمرہ کے توسط سے اب تک 31.51 کروڑ سے زیادہ(31,51,43,490) ٹیکےفراہم کرائے ہیں۔
ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر 30,35,97,466استعمال میں لائے جاچکے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.15 کروڑ سے زیادہ (1,15,46,024) غیر استعمال شدہ ٹیکے ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔
مزید برآں، 20,48,960 ویکیسن کی خوراکیں ارسال کئے جانے کے مرا حل میں ہیں اور آئندہ تین دنوں میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حاصل ہوجائیں گے۔
*****
ش ح۔ ن ر (27.06.2021)
U NO:
(Release ID: 1730649)
Visitor Counter : 172