وزارت دفاع

آئی این ایس تبر کو یورپ اور افریقہ میں اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرنے کے لیے تعینات کیا گیا

Posted On: 26 JUN 2021 6:36PM by PIB Delhi

ممبئی، 26 جون 2021: دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو توسیع دینے کے لیے بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس تبر نے 13 جون سے اپنی طویل تعیناتی کا آغاز کیا ہے اور یہ ستمبر کے اواخر تک افریقہ و یورپ کی متعدد بندرگاہوں کا دورہ کرے گا۔ بندرگاہوں کے دورے کے دوران تبر پیشہ ورانہ، سماجی اور کھیلوں کے تعامل کے علاوہ دوست بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی شرکت کرے گا۔

تعیناتی کے اس عرصے کے دوران آئی این ایس تبر، جبوتی، مصر، اٹلی، فرانس، انگلینڈ، روس، نیدرلینڈ، مراکش اور سویڈن، ناروے کی بندرگاہوں پر جائے گا اور خلیج عدن، بحیرہ احمر، نہر سوئز، بحیرہ روم، بحیرہ شمالی اور بحیرہ بالٹک کو عبور کرے گا۔

میزبان ممالک کے ساتھ مشقوں کے ساتھ رائل نیوی کے ساتھ کونکن، فرانسیسی بحریہ کے ساتھ ورون اور روسی فیڈریشن کی بحریہ میں اندرا کی طرح دو طرفہ جنگی مشقیں کی جائیں گی۔

روسی یوم بحریہ کے جشن میں بھی 22 سے 27 جولائی تک تبر شرکت کرے گا۔

مذکورہ جہاز دوست ممالک کے اشتراک سے کام کرتے ہوئے عسکری تعلقات تشکیل دے گا اور طویل فاصلے کی پائیداری اور بین عملیت کو فروغ دے گا۔ بھارتی بحریہ بحری شعبے کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اور بحری شعبے میں بحری سلامتی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جہازوں کو مشقوں کے لیے باقاعدگی سے تعینات کرتی ہے۔ اس طرح کے مشقیں بحری افواج میں بہترین طریقوں کا مشاہدہ کرنے اور انھیں اپنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

آئی این ایس تبر بھارتی بحریہ کے لیے روس میں بنایا گیا تلوار درجے کا جنگی جہاز ہے جس کے سربراہ کیپٹن ایم مہیش ہیں اور ان کی قیادت میں 300 بحریہ کا عملہ ہے۔ یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہے اور یہ بھارتی بحریہ کے ابتدائی اسٹیلتھ فریگیٹس میں سے ایک ہے۔ بھارتی بحریہ کا مغربی بیڑا بحریہ کے مغربی ڈویژن کا حصہ ہے جس کا صدر دفتر ممبئی میں ہے۔

***

U. No. 5935

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1730634) Visitor Counter : 180