بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ورچوئل طور پر ’ڈے آف دی سیفیئرر 2021‘ منایا گیا
سبھی بندرگاہوں پر اعلیٰ درجے کے جہاز راں فلاح و بہبود مراکز مہیا کیے جائیں گے: جناب من سکھ منڈاویا
تمام خواتین عہدیداروں کے ساتھ شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے پہلے پرچم بردار جہاز ’ایم۔ ٹی۔ سورن کرشنا‘ کو ایوارڈ دیا گیا
Posted On:
25 JUN 2021 8:36PM by PIB Delhi
جہاز رانوں کے ذریعہ عام آدمی کے لیے کی جانے والی عظیم کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے، ہندوستان اور بیرون ملک کی بحری شخصیات، جہاز رانوں اور ان کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں 25 جون 2021 کو ’سیفرر ڈے 2021‘ منایا گیا۔ عالمی معیشت میں ان کے تعاون اور ان کی ملازمت کے دوران آنے والے خطرات اور ذاتی نقصانات کو برداشت کرنے کے لیے ان کی تعریف کی گئی۔
بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کیمیا و کھاد کے وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے جہاز رانوں کو اس موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ جدید بندر گاہوں کے فلاحی مراکز کو تمام بندر گاہوں پر دستیاب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جہاز رانوں کی تعداد کو اگلے دس سالوں میں 2،40،000 سے بڑھا کر 5 لاکھ سے اوپر کرنے کے لیے سمندری وژن 2030 کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ جناب منڈاویا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ خواتین جہاز رانوں کی تعداد بڑھائی جائے اور بحری جہاز کے شعبے میں نئے چیلنجوں کے پیش نظر جہاز رانوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے ہندوستان میں بحری تربیت والے اداروں کو تیار کیا جائے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے بحری جہاز رانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک فنڈ تشکیل دیا ہے۔
اس فنکشن میں تمام خواتین عملہ کے ساتھ شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے پہلے ہندوستانی پرچم بردار جہاز ’ایم۔ ٹی۔ سورن کرشنا‘ کو ایوارڈ دیا گیا اور عملے کے افراد نے اس تاریخ جہاز پر اپنے سفر کے تجربے کا اشتراک کیا۔
سال 2020 میں با صلاحیت جہاز رانوں کو ان کی شاندار تعلیمی کارناموں پر نوازا گیا۔ جہاز رانوں اور ان کے کنبے کے افراد نے ایک خوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی، ڈاکٹر سنجیو رنجن، سکریٹری، وزارت برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ نے اس موقع پر تمام جہاز رانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور اس مشکل وقت میں بھی عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں جہاز راں کمیونٹی کے ذریعہ کیے جانے والے زبردست تعاون کی تعریف کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل جہاز رانی جناب امیتابھ کمار نے جہاز رانوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاز رانوں کو کووڈ ویکسینیشن کی مکمل خوراک بر وقت حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ نئی تکنیک پر زور دینے والے بحری اور انجینیئرنگ موضوعات میں دوہری ڈگری والے کورس اگلے تعلیمی سال سے شروع کیے جائیں گے تاکہ جہاز رانوں کو نئے چیلنجوں کو قبول کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے اور ان کی ملازمت کی صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ پیداوار، کارکردگی اور نظم و ضبط میں اضافہ کرنے کے لیے بحری شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے معزز سکریٹری جنرل مسٹر کٹک لم کا ایک ویڈیو پیغام چلایا گیا، جس میں انھوں نے جہاز رانوں کے ذریعہ سماج کو دیے گئے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اب ہم سب ان کے لیے اپنا تعاون کریں۔
این ایم سی ڈی سی (مرکزی) کی ممبر سکریٹری، ڈاکٹر راؤت پانڈورنگ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور قومی ترانے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 5930
(Release ID: 1730631)
Visitor Counter : 240